Monday, 19 March 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 19 March 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۹ ؍مارچ  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 سماجی انصاف کے مرکزی محکمے نے تیسری جِنس کو اُن کے حقوق دینے سے متعلق بل کا بینہ کی منظوری کے لیے ار سال کر دیا ہے۔ اِس خصوص میں کا بینی کمیٹی کی مجوزہ 9؍ سفا رشات کو اِس بل میں شامل کیا گیا ہے۔ محکمے کے افسران نے خبر رساں اِدارے کو بتا یا کہ بل کی منظوری کے بعد تیسری جِنس کے افراد کو خصو صی شنا ختی کارڈ دیا جائے گا۔ اِس کے علا وہ مرکز اور ریاست کی حکو متوں پر اِن افراد کو حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا نے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 کانگریس صدر  راہُل گاندھی نے ملک کی یکجہتی کے لیے سب ہی کو متحد ہو نے کی تر غیب دی ہے۔ کل نئی دہلی میں کُل ہند کانگریس کمیٹی کے 84؍ ویں سا لا نہ اجلاس کی اختتا می تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ نو جوانوں کے بغیر ملک میں تبدیلی لا نا ممکن نہیں ہے اور قیا دت اور کا رکن کے در میان حائل دیوار کو ہٹا نے کا کام کانگریس کریگی۔ اُنھوں نے کہا کہ بد عنوا نی اور بے روز گاری فی الحال ملک کے سامنے سب سے بڑے چیلنج ہیں اور کانگریس پارٹی ہی ملک کو صحیح رُخ دے سکتی ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے کبھی بھی بغض اور انتقام کی سیاست نہیں کی ۔کانگریس صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکو مت کی پا لیسیوں پر سخت تنقید کی۔
 اِس اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ما ہر اقتصا دیات اور سا بق وزیر اعظم ڈاکٹر منمو ہن سنگھ نے کہا کہ مو جود ہ این ڈی اے حکو مت نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ اُنھوں نے الزام عائد کیا کہ جموں کشمیر کی صورتحال بھی قا بو ںسے باہر ہو رہی ہے۔ منمو ہن سنگھ نے اعتماد ظا ہر کیا کہ اِس اجلاس میںملک کے درخشاں مستقبل کے راستے تلاش کیئے جائیں گے اور کانگریس پارٹی ملک کے روشن مستقبل کے لیے اہم کر دار ادا کریگی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے سر براہ راج ٹھا کرے نے نریندر مودی کے خلاف متحدہ اپو زیشن کے قیام کی وکا لت کی ہے۔ کل ممبئی کے شیوا جی پارک میں پارٹی کا رکنوں سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ملک نریندر مودی حکو مت کے جھو ٹے وعدوں سے بیزار ہو چکا ہے۔ بی جے پی کے کانگریس مُکت نعرے کی یاد  دہا نی کرا تے ہوئے راج ٹھا کرے نے تمام اپو زیشن جماعتوں کو تر غیب دی کہ وہ متحد ہو کر مو دی مُکت بھا رت کو یقینی بنا ئیں۔ اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ اگر بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر کے نوٹ بندی معاملے کی تحقیقات کر وائی جائیںتو یہ آزادی کے بعد کی سب سے بڑی بد عنوا نی اور فراڈ ثابت ہو گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ 25؍ مارچ بروز اتوار کو من کی بات پرو گرام کے تحت آکاشوانی پر قوم سے خطاب کریں گے۔  اِس سلسلے کا یہ42؍ واں پرو گرام ہو گا۔ اِس پرو گرام کے لیے عوام اپنی تجا ویز اور آراء  ٹول فری نمبر 1800117800؍ پر   یا مائی جی او  وی او پن فورم میں درج کر وا سکتے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ اُن کی حکو مت نے آئندہ2019؁ تک ریاست کو موتیا بِند سے پا ک کر نے کا عزم کیا ہے۔ کل ناگپور میں ایک اسپتال کی افتتاحی تقریب سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاست میں مو تیا بِند کے مریضوں کی تعداد میں اضا فہ ہو رہا ہے اور فی الحال اِس عارضے سے متا ثر افراد کی تعداد ساڑھے سترہ لاکھ ہے۔ اُنھوں نے اعلان کیا کہ اِن تمام مریضوں کے آپریشن کی ذمہ داری حکو مت اُٹھائے گی۔اِسی دوران ناگپور میں تُکڑو جی مہا راج کے نام سے موسوم علا قائی سر طان اسپتال اور تحقیقاتی مرکز کی نئی عما رت کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں رکھا گیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 کل ریاست بھر میں مراٹھی سال کے آ غاز کا تہوار گُڑی پاڑ وا روایتی عقیدت سے منا یا گیا۔ اِس سلسلے میں اورنگ آباد شہر میں رکن پار لیمنٹ چندر کانت کھیرے کی قیا دت میں ایک خصو صی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اِس کے علا وہ ریاست کے دیگر مقا مات پر بھی مختلف پرو گرام منعقد کیئے گئے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آ باد ضلع کے ویجا پور کے سابق صدر بلدیہ ڈاکٹر دِنیش پر دیشی نے کل 9؍ کار پو ریٹرز کے ہمرا ہ بی جے پی کے ریاستی صدر را ئوصاحب دانوے کی مو جود گی میں بی جے پی میں شمو لیت اختیار کر لی۔پر دیشی کی اہلیہ شِلپا پر دیشی کو آئندہ ویجا پور بلدیہ انتخا بات کے لیے بی جے پی کی جانب سے صدر بلدیہ کا اُمید وار بنا یا گیا ہے۔ شِلپا پر دیشی اِس سے قبل کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہو تی رہی ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 سری لنکا میں کھیلے گئے سہ فریقی نِداہاس کپ ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹور نا منٹ کے فائنل میں بھارت نے بنگہ دیش کو شِکست دے کر ٹرا فی پر قبضہ کر لیا۔ کل ہوئے سنسنی خیز فائنل میں دِنیش کار تِک کے آخری گیند پر چھکا لگا کر بھارت کو فتح دلائی۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 20؍ اووروں میں8؍ وِکٹ کے نقصا ن پر 166؍ رن بنائے جِس کے جواب میں بھارت نے دِنیش کار تِک کی جار حا نہ بلّے بازی کی بدو لت مطلو بہ ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 10.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 10 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...