Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 19.05.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 19 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۹؍مئی ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
آئندہ یکم جولائی سے نافذ ہورہے اشیاء اور خدمات ٹیکس سے زندگی کے لیے انتہائی ضروری اشیاء اور اناج کو مستثنیٰ کرنے کا فیصلہ GST کونسل نے کیا ہے۔ مرکزی وزیرِ مالیات ارون جیٹلی کی صدارت میں کل سے GST کونسل کا دو روزہ اجلاس سری نگر میں جاری ہے۔ کل ایک ہزار سے زائد اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق گفتگو ہوئی۔ دودھ‘ دہی‘ گیہوں اور چاول سمیت سبھی اناج کو ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ جبکہ شکر‘ چائے پتی‘ کافی اور کھانے کے تیلوں پر پانچ فیصد کی شرح سے ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔ روزمرہ کے استعمال کی اشیاء صابن اور ٹوتھ پیسٹ وغیرہ پر فی الحال 22/ تا 24/ فیصد ٹیکس عائد ہوتا ہے جو اب کم ہوکر 18/ فیصدتک باقی رہے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بین الاقوامی عدالت نے بھارتی بحریہ کے سابق افسر کُلبھوشن جادھو کو پاکستانی عدلیہ کے ذریعے سنائے گئے سزائے موت کے فیصلے پر کل عبوری روک لگادی۔ اس معاملہ کا بین الاقوامی عدالت میں فیصلہ ہونے تک حکومت ِ پاکستان کو جادھو کو سنائی گئی سزا پر عمل درآمد سے روک دیا گیا ہے۔ جادھو کو جاسوسی کے الزام میں حکومت ِ پاکستان نے گرفتار کیا تھا‘ جس کے بعد پاکستانی فوجی عدالت نے اسے سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم جادھو پر عائد جاسوسی کے الزامات تا حال ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔ بین الاقوامی عدالت نے حکومت ِ پاکستان کو ہدایت دی ہے کہ جادھو کو ہندوستانی سفارتکاروں سے ملاقات کا موقع دیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مسلم سماج میں طلاقِ ثلاثہ پر عدالت ِ عالیہ میں گذشتہ 11/ مئی سے جاری سماعت کل مکمل ہوگئی۔ عدالت نے اپنا فیصلہ محفو ظ رکھا ہے۔ اس سماعت کے دوران مسلم پرسنل لاء بورڈ نے خواتین کا مؤقف جاننے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ اٹارنی جنرل مکُل روہتگی نے حکومت کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ہندو مذہب سے ستی اور دیو داسی جیسی ظالمانہ روایات کا قانون سازی کے ذریعہ خاتمہ کیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کے کسانوں کے مسائل پر اقتدار میں شامل شیوسینا دوہرا رُخ اپنائے ہوئے ہے۔ اسمبلی کے حزبِ اختلاف قائد رادھا کرشن وکھے پاٹل نے یہ بات کہی۔ وہ کل سندھو دُرگ میں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔ کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے حزبِ اختلاف کی سنگھرش یاترا کل رتنا گری سے سندھو دُرگ روانہ ہوئی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے جناب پاٹل نے کہا کہ شیوسینا اقتدار کے فوائد برابر حاصل کررہی ہے اور جوابدہی سے دامن بچا رہی ہے۔ دریں اثناء کل سندھو دُرگ ضلع کے مقام ساونت واڑی میں سنگھرش یاترا کا اختتام عمل میں آیا۔ یاترا کے اختتامی اجلاس میں سابق وزیرِ اعلیٰ نارائن رانے‘ پرتھوی راج چوہان‘ سمیت کئی نامور قائدین موجود تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی وزیر برائے ماحولیات و جنگلات انیل دوے کل نئی دلّی میں شدید قلبی دورے کے باعث چل بسے۔ وہ 60/ برس کے تھے۔ نرمدا ندی کی صفائی کے لیے دوے نے گرانقدر اقدامات کیے تھے۔ ماحولیاتی توازن کے موضوع پر دوے نے کئی کتابیں بھی مرتب کی ہیں۔ صدرِ جمہوریہ‘ وزیرِ اعظم اور لوک سبھا اسپیکر سمیت سبھی سیاسی شخصیات نے دوے کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے مقام ہوشنگ آباد میں آج ان کی آخری رسومات ادا کی جائیگی۔ دوے کے انتقال کے باعث وزارتِ ماحولیات کی زائد ذِمہ داری سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر ہرش وردھن کو سونپی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
معروف اداکارہ ریما لاگو کی کل ممبئی کے اوشی واڑہ شمشان بھومی میں آخری رسومات ادا کی گئی۔ کل علی الصبح ممبئی میں قلبی حملے کے باعث وہ انتقال کرگئی تھیں۔ وہ 59/ برس کی تھی۔ مختلف ہندی اور مراٹھی فلموںمیں اُنھوں نے اداکاری کی تھی۔ اس کے علاوہ انھوں نے ناٹکوں اور سلسلے وار ٹی وی پروگرامس کے لیے بھی کام کیا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھی پترکار پریشد کی جانب سے دیا جانے والا اس سال کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سینئر صحافی ایم۔ جی۔ ویدیہ کو دیا جائے گا۔ 25/ ہزار روپئے‘ سپاس نامہ اور مومنٹو پر یہ اعزاز مشتمل ہے۔ آئندہ ماہِ جون کے تیسرے ہفتے میں ناگپور میں جناب ویدیہ کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد میں کل پوسٹ مین موبائل ایپ کا افتتاح پوسٹ ماسٹر جنرل پرنو کمار کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ خطوط اور پارسل پہنچانے کی موبائل کے ذریعے رسید فراہم کرنے والا یہ ریاست میں اولین تجربہ کیا جارہا ہے۔ اورنگ آباد اور جالنہ کے 18/ پوسٹ مراکز پر یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی ضلع کے سیلو تعلقہ کے دیوگائوں پھاٹے سے قریب شادی کی بارات لے جارہی جیپ اُلٹ جانے کے باعث پیش آئے حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9/ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کل شام یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ جالنہ کے سرکاری ہسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جالنہ ضلع کے کسانوں کی حاصل کی گئی زمینات کا انہیں مناسب معاوضہ دلایا جائے گا۔ یہ بات ضلع کے رابطہ وزیر ببن رائو لونیکر نے کہی ہے۔ منٹھا تعلقہ کے موضع بربڑا میں پروجیکٹ کے لیے جن کسانوں کی زمینات تحویل میں لی گئی تھیں ان کی زمینات کا معاوضہ لونی کر کے ہاتھوں کل تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر انھوں نے یہ بات کہی۔

No comments:
Post a Comment