Tuesday, 4 April 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 04  April  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  4؍ اپریل  2017؁
وَقت  :  صبح  40: 8 -  45:8
***********************
 سینئر کلاسیکل گلوکارہ کیشوری اَمونکرکل ممبئی میںاُن کی رہائش گاہ پرچل بسی۔وہ 85؍ برس کی تھیں۔ جئے پورگھرانے کی گلوکارہ کیشوری تائی نے اپنی ماں موگوبائی سے کلاسیکل سنگیت کاسبق حاصل کیاتھا۔کلاسیکل سنگیت میںخیال ، ٹھومری اوربھجن گلوکاری سے اُنہیں دلچسپی تھی۔اُنہیں پدم بھوشن ،پدم وی بھوشن،سنگیت ڈرامہ اکیڈمی سمیت مختلف ایوارڈس سے نوازہ گیاتھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 رِیزروبینک آف اِنڈیا نے قرضوں کی شرح سودمیںصفراعشاریہ ایک پانچ فیصد کی کمی کی ہے۔بینک کی بنیادی شرح سودیاقرض دینے کی کم ازکم شرح سود9؍اعشاریہ دوپانچ فیصد سے 9؍اعشاریہ ایک صفرفیصد کردی گئی ہے۔ایس بی آئی کی یہ شرح سودیکم اپریل سے نافذ رہے گی۔شرح سود کی اس تخفیف کی وجہہ سے ہائوزنگ لون اسی طرح گاڑیوں کے قرض سستے ہوںگے اوراُن کے قرضوں کے ہفتوں میںبھی کمی آئے گی۔جاری کردہ بیان میں اس کی اطلاع دی گئی۔بڑے شہروں میںکھاتہ داروں کواپنے بچت کھاتوں میںکم ازکم پانچ ہزارروپئے، شہری علاقوں میںتین ہزارروپئے اورچھوٹے شہروں میں دوہزارروپئے اسی طرح دیہی علاقوں میںکم ازکم ایک ہزارروپئے رکھناضروری قراردیاگیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اورنگ آباد،پربھنی ،لاتوراورناندیڑضلع پریشدوں کے مختلف کمیٹیوں کے اسپیکرس کاانتخاب کل کیاگیا۔اِن میںاورنگ آبادضلع پریشدمیں کانگریس اور شیوسینا کے حصّے میںدو۔دواسپیکرکے عہدے آئے۔ سماجی بہبوداسپیکرکے عہدے پرکانگریس کے دھنراج بیڈوال ،خواتین اوربہبوداطفال کمیٹی کی اسپیکر کے طورپرشیوسینا کی کُسم لوہکرے اسی طرح دیگرمعاملات کی کمیٹی کے اسپیکرکے عہدے پرشیوسینا کے ولاس بھومرے اورکانگریس کی میناشیڑکے کومنتخب کیاگیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 پربھنی ضلع پریشدمیںراشٹروادی کانگریس پارٹی کوتین اوربھارتیہ جنتاپارٹی کے حصّے میںایک اسپیکرکاعہدہ آیا۔لاتورضلع پریشد میںتمام اسپیکرس کے عہدوں پربھارتیہ جنتاپارٹی کے اراکین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ناندیڑضلع پریشدمیںکانگریس اورراشٹروادی کانگریس پارٹی کودودواسپیکر کے عہدے حاصل ہوئے۔ہنگولی ضلع پریشدمیںکانگریس پارٹی کے حصّے میںدواسپیکرکے عہدے اسی طرح راشٹروادی کانگریس پارٹی اورشیوسینا کے حصّے میںایک ایک اسپیکررہا۔پونا،کولہاپور،احمدنگر،رتناگیری ضلع پریشدوںکے اسپیکرس کاانتخاب کل عمل میںآیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>

 اورنگ آبادمیونسپل کارپوریشن میںبھی کل نووارڈس کی کمیٹیوں کے چیئرمین کومنتخب کیاگیا۔جن میں سات وارڈس کمیٹیوں کے چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 پربھنی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے کل آخری دِن 754؍درخواستیں داخل کی گئی۔کارپوریشن کے 65؍ نشستوں کے لئے جملہ 910؍اُمیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں۔میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی ۔کارپوریشن میںتمام پارٹیاں علیحدہ علیحدہ انتخابات لڑرہے ہیں۔پارٹیوں کی جانب سے اُمیدواری نہ ملنے پرکئی اراکین نے بغاوت کرتے ہوئے بطورآزاداُمیدوارپرچہ نامزدگیاں داخل کیں۔اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 لاتورمیونسپل کارپوریشن میںکل آخری دِن 643 ؍پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں۔میونسپل کارپوریشن کی 70؍ نشستوں کے لئے جملہ 850؍ درخواستیں حاصل ہوئیں ہیں۔کارپوریشن ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 رام نومی تہوارآج منایاجارہاہے۔آج دوپہر بارہ بجے کے قریب مختلف مقامات پررام مندروں میںرام جنم اُتسومنایاجائے گا۔رام نومی کے سلسلے میںصدرِ جمہوریہ ہندپرنب مکھرجی نے عوام کومبارکبادپیش کی ہے۔زندگی کے اقدارکی قدرکرنے والے رام کے جنم اُتسوکی وجہہ سے یکجہتی اوربھائی چارگی کو فروغ حاصل ہو۔یہ بات صدرِجمہوریہ نے اپنے تہنیتی پیغام میںکہی۔اُنہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی کے لئے سب کواپنے آپ کووقف کرکے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 رام نومی اس ضمن میں سرکاری تعطیل ہونے کے باعث آج گورنمنٹ میڈیکل کالج واسپتال یعنی گھاٹی کااوپی ڈ ی شعبہ بند رہے گا۔اسپتال کے ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 09.10.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 09 October 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...