Friday, 14 September 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 14 September 2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   ۱۴  ؍سِتمبر۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 مختلف بینکوں میں تقریبا9؍ہزار کروڑ ر پئے غصب کر کے ملک سے فرار ہو نے والے وِجئے مالیا کے معا ملے پر سیاسی جماعتوں میں الزا مات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اِس سلسلے میں کانگریس پارٹی کے صدر  اور  رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیر خزار نہ ارون جیٹلی پر الزام لگا یاکہ  وِجئے ما لیا کو ملک سے فرار ہو نے میں وزیر خزا نہ ارون جیٹلی نے مدد کی ہے۔ وہ کل نئی دہلی میں اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے۔راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ  پی  ایل  پُنیا نے ارون جیٹلی اور وِجئے مالیا کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ایک ساتھ دیکھا  تھا۔راہل گاندھی نے کہا کہ یکم مارچ 2016؁ کے روز ہوئی اِس ملا قات کے اگلے روز یعنی 2؍ مارچ 2016؁ کو وِجئے مالیا کے ملک سے فرار ہو نے کی خبر یںنیوز چینلوں کے ذریعے ملی۔ اُنھوں نے وزیر خزانہ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
 دوسری جانب بی جے پی نے کہا ہے کہ گاندھی خاندان کی ہدا یت پر سابق وزیر اعظم منمو ہن سنگھ نے وِجئے مالیاسے تعاون کیا تھا۔
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اِس سلسلے میں پریس کانفریس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سابقہ کانگریس حکو مت نے مالیا کو قرض حاصل کر نے کے لیے بیل آئو ٹ پیکیج حاصل کر نے میں مدد کی تھی۔
***** ***** *****
 جسٹِس رنجن گوگوئی بھارت کے 46؍ ویں چیف جسٹِس ہو ں گے۔وزارت قا نون کی جانب سے کل اِس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔
موجودہ چیف جسٹِس دیپک مِشرا  اگلے مہینے کی دو تاریخ کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔مِشرا کے بعد جسٹس گو گوئی ہی سب سے زیادہ سینئر جج  ہے۔ وہ آئندہ 2؍ اکتو بر کو اپنا عہدہ سنبھا لیں گے ۔
***** ***** *****
 بیڑ ضلع سینٹرل کو آپریٹیو بینک سے جگ مِتگر کاٹن مل کے لیے حا صل کیئے گئے قرضہ جات ادا نہ کر نے کی وجہ سے امبا جو گائی کی ضلع و سیشن عدالت نے قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف رہنما دھننجئے منڈے سمیت سوت گِر نی کے دیگر 8؍ ڈائریکٹرز کی املاک پر پا بندی عائد کر دی ہے۔عدالت نے سوت گر نی اور مختلف مقا مات پر واقع املاک سے متعلق کسی بھی طرح کے لین دین پر بھی پا بندی عائد کر دی ہے۔ اِس کے علا وہ عدالت نے  سوت گر نی کے دفتر اور دھننجئے منڈے کی پر لی میں واقع رہائش گاہ اور دیگر املاک کی خرید و فروخت اور منتقلی پر بھی پا بندی عائد کر دی ہے۔  اپنے فیصلے میں عدالت نے یہ بھی وضا حت کی ہے کہ مُنڈے اپنی  املاک سے کسی بھی طرح کا فائدہ حاصل نہیں کر سکتے۔دھننجئے منڈے نے 2003-2011؁ کے عر صے میں بینک سے کپاس مل کے لیے کروڑ وں روپئے کا قرض حاصل کیا تھا۔ قر ض کی ادائیگی نہ کر نے کے با عث 2013؁ میں اُنکے ساتھ دیگر ڈائریکٹرز کے خلاف پر لی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
***** ***** *****
 ریاست بھر میں کل سے گنیش اُتسو کا آغاز ہوا ۔ ہمارے نمائندوں نے خبر دی ہے کہ گھروں میںاور عوامی گنیش منڈلوں کی جانب سے کل مختلف مقا مات پر گنیش کی مورتیاں بٹھائی گئیں۔ممبئی میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اپنی رہائش گاہ ورشا پر گنیش کی مورتی بٹھائی۔ اِس موقع پر  وزیر اعلیٰ نے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ کل بازاروں میں گنپتی کی مورتیا  اورآرائش کے سامان کی بڑے پیمانے پر خریداری ہوئی۔
***** ***** *****
 94؍ کروڑ روپئے کے کاسموس بینک سائبر بد عنوانی معا ملے میں پولس نے مزید دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اور عدالت نے اُنھیں سات دن پولس کسٹڈی میں رکھنے کا حکم جا ری کیا ۔ اسطرح اس معاملے میں اب تک چار افراد کو گرفتارکیا جا چکا ہے۔ اِس سلسلے میں اورنگ آ باد ضلعے کے سلوڑ کے ساکن شیخ محمد عبد الجبار اور ناندیڑ ضلعے کے بھوکر کے سا کن مہیش صاحب رائو راٹھوڑ کو کل گرفتا ر کیا گیا۔ پولس نے بتا یا کہ اِن دو نوں نے ATM سے پیسے نکال کر یہ بد عنوا نی کی۔اور اُن کا تعلق دیگر ملزمین سے ہو نے کا شک ہے۔ صا رفین کے ویژا  اور روپے کارڈ کی معلو مات چُرا کر ملز مین نے 28؍ مما لک سے 94؍ کروڑ روپئے بینک کھا توں سے وضع کر نے کا الزم ہے۔
***** ***** *****
  صفائی کو مستقل طور پر یقینی بنا نے کے لیے پینے کے پانی اور صفائی کی مرکزی وزارت کی جانب سے کل سے ملک بھر میں’’صفائی ہی خد مت ہے ‘‘ خصو صی مہم چلائی جائے گی۔ یہ مہم آئندہ 2؍ اکتوبر تک چلائی جائے گی۔ناندیڑ ضلع میں آج صبح گیارہ بجے ضلع پریشد میں اِس مہم کا آغاز عمل میں آئے گا۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 18.06.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 18 June 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...