Tuesday, 17 July 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 17 July 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۷؍  جولائی  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح  ۸:۴۰   - ۸:۴۵
 دودھ کی قیمتو ں میں اضا فے کے مطالبے پر شروع ہو ئے سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا کے احتجاج کی گونج کل ریاستی قا نون ساز اسمبلی کے دو نو ایوانوں میں سنا ئی دی۔اپو زیشن اراکین نے اِس معا ملے پر خوب ہنگا مہ آ را ئی کی اور ایوان کے کام کاج میں رخنہ ڈا لا ، قا نون ساز کونسل میں نیشنلِسٹ کانگریس پار ٹی رہنما سُنیل تٹکرے نے اِس معاملے پر تحریک ِ التواء پیش کی۔ اُنھوں نے الزام لگا یا کہ حکو مت اِس احتجاج کے بارے میں ضِد پر اڑی ہوئی ہے اور اُس نے دودھ کے کا رو بار یوں کے ساتھ دھو کہ دہی کی ہے۔ اپو زیشن ارا کین کے شور و غُل کی وجہ سے قا نون ساز کونسل کا کام کاج دو متر بہ ملتوی کر نا پڑا۔
 دوسری جانب قا نون ساز اسمبلی میں بھی یہی صورتحال رہی جہاں نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے اجیت پوار نے حکو مت سے احتجاجیوں کے مطالبات کی جانب تو جہ دینے کی اپیل کی۔ اپو زیشن اراکین کے سوا لوں کا جواب دیتے ہوئے دودھ تر قیاتی وزیر مہا دیو جانکر نے کہا کہ حکو مت دودھ پائو ڈر بنا نے والوں کو مالی امداد فراہم کرے گی۔
 اِس بیچ سوابھیما نی شیتکری سنگٹھنا کے صدر اور رکن پار لیمنٹ را جو شیٹّی نے پنڈھر پور سے کل اپنے احتجاج کی شروعات کر دی۔ اِس کے تحت  اورنگ آ باد ضلعے کے مختلف مقا مات پر دودھ سڑ کوں پر بہا دیا گیا۔ سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا کے ضلعی تر جمان وِجئے بھانڈ نے کہا کہ اگر دودھ کی قیمتوں میں اضا فہ نہیں کیا گیا تو احتجاج میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
***** ***** *****
 مہا راشٹر کے سبھی پرائیویٹ اِمدادی،غیر اِمدادی اور جُزوی امداد پانے والے جو نیئر کالجوں میں سائنس کے طلباء کے لیئے با یو میٹرک حاضری دینے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اِس منصو بے پر مر حلہ وار طریقے سے عمل کیا جائے گا۔ جاری تعلیمی سال کے لیے اورنگ آ باد سمیت ممبئی، پو نے ، ناگپور اور  ناسِک ڈویژن میں اِس ضابطے پر عمل کیا جائے گا۔
 وزیر تعلیم وِنود تائوڑے نے کل اِس بارے میں قا نون ساز اسمبلی میں بولتے ہوئے کہا کہ بایو میٹرِک حاضری کے بغیر طلباء کو امتحان میں شِر کت کر نے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اُنھوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں Integrated نظام چلا نے والے کالجوں کی تسلیم شدہ حیثیت منسوخ کر دی جائے گی۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ریاست میں پولس کا لو نیوں کی تر قی کے لیے بیس ہزار گھروں کا خا کہ تیار کیا گیا ہے۔
 قا نون ساز اسمبلی میں بولتے ہوئے کل وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن علاقوں میں گھر مخدوش ہو گئے ہیں وہاں اِس منصو بے پر تر جیحی بنیادوں پر عمل آ وری کی جائے گی۔
***** ***** *****
 محکمۂ تعمیرات عامّہ، PWD کی جانب سے تعمیر کیئے جانے والے را ستوں کی تعمیر کے لیے زمین تحویل میں دینے والے زمین مالکان کو بازار کی قیمت سے چار گنا زیادہ معا وضہ دیا جائے گا۔ اِس سے متعلق مہاراشٹر شاہراہ اصلاحی بل 2018؁ کو کل ریاستی قا نون ساز کونسل میں منظور کر لیا گیا۔
***** ***** *****
 مراٹھی میڈیم کی چھٹی جماعت کی جغرا فیہ کی کتاب میں کچھ صفحات کے گجراتی زبان میں شائع ہونے کے بعد پرنٹِنگ پریس سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم وِنود تائوڑے نے کل قا نون ساز کونسل میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ نصا بی کتابوں کی طبا عت کے ذمہ دار پرنٹِنگ پریس پر قا نون کے مطا بق کار وائی کی جائے گی۔
***** ***** *****
 دیہی علاقوں میں ابتدائی طِبّی مراکز یعنی پرائمری ہیلتھ سینٹر پر کام کے دوران غیر حاضر رہنے والے افسروں کوفو ری معطّل کر دیا جائے گا۔ ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر دیپک سا ونت نے کل قا نون ساز کو نسل میں یہ اعلان کیا۔ رکن اسمبلی ستیش چو ہان نے اِس بارے میں سوال پو چھا تھا۔
***** ***** *****
 ریاستی قا نون ساز کونسل کی 11؍ نشستوں پر سبھی امید وار بلا مقا بلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ انتخا بی افسران نے کل یہ اعلان کیا۔ اِن سیٹوں پر بھاریہ جنتا پارٹی کے 4؍ شیو سینا ،کانگریس کے2-2؍ اور NCP ،راشٹر سماج پارٹی اور شیتکری کامگار پارٹی کا 1-1؍ امید وار چُنا گیا ہے۔
***** ***** *****
 عثمان آ باد ضلعے کی لوہا را نگر پنچا یت کے لیے ہوئے ضمنی انتخا ب میں کانگریس کی جئے شری کا مبلے فاتح قرار دی گئی ہیں۔ اُنھوں نے اپنے قریبی حریف کو125؍ ووٹوں سے شکست دی۔ ایک کائونسلر کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی سیٹ پر یہ ضمنی انتخاب ہوا تھا۔
***** ***** *****
 ہنگولی ضلعے کے رکن پارلیمنٹ راجیو سا تو کی قیاد ت میں کل ضلعے کے سین گائوں میں واقع بھارتی اِسٹیٹ بینک کی شاخ کے سامنے دھر نا احتجاج کیا گیا۔ مظا ہرین فصل قرض کی تقسیم میں تیزی لا نے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ راجیو ساتو نے انتباہ دیا کہ فصل قرض کی تقسیم میں تیزی لا نے کی صورت میں اُنکا احتجاج مزید شدت اختیار کریگا۔
***** ***** *****
 پر بھنی ضلعے میں کل ہوئے حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ اُس وقت پیش آ یا جب جِنتور کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹو وہیلر کو ٹکر مار دی۔ دو نوں مہلو کین کی جائے حادثے پر ہی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ کل دو پہر پیش آ یا۔
***** ***** *****
 مراٹھواڑہ کے کئی مقا مات پر کل بارش کی آمد ہوئی۔ اورنگ آباد شہر اور اطراف و اکناف میں علی الصبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری تھا جو دو پہر بعد مو سلا دھار بارش میں بدل گیا۔ لاتور ضلعے میں بھی کل دن بھر در میانی در جے کی بارش ہو تی رہی۔ پر بھنی شہر اور ضلعے میں بھی کئی دنوں کے وقفے کے بعد کل بارش کی آمد ہوئی۔ پر بھنی ضلعے کے سبھی تعلقوں میں اطمینان بخش بارش ہو نے سے کسا نوں نے راحت کی سانس لی۔
 دریں اثناء نا سک ضلعے کے مختلف ڈیمس سے کل پا نی کا اخراج کیا گیا اِن میں گنگا پو رڈیم، دار نا ڈیم اور ناندور مدھمیشور ڈیم شامل ہیں۔ پانی چھوڑ ے جانے سے گودا وری اور دا رنا سمیت دیگر ند یوں میں پانی کی سطح میں اضا فہ ہواہے۔ ندی کے کنارے آ باد گائوں کو چو کس رہنے کو کہا گیا ہے۔

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 03.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 03 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...