Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 17.05.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 17 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۷؍مئی ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
سابق مرکزی وزراء پی چدمبرم اور لالو پرساد یادو سے جڑی املاک پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ مرکزی تفتیشی بیورو‘ CBI نے کل چینئی اور دلّی میں سابق وزیرِ مالیات پی چدمبرم اور اُن کے فرزند کرتی چدمبرم کی سولہ جائیدادوں پر چھاپے ماری کی۔ کہا جارہا ہے کہ سن 2006 میں ایئر سیل اور میکسیس کمپنیوں کے درمیان ہوئے ساڑھے تین ہزار کروڑ روپئوں کے لین دین سے جڑے معاملوں میں یہ چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس بیچ اس پورے معاملے پر اپنا ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ CBI اور دیگر اداروں کے ذریعے ان کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے باوجود وہ حکومت کے خلاف لکھنا اور بولنا نہیں چھوڑیں گے۔
وہیں دوسری جانب راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر لالو پرساد یادو سے جڑی 22/ جائیدادوں پر بھی کل انکم ٹیکس محکمے نے چھاپے مارے۔ ایک ہزار کروڑ روپئوں کی غیر محسوب دولت سے جڑے معاملے میں یہ کارروائی کی گئی۔ لالو پرساد یادو کے فرزند اور بہار کے نائب وزیرِ اعلیٰ تیجسوی یادو کی ملکیت والی کمپنیوں پر بھی کل چھاپے مارے گئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کی سبھی C اور D زمرے کی میونسپل کا رپوریشنوں‘ نگر پریشدوں اور نگر پنچایتوں کی حدود میں واقع املاک پر GIS نظام پر مبنی پراپرٹی ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔ ریاستی کابینہ کے کل منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے سے رِیاست کی 380 /شہری اداروں کی قریب 70/ لاکھ جائیدادوں کے صحیح ٹیکس کا تعین کیا جاسکے گا جس سے ان اداروں کی آمدنی میں دوگنا اِضافہ ممکن ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی وزیرِ مالیات ارون جیٹلی نے کل نئی دلّی میں ’’آپریشن کلین مَنی‘‘ نامی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔اس موقعے پر جیٹلی نے کہا کہ اس ویب سائٹ کا آغاز ٹیکس چوری کرنے والوں پر کاروائی اور ایماندار ٹیکس دہندگان کو دلاسہ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم ہوگا۔
اس ویب سائٹ پر انکم ٹیکس محکمے کی جانب سے کی گئی چھاپے ماری اور ٹیکس چرانے والے افراد کے ناموں کی فہرست جاری کی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کل سپریم کورٹ کو بتایا کہ تین طلاق عقیدے سے جڑا معاملہ ہے جس پر مسلمان پچھلے چودہ سو سالوں سے عمل کررہے ہیں لہٰذا مساوات اور آئینی اخلاقیات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سابق وزیرِ قانون اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وکیل کپل سبّل نے کہا کہ تین طلاق مسلمانوں کے لیے ایسا ہی عقیدہ ہے جیسا کہ ہندوئوں کے لیے ایودھیا میں بھگوان رام کا پیدا ہونا۔ چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی سربراہی والی پانچ ججوں کی بینچ کے سامنے کل سبّل نے اپنے دلائل پیش کیے۔ سپریم کورٹ طلاقِ ثلاثہ‘ کثرتِ ازدواج اور نکاحِ حلالہ کو چیلنج کرنے والی کئی درخواستوں کی سماعت کررہی ہے۔ کل اس سنوائی کا چوتھا دن تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
زرعی سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے ریاستی حکومت جلد ہی اپنی پالیسی کا اعلان کریگی۔ سیاحت کے وزیر جئے کمار راول نے کل ممبئی میں یہ بات کہی۔ راول کل ممبئی میں دسویں عالمی زرعی سیاحتی دن کے موقعے پر منعقدہ قومی زرعی سیاحت کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں اورنگ آباد ضلعے کے گنگا پور تعلقے کے مرزا پور سے تعلق رکھنے والے کِرن سانَپ اور پرتیبھا سانَپ جوڑے کا سیاحت کے وزیر راول اور زراعت کے وزیرِ مملکت سدا بھائو کھوت کے ہاتھوں خیر مقدم کیا گیا۔ سانَپ کے زرعی سیاحتی مرکز میں طلباء کو سیاحت کے ساتھ ساتھ زراعت سے متعلق معلومات بھی فراہمی کی جاتی ہے۔ اس مرکز میں کالج طلباء کو زراعت سے جڑے تجربے کرنے کی سہولت بھی مہیا کروائی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی حکومت نے دالوں کی ذخیرہ اندوزی پر نافذ کی گئی حد کو ہٹانے کی ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے۔ اناج کی فراہمی کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کل ٹوئیٹر کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ اُنھوں نے کہا کہ اس مرتبہ ملک بھر میں تور سمیت دیگر فصلوں کی ریکارڈ ساز پیداوار ہوئی ہے اور اسی لیے کسانوں کے مفادات کے تحفظ کی خاطر دالوں کی ذخیرہ کرنے کی مقررہ حد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون‘ کیرالہ میں اپنے مقررہ وقت سے دو دن پہلے داخل ہوسکتا ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ انڈومان و نکوبار جزائر اور خلیجِ بنگال میں موسمی بارش کی پیش رفت کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ مانسون 30/ مئی کو کیرالہ میں داخل ہوسکتا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر کانگریس کی مینا ورپوڑکر اور نائب میئر کے عہدے پر کانگریس کے ہی سیّد سمیع منتخب ہوئے ہیں۔ کل طلب کردہ خصوصی اجلاس میں ان عہدوں کے لیے رائے دہی ہوئی۔ مینا ورپوڑکر کو 40/ ووٹ ملے جبکہ سیّد سمیع نے 32/ ووٹ حاصل کیے۔ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ رائے دہی کے دوران شیوسینا کے پانچ اراکین غیر حاضر رہے جبکہ شیوسینا کے ایک رُکن نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔

No comments:
Post a Comment