Wednesday, 18 December 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 18 December 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۸ ؍دسمبر ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

  معروف فطری اداکار ڈاکٹر شری رام لا گو کل رات پو نا میںقلبی حملے کے باعث چل بسے ۔
وہ92؍ برس کے تھے۔ بنیادی طور پروہ ایک ڈاکٹر تھے ۔ جنھوں نے 1969ء میں میڈیکل پریکٹِس چھوڑ کر  اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ۔پونا کے  پی  ڈی  اے  تھیٹر سے اُنھوں نے ڈراموں میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ ڈاکٹر لاگو نے اپنے فلمی کریئر میں درجنوں مراٹھی اور ہندی فلموں میں کام کیا  ساتھ ہی اُنھوں نے کئی ڈراموں اور فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔مراٹھی فلم  سامنا ‘  سنہاسن ‘  مُکتا اور سُگندھی کٹّا  وغیرہ  میں اُنھوں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ اُنکی ہندی فلموں میں  لا وارث ‘  کام چور ’  اِنکار  اور  کا لا بازار  وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔
  بہترین اداکاری کے لیے ڈاکٹر لاگو کو فلم فیئر ایوارڈ ‘  کالی داس ایوارڈ ‘  دینا ناتھ منگیشکر لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ  ‘ سنگیت ناٹک اکادمی  فیلو شِپ  وغیرہ کئی اعزازات سے سر فراز کیا گیا۔
 ڈاکٹر لاگو کے انتقال پر فلمی دنیا سمیت  متعددسیا سی  اور  سماجی شخصیات نے  گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُنھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔  ڈاکٹر شری رام لاگو کی آخری رسو مات کل پو نا میں ادا کی جائے گی۔

***** ***** ***** 

 ریاستی مقننہ کے سر ما ئی اجلا س کے دوسرے دن کل دو نوں ایوانوں میں غیر موسمی بارش سے متاثرہ کاشتکاروں کی امداد کے مطالبے پر حزب اختلاف نے زور دار ہنگامہ کیا جسکی وجہ سے مقننہ میں کام کاج نہیں ہو سکا۔
حزب اختلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس کا کہنا تھا کہ حکو مت غیر موسمی بارش سے متاثرہ کاشتکاروں کے لیے فی ہیکٹر 25؍ ہزار روپئے کی نقصان بھر پائی دینے کا اپنا تیقن پورا کرے ۔ اِس کے علا وہ اُنھوں نے رول 57؍ کے تحت مباحثہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اُنکے اِس مطالبے کو اسپیکرنے مُسترد کر دیا  جس کے بعد بی جے پی کے اراکین اسپیکر کی میز کے سامنے جمع ہوکر نعرے بازی کر نے لگے۔ اِس دوران بی جے پی اور شیو سینا اراکین کے در میان معمو لی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
ہنگا مہ آرائی کے پیش نظر اسمبلی اسپیکر نا نا پٹو لے نے ایوان کی کار وائی آدھے گھنٹے کے لیے موخر کر دی ۔
کام کاج دوبارہ شروع ہونے پر جناب نا نا پٹو لے نے اراکین کو ہنگامہ آرائی سے گریز کرنے ہدا یت دی۔
  دوسری جانب قانون ساز کونسل میں بھی مصیبت زدہ کاشتکاروں کی امداد کے مطالبے پر حزب اختلاف نے حکو مت سے جواب طلب کیا۔ جس کی وجہ سے  بپا ہوئے ہنگامے کے سبب ایوان کی کار وائی تین مرتبہ روکی گئی ۔
لیکن چو تھی مرتبہ بھی ہنگامہ آرائی جاری رہنے کی وجہ سے قانون ساز کونسل کی نائب صدر نشین نیلم گورہے نے ایوان کی کار وائی دن بھر کے لیے روک دی ۔ 

***** ***** ***** 

 مقننہ کی کاروائی ملتوی کر دیے جا نے کے بعد صحا فیوں سے بات کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے حزب اختلاف سے اپیل کی کہ وہ بد نظمی سے گریز کریں۔ ساتھ ہی اُنھوں نے جا معہ ملیہ اسلا میہ یو نیور سٹی کے احا طے میں پیش آئی واردات  اور ملک میںپُر تشدد حالات پر قابو پا نے میں مرکزی حکو مت کے کر دار پر بھی نکتہ چینی کی ۔ اُنھوں نے کہا کہ جا معہ ملیہ اسلامیہ میں جو کچھ ہوا وہ جلیان والا باغ واقعے جیسا ہے۔ 

***** ***** ***** 

 شہر یت تر میمی بل منسوخی کے مطالبے پر کل ناندیڑ میں مہا تما پھلے کے مجسمے کے قریب
  Students Fedration of India  ( SFI   )کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔ او ربل کی مخالفت میں احتجاج کرنے والے جا معہ ملیہ یو نیور سٹی کے طلبہ پر  پولس کار وائی کی مخالفت میں نعرے بازی بھی کی گئی۔
 اُدھر پر بھنی ضلعے کے سیلو میں بھی شہر یت تر میمی بل کی مخالفت میں تحصیل دفتر پر مورچہ نکا لا گیا۔

***** ***** *****

 اورنگ آباد ضلع پینشنرس اسو سی ایشن کی جانب سے کل اورنگ آباد میں ریٹائر منٹ ڈے منا یا گیا۔اِس موقعے پر تنظیم کے بانی صدر آنجہا نی ہریش چندر جو شی کی یاد میں دیے جانے والے ایوارڈ سے ضلعے کے گیارہ وظیفہ یاب افراد کو  سر فراز کیا گیا۔

***** ***** *****

 لاتور کے ضلع کلکٹر جی  شری کانت نے  ضلعے کے کاشتکاروں کو تیقن دیا ہے کہ وہ اپنے کھیت میں شہتوت کی کاشت کر کے ریشم کی پیدا وار کریں۔ انتظا میہ کی جانب سے اُن کی ہر لحا ظ سے معا ونت کی جائے گی۔اُنھوں نے کل لاتور کے گیندے گائوں میں ریشم کی فصلوں کا معائنہ کیا اِس موقعے پر وہ کسانوں کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔

***** ***** *****

 جالنہ ضلعے میں عنبڑ تعلقے کے مسئی نا می قصبے میں کل دوپہر ایک گھریلو گیس سلینڈر  پھٹ جا نے سے چارمکا نات آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ اِس حادثے میں گھریلو استعمال کی اشیاء  زیورات اور نقد رقم اِس طرح جملہ 15؍ لاکھ روپئے کا نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔

***** ***** *****

 پر بھنی ضلعے کے سیلو میں گھر کُل اسکیم سے مستفید ہونے والوں کو قانون کے مطا بق ریت مہیا نہ کیے جانے پر  بھارتیہ کمیو نسٹ پارٹی کی جانب سے کل تحصیل دفتر کے سامنے ایک روزہ دھر نا احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گھر کل اسکیم کے لیے اہل قرار دیے گئے افراد کو فوراً اسکیم کے مطا بق امداد فراہم کی جائے ۔

***** ***** 
*****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 16 اپریل 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 16 April-2026 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبریں...