Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 17.04.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 17 April 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۷؍ اپریل ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
BJP کی قومی مجلسِ عاملہ کا دو روزہ اِجلاس اُڑیسہ کی راجدھانی بھونیشور میں کل تیسرے پہر ختم ہوگیا۔ اِجلاس کے دَوران وَزیرِ اَعظم نریندر مودی نے پارٹی وَرکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اُن غریب مسلمانوں سے رابطہ قائم کریں جو ترقی کے ثمرات سے محروم ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ مسلمانوں میں بھی پسماندہ طبقات سے متعلق لوگ ہیں جو سب سے زِیادہ پچھڑے ہوئے ہیں اَور یہ BJP کی ذِمّہ داری ہے کہ ترقی کی مختلف اِسکیمات اُن تک بھی پہونچائیں۔ OBC کمیشن کو آئینی دَرجہ دِئیے جانے کے تناظر میں جناب مودی نے پسماندہ مسلمانوں تک رَسائی کا ذِکر کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
آل اِنڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو اَپنے پرسنل لاء پر عمل کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔ لکھنؤ میں بورڈ کے دو روزہ اِجلاس کے بعد بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا وَلی رَحمانی نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ بورڈ نے نئے ضوابط جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت غیر شرعی وجوہات کے بغیر طلاق دینے والوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ مولانا نے کہا کہ بورڈ اَئمۂ مساجد سے اَپیل کرے گا کہ وہ نئے ضوابط نمازِ جمعہ سے قبل پڑھ کر سنائے اَور عوام سے ان ضوابط پر عمل کرنے کی اَپیل کریں۔ بورڈ نے طلاقِ ثلاثہ اَور دیگر اِسلامی قوانین کے غلط اِستعمال کو روکنے کے لیے آٹھ نکاتی ضابطۂ عمل بھی جاری کیا ہے۔ مولانا وَلی رَحمانی نے یہ دَعویٰ بھی کیا کہ ملک کے مسلمانوں کی اَکثریت پرسنل لاء میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتی۔ مولانا نے یہ بھی وَضاحت کی کہ مسلم پرسنل قوانین کے معاملے میں کوئی بھی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ملک میں طبّی تعلیم کے معیار میں اضافہ کے لیے مجوزہ نیشنل ایگزٹ ٹسٹ ۔ میڈیکل کورسیس مکمل کرنے والے سبھی طلبہ کو لازِمی قرار دِئیے جانے پر 12 رِیاستوں اَور 4/ مرکز کے زیرِ اِنتظام علاقوں نے رَضا مندی ظاہر کی ہے۔ جن میں مہاراشٹر بھی شامل ہے۔ ایگزٹ ٹیسٹ کامیاب کرنے والے طلبہ کو ہی بحیثیت ڈاکٹر پریکٹس کی اِجازت دِئیے جانے کی حکومت کی تجویز ہے۔ ایک اَعلیٰ سطحی کمیٹی نے حکومت سے اِس اِمتحان کے لازِمی قرار دِئیے جانے سے متعلق سفارِش کی تھی جس کے بعد وزارتِ صحت نے ایک ترمیمی بِل تیار کرکے اُس پر سبھی رِیاستوں سے رائے طلب کی تھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کھیتی کے لیے دِن میں بارہ گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔ وَزیرِ اَعلیٰ دیویندر فرنویس نے سہیادری ٹی وی چینل پر کسانوں سے مخاطبت کے دَوران یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اِمداد سے رِیاست میں شمسی توانائی کے پراجکٹس پر عمل جاری ہے۔ اِن پراجکٹس کے مکمل ہونے کے بعد کسانوں کو دِن میں بارہ گھنٹے مسلسل بجلی فراہم کی جائیگی۔
وَزیرِ اَعلیٰ نے پانی کی بچت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری شکر کارخانوں اَور کسانوں کے باہمی تعاون سے رِیاست کے پانچ بڑے تالابوں کے اَطراف کی گنّے کی فصلوں کو جلد ہی مکمل طور پر قطرہ قطرہ سنچائی طرز پر لایا جائے گا۔ وَزیرِ اَعلیٰ نے کہا کہ رِیاست کے آبپاشی کے پراجکٹس کی تکمیل کے لیے مرکزی حکومت نے 26/ ہزار کروڑ روپیوں کی اِمداد فراہم کی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی سمیت ملک کے تین اَہم طیران گاہوں پر حفاظتی اِنتظامات سخت کردِئیے گئے ہیں۔ ہوا بازی اِنتظامیہ کو طیارہ اغواء کیے جانے کی دھمکی پر مبنی ایک Email موصول ہونے کے بعد اِنتظامیہ نے سخت حفاظتی بندوبست کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ Email ایک خاتون نے بھیجا ہے جس میں چھ نوجوان طیارہ اغواء کرنے کی منصوبہ بندی کررَہے ہیں۔ جس کے بعد ممبئی‘ حیدر آباد اَور چنائی میں حفاظتی اِنتظامات بڑھا دِئیے گئے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں کے قرضۂ جات کی معافی کے مطالبے کے لیے جاری سنگھرش یاتراکے تحت کل جلگائوں ضلع کے مختلف مقامات پر حزبِ اِختلاف رَہنمائوں نے کسانوں سے ملاقاتیں کیں۔ اَسمبلی میں حزبِ اِختلاف رَہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل‘ لیجسلیٹیو کائونسل میں حزبِ اِختلاف قائد دھننجے منڈے‘ سابق نائب وَزیرِ اَعلیٰ اَجیت پوار‘ سماج وادی پارٹی قائد اَبو عاصم اَعظمی‘ رِی پبلکن پارٹی کے جوگندر کواڑے سمیت کئی نامور قائدین نے اِس یاترا میں شرکت کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بیڑ ضلع کے پاٹودہ تعلقہ کے موضع چنچولی میں واقع شری شیتر گہی ناتھ گڑھ کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔ وَزیرِ دیہی ترقیات پنکجا منڈے نے متعلقہ حکّام کو یہ ہدایت دی ہے۔ منڈے نے کہا کہ تیرتھ شیتروں کی ترقی کے تحت گہی ناتھ گڑھ کو ڈیولپمنٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے اِس ضمن میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کہا کہ گڑھ اَور اس کے اَطراف سیاحوں کی سہولت کے لیے 25/ کروڑ رُوپیوں کے اَخراجات کے ڈیولپمنٹ کی منصوبہ بندی کی جائے۔ نیز گڑھ کو جوڑنے والی سڑکوں کی تعمیر کے لیے علیحدہ سے 9/ کروڑ رُوپیوں کی تجویز شعبۂ تعمیراتِ عامّہ کو رَوانہ کرنے کی ہدایت بھی محترمہ منڈے نے دی ہے۔

No comments:
Post a Comment