Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 27 June 2026
Time: 09:00-09:10 AM
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۷۲/جون ۶۲۰۲ء
وقت: 09.00 سے 09.10/ بجے
***** ***** *****
سرخیاں
پہلے خاص خبروں کی سرخیاں...
٭ مرکزی وزیر داخلہ نے منشیات کے استعمال کے خلاف متحد ہونے کی کی اپیل
٭ ایم پی ایس سی نے گزیٹیڈ آسامیوں کیلئے سال میں دو یا زیادہ مرتبہ امتحانات منعقد کرنے کا کیا فیصلہ۔
٭ چھترپتی شاہو مہاراج کے یوم پیدائش پر مختلف پروگراموں میں انہیں خراج عقیدت کیا گیا پیش۔
٭ محرم کے موقع پر مختلف مقامات پر شہریوں کی عقیدت کے ساتھ جلوسوں میں شرکت۔
اور۔۔۔ ٭ آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلے میں بھارت کو 34 رنز سے دی شکست۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منشیات کے استعمال اور اس سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی اپیل کی ہے۔ وہ کل نئی دہلی میں نارکو، کوآرڈینیشن سینٹر کے دسویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی لعنت قومی سلامتی، سماجی استحکام، معاشی مفادات اور نوجوان نسل کے ساتھ ساتھ ملک کیلئے بھی خطرناک ہے۔ شاہ نے روحانی رہنماؤں، نوجوانوں اور خواتین سے بھی اس مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ 2029 تک بھارت کو منشیات سے پاک بنانے کی لڑائی اگلے تین سالوں میں فیصلہ کن مرحلے تک پہنچ جائے گی۔انھوں نے کہا:
Byte: Home Minister Amit Shah
***** ***** *****
منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کل منایا گیا۔ اس سلسلے میں، نوجوانوں کی بہبود اور کھیل کی وزارت نے کل سے 'میرا بھارت' پورٹل پر 'منشیات سے پاک نوجوان' کے تصور پر مبنی 'قومی منشیات کے استعمال کی کوئز' کا آغاز کیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل پورٹل نوجوانوں کیلئے 15 جولائی تک کھلا رہے گا۔
***** ***** *****
اس سلسلے میں ہر جگہ ڈرگ فری انڈیا مہم چلائی گئی۔ ڈرگ کنٹرول بورڈ کے مراٹھواڑہ ڈویژن کے آرگنائزر بھاؤ پٹھاڑے نے نوجوانوں اور والدین سے خصوصی اپیل کی۔
***** ***** *****
منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر کل دھولیہ میں 23 مقامات پر ضبط کی گئی 2 کروڑ روپے کی منشیات تلف کر دی گئیں۔ اس میں 901 کلو گرام گانجہ، 173 کلوگرام افیون پوست کا بھوسہ، ایم ڈی ڈرگز، کوڈین سیرپ وغیرہ شامل ہیں۔
***** ***** *****
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، جوہری، خلائی اور کوانٹم ٹیکنالوجی اہم شعبے ہیں جو مستقبل کی ترقی اور عالمی مسابقت کی سمت کا تعین کریں گے۔ وہ کل نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کوانٹم مشن کے نصف سے زیادہ مقاصد پہلے تین سالوں میں حاصل کر لیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
ایودھیا کی شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کی جانب سے موصول ہونے والے عطیات کے غلط استعمال کے معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد، رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے اور ٹرسٹی انل مشرا نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ اطلاع اتر پردیش حکومت کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے دی۔
دریں اثناء، اس معاملے میں خصوصی تفتیشی ٹیم کی طرف سے درج ایف آئی آر میں آٹھ ملزمین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ٹرسٹ کے رکن کرشنا موہن کی تحریری شکایت کی بنیاد پر شری رام جنم بھومی پولس اسٹیشن میں، غلط استعمال کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔
***** ***** *****
گزیٹیڈ عہدوں کیلئے سول سروسز کا مشترکہ ابتدائی امتحان، نان گزیٹیڈ پوسٹوں کیلئے گروپ بی اور اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منعقد کیا جانے والا گروپ سی سروس کا ابتدائی امتحان سال میں دو یا زیادہ بار منعقد کیا جائے گا۔ یہ امتحانات کمپیوٹر سسٹم پر ہوں گے۔ یہ اطلاع کمیشن کے چیئرمین ویویک بھیمن وار نے دی۔
جو امیدوار دو یا دو سے زیادہ ابتدائی امتحانات میں کوالیفائی کرتے ہیں وہ مرکزی امتحان میں شرکت کر سکیں گے۔ مین امتحان سال میں صرف ایک بار ہو گا۔ تاہم، مرکزی فائنل امتحان پرانے انداز میں، یعنی آف لائن منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ 2027 کے ابتدائی مین امتحان سے نافذ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، بہت سے طلباء پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرتے ہیں، اُن سب کو سرکاری نوکری نہیں ملتی۔ ایسے طلباء اب نجی صنعتی کمپنیوں میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملازمت کیلئے دستیاب ہوں گے۔ بھیمن وار نے یہ بھی بتایا کہ اس کیلئے محکمہ صنعت سے رابطہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں۔
