Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 29 March-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۹۲/مارچ ۵۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ نمو کسان سمان فنڈ اسکیم کے چھٹے ہفتے کی تقسیم کا آج سے آغاز؛ ریاست کے 64 لاکھ کسانوں کو گذشتہ تین برسوں کی نقصان بھرپائی دینے کا فیصلہ۔
٭ مرکزی کابینہ نے الیکٹرانک آلات کی پیداوار کی اسکیم کو دی منظوری۔
٭ مرکزی حکومت کے ملازمین کے مہنگائی بھتے میں 2% کا اضافہ۔
٭ وزیرِ اعظم مودی کل 30 مارچ کو ناگپور کے دورے پر۔
٭ فائیڈ خواتین گرینڈ پرکس شطرنج مقابلوں کے پانچویں مرحلے کا 13 تا 4 اپریل کے دوران پونے میں انعقاد۔
اور۔۔۔٭ موسیقی کی فنکارہ سیتا بھابھی راؤ کو ایک تقریب کے دوران 18 ویں گووند سمّان سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
نمو کسان مہا سمان فنڈ اسکیم کے تحت چھٹے ہفتے کی مدد آج سے 93 لاکھ 26 ہزار کسان خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔ چھٹے ہفتے کی کم و بیش دو ہزار 196 کروڑ روپؤں کی رقم اہل استفادہ کنندگان میں آدھار اور DBT سے ملحقہ بینک کھاتوں میں جمع کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے 64 لاکھ کسانوں کے کھاتوں ص میں کم و بیش دو ہزار 555 کروڑ روپؤں کی بیمہ نقصان بھرپائی جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زراعت کے ریاستی وزیر مانک راؤ کوکاٹے نے یہ اعلان کیا۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت نے بیمہ کمپنیوں کو ریاست کی جانب سے دی جانے والی گرانٹ کے طورپر دو ہزار 852 کروڑ روپؤں کی تقسیم کو منظوری دی ہے جو زیرِ التواء تھی۔ وزیرِ موصوف نے بتایا کہ خریف کے گذشتہ تین اور ربیع کے دو موسموں کے دوران ہونے والے نقصان کی بھرپائی کے طور پر یہ رقم دی جارہی ہے۔
***** ***** *****
مرکزی کابینہ نے کل الیکٹرانک آلات سازی کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے منظوری دی۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نئی دہلی میں ایک صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ اس اسکیم کیلئے 22ہزار کروڑ سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیرِ موصوف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس سے 91 ہزار سے زائد براہِ راست روزگار پیدا ہوں گے۔ انھوں نے کہا:
BYTE: Ashwini Vaishnaw
کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشنرس کیلئے مہنگائی بھتے میں دو فیصد اضافے کو منظوری دی ہے۔ اس اضافے کا اطلاق رواں برس کے یکم جنوری سے ہوگا۔ اس فیصلے سے کم و بیش 48 لاکھ 66 ہزار ملازمین اور 66 لاکھ 55 ہزار پنشنرس کو فائدہ ہوگا۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے یکم اپریل سے چنے کی درآمد پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے سال مئی میں حکومت نے ملک میں اس کی دستیابی کو بڑھانے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے چنے کی مفت درآمد کی اجازت دی تھی۔ یہ ڈیڈلائن 31 مارچ کو ختم ہوجائے گی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران 1015 کروڑ ٹن چنے کی پیداوار کی گئی۔
***** ***** *****
ATM سے مہینے کی مقررہ حد سے زیادہ رقم نکالنے پر وصول کی جانے والی فیس میں یکم مئی سے ہر لین دین کے دوران دو روپؤں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے اس اضافے کی اجازت دی ہے۔ فی الحال یہ فیس 21 روپئے فی لین دین ہے۔
***** ***** *****
قدرتی آفات سے نمٹنے کی خاطر مرکزی حکومت کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ریاست کیلئے 614 کروڑ روپؤں کے فنڈ کو منظوری دی ہے۔ یہ فنڈ فائر سروسیس یعنی آتش فرو خدمات کی توسیع اور بہتری کیلئے ہے۔ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ اس کمیٹی کے چیئرمین ہے۔ اس کمیٹی نے مہاراشٹر سمیت کُل پانچ ریاستوں کو 16 سو کروڑ روپؤں سے زائد کے فنڈ کی منظوری دی ہے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی کل 30 مارچ کو مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے۔ مہاراشٹر میں وہ ناگپور جائیں گے‘ اسمرتی مندر کے درشن کریں گے۔ اس کے بعد وہ دِکشا بھومی بھی جائیں گے‘ ساتھ ہی وزیرِ اعظم مادھو نیترالیہ کی توسیع شدہ عمارت کا سنگ ِ بنیاد رکھیں گے اور اجتماع سے خطاب کریں گے۔ وزیرِ اعظم کے ہاتھوں سولار ڈیفنس ایرو اسپیس کے لوئٹرنگ گولہ بارود ٹیسٹنگ رینج اور UAV کیلئے رَن وے کی سہولت کا افتتاح عمل میں آئے گا۔
