Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 15 July 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : 15؍جولائی ۲۰۱۸ئ
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
سماجی انصاف کے وَزیرمملکت رام داس آٹھولے نے کہا ہے کہ حکومت پروموشن میںریزرویشن کے تحفظ کے لئے ایک نیاقانون بنانے پر غور کررہی ہے۔حیدرآبادمیںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ متعلقہ بل آنے والے موسم سرما کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں پیش کیا جاسکتاہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت درج فہرست ذاتوں اورقبیلوں پرظلم وستم کی روک تھام سے متعلق ایکٹ کے تحفظ کے لئے ایک آرڈیننس پربھی غورکررہی ہے۔انہوںنے مزیدکہا کہ حکومت OBCS کی درجہ بندی پربھی غورکررہی ہے اوریہ کام عام انتخابات سے پہلے کیاجاسکتاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ننارآئیل ریفائنری پروجیکٹ کی شیوسینا کی مخالفت قائم ہے ۔ یہ بات شیوسینا چیف اُدھوٹھاکرے نے کہی۔وہ کل پونامیںمخاطب تھے۔ سمرودھی ہائی وے اورننارپروجیکٹ کامسئلہ علیحدہ علیحدہ ہے۔یہ پروجیکٹ ہونے نہیں دیاجائے گا۔اپنے اس موقف پرشیوسینا قائم ہے۔یہ بات اُدھوٹھاکرے نے کہی۔حکومت نے گذشتہ سال ظاہر کی گئی قرض معافی ہنوزکسانوں تک نہیں پہنچی یہ کہتے ہوئے اُنہوںنے کسانوں کودھوکہ دینے کاالزام حکومت پرعائد کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
صدرِ جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے راجیہ سبھا کے لئے چارمشہورافرادکابطوراراکین پارلیمنٹ تقررکیاہے۔ا س میںشیتکری قائدرام شکل ، قلمکار راکیش سنہا،مصوّر رگھوناتھ مہاپاترااورکلاسیکل ڈانسر(سونل مان سنہا) شامل ہیں۔کرکٹر سچن تینڈولکر، اداکارہ ریکھا، سماجی ورکرانوآگااورمشہور وکیل کے پراسرن کی معیادختم ہونے پرپارلیمنٹ کی چارنشستیں خالی ہوئیںتھیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وَزیراعظم نریندرمودی اس مہینے کی 29؍تاریخ کوآل انڈیا ریڈیو سے من کی بات پروگرام میںملک اوربیرون ملک کے سامعین کے سامنے اپنے نظریات پیش کریںگے۔یہ ان کا46؍واں ماہانہ پروگرام ہوگا۔عوام نریندرمودی ایپ اورMy Gov Open Form میںاپنی رائے اورتجاویز پیش کرسکتے ہیں۔
عوام ایک آٹھ صفرصفر۔ایک ایک ۔سات آٹھ ۔صفرصفرنمبرپر،جوکہ مفت نمبرہے، انگریزی یاہندی میںوزیراعظم کے لئے اپناپیغام ریکارڈ کراسکتے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اقلیتی امور کے وَزیرمختارعباس نقوی نے کل صبح نئی دلّی کے اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈّے سے عازمین حج کے پہلے قافلے کوملک کی حفاظت اورخوشحالی کی دعائوں کے ساتھ جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔نقوی نے عازمین کومبارکباددی اور ان کی زیارت کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔دلّی ہوائی اڈّے سے کل 1230 عازمین حج تین پروازوں سے روانہ ہوئے۔ ان میںجموں وکشمیر، اتراکھنڈاوراترپردیش کے عازمین شامل ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھوبینکاک میںجاری تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن مقابلے میںخواتین سنگلز میںپہنچ گئی ہے۔ کل ہوئے سیمی فائنل مقابلے میںسندھونے انڈونیشیا کی Gregoria Marishka Tunjnng کو23-21 ، 21-16 ، 21-09 سے شکست دی۔آج ہونے والے فائنل مقابلے میںسندھوکامقابلہ جاپان کی نوجومی اوکوہاراسے ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
دوسرے ایک روزہ کرکٹ مقابلے میںکل انگلینڈ نے بھارت کو86؍رنزسے شکست دے دی اورتین مقابلوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی۔ ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے جیت کے لئے بھارت کے سامنے 323 رنز کاحدف رکھا۔ تاہم مجوزہ 50 اوورس میںبھارت 226 رنزہی بناسکا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
روس میںماسکو میں آج عالمی فٹ بال مقابلے میں فائنل مقابلہ فرانس اورکروشیا کے درمیا ن کھیلا جائے گا۔ کروشیا پہلی مرتبہ اور فرانس تیسری مرتبہ فائنل میںداخل ہواہے۔ شب ساڑھے آٹھ بجے مقابلے کاآغازہوگا۔یہ خطاب کون حاصل کریگا اس پرتمام فٹ بال شائقین کی نظریں لگی ہوئیں ہیں۔اس بیچ کل ہوئے مقابلے میںانگلینڈ کو شکست دیتے ہوئے بلجیم نے مقابلے میںتیسرا مقام حاصل کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست میںکل کئی مقامات پربارش ہوئی۔اورنگ آبادشہراورنواحی علاقوں میںبارش کی رم جھم جاری تھی۔جالنہ شہر سمیت بدناپور، پرتور ،منٹھا تعلقوں میںاوسط درجے کی بارش ہوئی۔پربھنی ضلع میںبھی کل مسلسل تیسرے دن بارش کاسلسلہ جاری رہا۔

No comments:
Post a Comment