***** ***** *****
چھترپتی شاہو مہاراج کے یوم پیدائش کے موقع پر کل ہر طرف انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سماجی انصاف کے دن کے موقع پر ریاست میں مختلف پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔
گورنر جشنو دیو ورما نے ممبئی کے لوک بھون میں شاہو مہاراج کے مجسّمے پر پھول چڑھائے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے چھترپتی شاہو مہاراج ریسرچ، ٹریننگ اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ پونے کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور چھترپتی شاہو مہاراج کے مجسّمے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کولہاپور کی، دسہرہ چوک میں راجرشی شاہو چھترپتی اسمارک بھون کا افتتاح ضلعے کے سرپرست وزیر پرکاش آبٹکر اور رکن پارلیمان شاہو چھترپتی نے کیا۔
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع پریشد اور میونسپل کارپوریشن نے کل مل کارنر پر چھترپتی شاہو مہاراج کے مجسّمے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ہنگولی شہر میں سماجی انصاف اور سماجی بیداری بورڈ کے ذریعے عوامی بیداری ریلی نکالی گئی۔
ناندیڑ میں سماجی انصاف اور خصوصی معاونت محکمہ کے تحت اسسٹنٹ کمشنر سماجی بہبود دفتر کی جانب سے سمتا دِنڈی سمیت مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔ سمتا دِنڈی کا افتتاح رکن اسمبلی امر راجورکر نے کیا۔ سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اشوک مہاجن نے شاہو مہاراج کے مجسّمے پر پھول چڑھائے۔
سماجی انصاف کے دن کے موقع پر کل لاتور میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے سمتا دِنڈی اور آئین بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں لاتور شہر کے شہریوں اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
***** ***** *****
ملک بھر میں کل یوم عاشورہ منایا گیا۔یہ دن تاریخی واقعات سمیت پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں مناتا ہے۔ محرم کے موقع پر مختلف مقامات پر تعزیے کے جلوس نکالے گئے۔
چھترپتی سمبھاجی نگر شہر میں محرم کے موقع پر مختلف علاقوں سے جلوس نکالے گئے اور اُس میں بڑی تعداد میں مسلم بھائیوں نے شرکت کی۔ مسلمان بھائیوں نے نہایت پرامن طریقے سے مذہبی روایات پر عمل کیا اور اتحاد و امن کا پیغام دیا۔
دریں اثناء‘ کل نمازِ جمعہ سے قبل شہر و اطراف کی مختلف مساجد میں یومِ عاشورہ کی اہمیت و افادیت نیز عاشورے کے روزے کی فضیلت پر خطابات ہوئے۔ جس میں مقررین نے اہلِ بیت کے مقام و مرتبے اور حضرت حسین ؓ کے اسوہ پر چلنے کی تلقین کی۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے پونے کے کیتن اگروال قتل کیس کی فاسٹ ٹریک ٹرائل اور اِس کیس میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر اُجول نکم کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ اس نوجوان کے والد نے کل پونے میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا اور مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
***** ***** *****
بھارت آئرلینڈ کے مابین دو ٹی 20 مقابلوں کی سیریز میں کل پہلے مقابلے میں آئرلینڈ نے 34 رنز سے فتح حاصل کرلی۔ 182 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی بھارتی ٹیم 19ویں اوور میں 148 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سیریز کا دوسرا مقابلہ کل کھیلا جائے گا۔
***** ***** *****
قومی پلس پولیو ویکسینیشن مہم کل 28 تاریخ کو شروع کی جائے گی۔ چھترپتی سمبھاجی نگر کے ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ابھئے دھانورکر نے لوگوں سے صفر سے پانچ سال کی عمر کے تمام بچوں کیلئے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لیں اور پولیو ویکسین کے دو قطرے بچوں کو پلائیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ اور مغربی مہاراشٹر سمیت ودربھ کے کچھ اضلاع کیلئے آج بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان مقامات پر بجلی کی کڑکڑاہٹ اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
پربھنی شہر میونسپل کارپوریشن میں کام کرنے والے تین مقادم اور تین صفائی ملازمین کو سینی ٹیشن انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، یہ حکم لاڈ پاگے کمیٹی کی سفارشات پر دیا گیا ہے۔ ترقی کے احکامات میئر سید اقبال، کمشنر نتن نارویکر نے دیے ہیں۔
***** ***** *****
سرخیاں
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر....
٭ مرکزی وزیر داخلہ نے منشیات کے استعمال کے خلاف متحد ہونے کی کی اپیل
٭ ایم پی ایس سی نے گزیٹیڈ آسامیوں کیلئے سال میں دو یا زیادہ مرتبہ امتحانات منعقد کرنے کا کیا فیصلہ۔
٭ چھترپتی شاہو مہاراج کے یوم پیدائش پر مختلف پروگراموں میں انہیں خراج عقیدت کیا گیا پیش۔
٭ محرم کے موقع پر مختلف مقامات پر شہریوں کی عقیدت کے ساتھ جلوسوں میں شرکت۔
اور۔۔۔ ٭ آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلے میں بھارت کو 34 رنز سے دی شکست۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment