Sunday, 16 April 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 16 April 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  16؍اپریل 2017
وقت : صبح  8-40سے  8-45
 قلیل اَراضی والے کسانوں کورِیاستی حکومت مفت بیج،کھاداورکیمیائی اَدویات فراہم کرنے کے سلسلے میںغورکررہی ہے۔محصول وَزیر چندرکانت پاٹل نے کل پی ٹی آئی خبررساں ایجنسی کواِس کی اطلاع دی۔اِس اِسکیم کی وجہہ سے کِسانوں کاپیداواری خرچ کم ہوگا۔نتیجتاً زرعی مال کے نرخ کم ہونے کی وجہہ سے ہونے والے نقصان کاتناسب کم ہوگا۔آئندہ دوماہ میںزَرعی مزدوروں کوروزگارضمانت اِسکیم میںشامل کرنے کی بات بھی وَزیر موصوف نے کہی۔
***************************
 ملک کی فوجی تاریخ میںاحمدنگرکے Armed corpes center and School  (ACCS) کابیش بہاحصّہ ہے۔ یہ بات صدرِ جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کہی۔کل احمدنگرمیں(ACCS) کوصدرِجمہوریہ کے ہاتھوں عزت کاپرچم عطاکیاگیا اس موقع پروہ مخاطب تھے۔ادارے کے کمانڈنٹ میجرجنرل پراوین دیکشت نے یہ عزت کاپرچم قبول کیا۔فوجی سربراہ بپین رائوت اوردیگرفوجی اَفسران اِس موقع پرموجودتھے۔گھوڑسوارجوانوں کی بہترین پریڈ،ملٹری ٹینکس، ہیلی کاپٹرس اور ہوائی طیّاروں کاشواس موقع پرپیش کیاگیا۔
***************************
 پٹرول اور ڈیزل کے نرخ میںاضافہ کردیاگیاہے۔پٹرول کے نرخ میں فی لیٹرایک روپیہ 39؍پیسے اورڈیزل کے نرخ میںایک روپیہ 4؍ پیسوں کااضافہ ہواہے۔کل نصف شب سے یہ اضافی نرخ عائدکردئیے گئے۔
***************************
 کِسانوںکاسات بارہ کوراکرکے مکمل قرض معافی دی جائے۔ اس مطالبے پرتمام حزبِ مخالف پارٹیوں کی جانب سے شروع کی گئی سنگھرش یاترا کے دوسرے مرحلے کابلڈانہ ضلع کے سندھ کھیڑ راجہ میںکل آغازہوا۔اس موقع پرراشٹروادی کانگریس کے رہنمااجیت پوار،کانگریس ریاستی صدراشوک چوہان،رکن پارلیمنٹ سپریہ سوڑے سمیت کانگریس اورراشٹروادی کانگریس کے اراکین اسمبلی موجودتھے۔اس سنگھرش یاتراکے بلڈانہ ہوتے ہوئے شمالی مہاراشٹرمیںاجلاس ہوںگے۔
***************************
 سندھودُرگ ضلع میںمالون سے قریب وائری میںآٹھ افرادسمندرمیںغرق ہوکرہلاک ہوگئے۔کل صبح یہ سانحہ پیش آیا۔کرناٹک کے بیل گائوںانجینئرنگ کالج کے 50؍طلباء وطالبات تفریح کے لئے آئے ہوئے تھے۔ان میںسے چند افرادکل صبح گیارہ بجے کے قریب سمندرمیںاُترگئے۔ تاہم سمندرکی لہروںمیںگیارہ افراد بہہ گئے۔لیکن ان میں چارطلباء ، تین طالبات اورایک معلّم سمندرمیںغرق ہوکرہلاک ہوگئے۔
***************************
 پال گھر ضلع آشرم اسکول کے چیف سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے آم کی پیٹی میں12؍لاکھ روپیوں کی رشوت لیتے ہوئے انڈین ایڈمنسٹریٹیوسروس کے ایک اورڈپٹی ضلع کلکٹر خدمات کے تحت ایک ایسے دوافسران کوکل حراست میںلیاگیا۔ ادیواسی محکمہ کے ایڈیشنل کمشنرملندگاوادے اورڈپٹی کمشنر کرن ماڑی ان دوافرادکے نام ہیں۔آشرم اسکول کے 12؍سپرنٹنڈنٹس کوچیف سپرنٹنڈنٹس کے طورپرترقی دی گئی تھی۔ان سپرنٹنڈنٹس سے فی کس ایک لاکھ اس طرح بارہ لاکھ روپیوں کامطالبہ ان دوافسران نے کیاتھا۔
 جل یوکت شیوارمہم کے 2015-16 کے لئے رِیاستی سطح کے ایوارڈس کل ظاہرکردئیے گئے۔شولاپورضلع کے 50؍لاکھ روپیوں کاپہلا ایوارڈس ظاہرکیاگیا۔مراٹھواڑہ کوتین ایوارڈس حاصل ہوئے۔ان میںناندیڑ،جالنہ اورعثمان آباداضلاع شامل ہے۔
***************************
 عثمان آبادمیںآج سے ڈرامہ فیسٹیول کاآغازہورہاہے۔20؍اپریل تک جاری رہنے والے اِس فیسٹیول میںڈرامہ سمیت مختلف ثقافتی پروگرامس پیش کئے جائیںگے۔21؍اپریل کوہونے والے آل اِنڈیامراٹھی ڈرامہ فیسٹیول کی ماحول سازی کے لئے یہ ڈرامہ فیسٹیول منعقدکیاگیا ہے اِس کی اطلاع منتظمین نے دی۔
***************************
 پربھنی ضلع کے پورناشہرمیںپرسوں ہوئے آتشزنی اورپتھرائوکے واقعات کے بعدکشیدگی کم ہورہی ہے۔کل صبح دس بجے سے کرفیو میںنرمی کی گئی ۔ تاہم شب دس بجے سے آج صبح چھ بجے تک دوبارہ کرفیونافذکردیاگیاتھا۔تمام دن کرفیومیںنرمی ہونے کے باوجودبازاربندتھا۔اسی بیچ ضلع کلکٹر پی شیوشنکر نے امن کمیٹی کی میٹنگ لے کرحالات کاجائزہ لیا۔دریںاثناء پرسوں پتھرائومیںزخمی ہوئے سوناجی ہانوتے اس شخص کی کل دوران علاج موت واقع ہوگئی۔وہ ناندیڑکے اسپتال میںزیرعلاج تھا۔
***************************
 اورنگ آبادضلع کے ترقیاتی کام فوراً مکمل کئے جائیں۔ ایسے احکام رکن پارلیمنٹ چندرکانت کھیرے نے دئیے ہیں۔ وہ کل اورنگ آباد میں منعقدہ ایک میٹنگ سے مخاطب تھے۔ ترقیاتی کاموں کوالتواء میںڈالنے والے افسران اورملازمین پرکاروائی کرنے کی ہدایت کھیرے نے اس موقع پر دی۔
***************************

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 04.10.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 04 October 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...