اسی دوران وزیرِ اعظم مودی کل آکاشوانی کے پروگرام من کی بات کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے۔ یہ اس سیریز کی 120 ویں قسط ہوگی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
خواتین کی ترقی کی چوتھی پالیسی کے تحت اُن کیلئے صحت اور صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کو زیادہ ترجیح دی جائے گی۔ اس کے مطابق شاہراہوں پر ہر 25 کلو میٹر فاصلے پر خواتین کیلئے بیت الخلاء تعمیر کیے جائیں گے۔ خواتین و اطفال کی ترقی کی ریاستی وزیر آدیتی تٹکرے نے یہ اعلان کیا۔ ان بیت الخلاؤں کی دیکھ بھال اور انتظام مقامی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ کریں گے۔ اس کے علاوہ تٹکرے نے یہ بھی بتایا کہ شاہراہوں پر خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ کی مصنوعات فروخت کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جارہا ہے۔
***** ***** *****
خوراک اور صارفین کے اُمور کی وزارت نے انتباہ دیا ہے کہ شکر کے ماہانہ اسٹاک کی حد مقرر کردی گئی ہے اور حکومت اس سے زیادہ شکر ذخیرہ کرنے والے شکر کارخانوں پر سخت کارروائی کرے گی۔ شکر کی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کی خاطر ماہِ اپریل کیلئے اسٹاک کی حد 2.35 ملین ٹن مقرر کی گئی ہے۔ اسی بیچ ریاست میں اب تک 8.14 کروڑ 92 ہزار ٹن گنے کی کشید کی گئی‘ جس سے 7.643 لاکھ ٹن شکر پیدا کی گئی ہے۔ گذشتہ برس کے مقابلے میں یہ پیداوار 2.4 ملین ٹن کم ہے۔
***** ***** *****
کل ہر طرف رمضان المبارک کے آخری جمعہ‘ جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی گئی۔ جس میں کثیر تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر مسلمانوں نے وقف ترمیمی بل پر احتجاج درج کرنے کیلئے کالے فیتے باندھ کر نماز ادا کی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر چیس اسوسی ایشن کی جانب سے فائیڈ خواتین گرینڈ پرکس شطرنج مقابلوں کے پانچویں مرحلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ مقابلے پونے میں آئندہ 13 تا 24 اپریل کے دوران ہوں گے۔ عالمی شطرنج کے تیز رفتار چمپئن اور اولمپیاڈ میں طلائی تمغے حاصل گرینڈ ماسٹر کونیرو ہمپی اور گرینڈ ماسٹر ہریکا ڈورونا ویلی سمیت مختلف ممالک کے شطرنج کے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔
***** ***** *****
موسیقی کی فنکارہ اور اُستاد سیتا بھابھی راؤ کو 18 ویں گووند سمان سے ایک تقریب کے دوران نوازا گیا۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں موسیقی کے سینئر ماہر پنڈت وشوناتھ اوک کے ہاتھوں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ یہ انعام ایک یادگاری نشان اور گیارہ ہزار روپؤں پر مشتمل تھا۔ اس موقع پر سیتا بھابھی نے کہاکہ وہ یہ ایوارڈ موسیقی سیکھنے والے طلبہ‘ ان کے والدین اور سامعین کے نام کررہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ:
BYTE: Seeta Bhabhi
***** ***** *****
مراٹھا ریزرویشن جدوجہد کے روحِ رواں منوج جرانگے پاٹل کی طبعیت کل اس وقت اچانک خرب ہوگئی جب وہ بیڑ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انھیں علاج کیلئے فوری طورپر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر طیران گاہ کے علاقے میں کل گوتم بدھ کے مجسّمے کی نقاب کشائی کی گئی۔ اس موقع پر صنعت کے اُدئے سامنت‘ دیگر پسماندہ طبقات اور بہوجن بہبود کے ایر اتل ساوے اور رابطہ وزیر سنجے شرساٹ سمیت کئی معززین موجود تھے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ نمو کسان سمان فنڈ اسکیم کے چھٹے ہفتے کی تقسیم کا آج سے آغاز؛ ریاست کے 64 لاکھ کسانوں کو گذشتہ تین برسوں کی نقصان بھرپائی دینے کا فیصلہ۔
٭ مرکزی کابینہ نے الیکٹرانک آلات کی پیداوار کی اسکیم کو دی منظوری۔
٭ مرکزی حکومت کے ملازمین کے مہنگائی بھتے میں 2% کا اضافہ۔
٭ وزیرِ اعظم مودی کل 30 مارچ کو ناگپور کے دورے پر۔
٭ فائیڈ خواتین گرینڈ پرکس شطرنج مقابلوں کے پانچویں مرحلے کا 13 تا 4 اپریل کے دوران پونے میں انعقاد۔
اور۔۔۔٭ موسیقی کی فنکارہ سیتا بھابھی راؤ کو ایک تقریب کے دوران 18 ویں گووند سمّان سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment