Wednesday, 12 September 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 12.09.2018 ,Time:8.40-8.45 am

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 12 September 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۲؍ستمبر۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
 وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آنگن واڑی خادمائوں کے مشاہرے میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کل ملک بھر کی ’آشا‘ اور ’آنگن واڑی‘ خادمائوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔ اس موقع پر خادمائوں سے گفت و شنید کے دوران اب تک ساڑھے تین ہزار روپئے مشاہرہ پانے والی خادمائوں کو ساڑھے چار ہزار روپئے اور جنھیں 2200/ روپئے ملتے تھے انہیں ساڑھے تین ہزار روپئے دئیے جانے کا اعلان کیا۔ وزیرِ اعظم نے آنگن واڑی معاونین کے مشاہرے کو 1500/ روپیوں سے بڑھا کر 2250/ روپئے کرنے اور ساتھ ہی آشا کارکنان کو دئیے جانے والے محنتانے کو دُگنا کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اس کے علاوہ تمام آشا کارکنان اور معاونین کو وزیرِ اعظم جیون جیوتی بیمہ اور وزیرِ اعظم سُرکشا بیمہ اسکیمات کے تحت مفت بیمہ تحفظ فراہم کیا جائیگا۔ اضافی مشاہرہ آئندہ یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔
***** ***** ***** 
 مراٹھا  Reservation سے متعلق تشکیل دیا گیا کمیشن برائے پسماندہ طبقات اپنی حتمی رپورٹ 15/ نومبر تک پیش کریگا۔ ریاستی حکومت نے ممبئی عدالت ِ عالیہ میں یہ اطلاع دی۔ مراٹھا سماج کو Reservation دینے سے متعلق ’مراٹھا کرانتی مورچے‘ کی جانب سے مفادِ عامّہ کی درخواست داخل کی گئی ہے جس پر سماعت کے دوران ریاستی حکومت نے بتایا کہ کمیشن مراٹھا سماج کو ریاستی حکومت کے امداد یافتہ تعلیمی اداروںاور دفاتر میں Reservation دینے یا نہ دینے کے بارے میں تجاویز پیش کرے گا۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ حتمی رپورٹ تیار ہونے تک کمیشن رپورٹ کی تیاری میں ہونے والی پیشِ رفت کا جائزہ ہر چار ہفتوں میں پیش کرے۔
***** ***** ***** 
 ریاستی کابینہ نے مہاتما جیوتی با پھلے صحت ِ عامّہ منصوبے پر مؤـثر عمل آوری کے لیے متعدد اسکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کے کل منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت سرکاری ڈینٹل کالج یا اس سے ملحقہ اسپتال میں بیمہ فنڈ کی 20/ فیصد رقم علاج کررہے ڈاکٹرس کو حوصلہ افزائی الائونس کے طور پر‘ 25/ فیصدی رقم اضافی سہولیات کی فراہمی کے لیے اور 52/ فیصد رقم متعلقہ ادارے میں طبّی تعلیم کے فروغ کیلئے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریاست میں عالمی درجے کی ڈیمڈ یونیورسٹی کے قیام کے لیے مختلف سہولیات کی فراہمی کا بھی فیصلہ اس موقع پر کیا گیا۔ کابینہ نے ایوت محل اور سانگلی اضلاع میں Food Technology Colleges کے قیام اور اس کے لیے درکار 102/ کروڑ روپیوں کے فنڈ کو بھی منظوری دی۔ کابینی اجلاس میں دہیسر سے میرا بھائندر اور اندھیری سے چھترپتی شیواجی مہاراج طیران گاہ تک میٹرو ریل منصوبے پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا۔
***** ***** ***** 
 بھیما کورے گائوں واقعات کی تحقیقات کیلئے نامزد کمیٹی نے کہا ہے کہ یکم جنوری کو ہوئے پُرتشدد واقعات منصوبہ بند تھے۔ اس خصوص میں کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ کل پونا پولس کو سونپ دی۔ پونا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر سدھارتھ دھینڈے کی زیرِ صدارت اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سنبھاجی بھڑے اور ملند ایکبوٹے نے یہ سازش تیار کی تھی۔ پی ٹی آئی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اس کمیٹی کے اراکین نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے علاقہ مکینوں سے بھی بات چیت کی۔
 اسی دوران مرکزی وزیرِ مملکت برائے سماجی انصاف رام داس آٹھولے نے بھیما کورے گائوں معاملے میں سنبھاجی بھڑے سے تفتیش کرنے اور ان کیخلاف ثبوت ملنے پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیرِ موصوف کل احمد نگر میں صحافتی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
***** ***** ***** 
جھونپڑپٹی بازآباد کاری اتھاریٹی کی جانب سے تیارکیے جانے والے ’آسرا‘ موبائل ایپ کا افتتاح کل وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ بازآبادکاری اتھاریٹی نے Digitalization کی اچھی ابتداء کی ہے۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ جھونپڑپٹی کے مکینوں کیلئے مختلف سہولیات اور منصوبوں سے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے یہ اَیپ مددگار ہوگا اور کام کاج میں شفافیت آئیگی۔
***** ***** ***** 
 ریاستی وزیرِ تعلیم ونود تائوڑے نے کہا ہے کہ طلبہ کی صحت بخش نشوونما اور ترقی کے لیے سازگار اور محفوظ ماحول ہونا ضروری ہے اور ہر ٹیچر نے طلبہ کی دقتوں کو سمجھ کر ان کی ذہن سازی کرنا چاہیے۔ وزیرِ موصوف کل ممبئی میں ریاستی کمیشن برائے تحفظ حقوقِ اطفال کی جانب سے شروع کی گئی ’’تحفظ مہم‘‘ کے افتتاح کے بعد مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ اسکولوں کے معیار کی جانچ کرتے وقت طلبہ کے حقوق کیلئے وضع کردہ قوانین پر عمل آوری کی بھی تحقیق کی جائیگی۔ تحفظ مہم کے توسط سے طلبہ سے متعلق تمام اداروں میں تال میل پیدا کرنا‘ اسکولوںاور کالجوں میں رابطہ مہم چلانا‘ ورکشاپ‘ گفت و شنید اور عوامی بیداری جیسے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائیگا۔
***** ***** ***** 

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 20.06.2026 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 20 June 2026 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छत...