Monday, 1 June 2026

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 01 جون 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 01 June 2026
Time: 09:00-09:10 AM
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: یکم/جون ۶۲۰۲ء؁
وقت: 09.00 سے 09.10/ بجے
***** ***** *****
سرخیاں
پہلے خاص خبروں کی سرخیاں...
٭ قانون ساز کونسل کی 17 نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات کیلئے مہایوتی کی نشستوں کی تقسیم طئے۔
٭ کسان بوائی میں جلد بازی نہ کریں‘ مانسون 10 جون تک آنے کا امکان نہیں: وزیرِ اعلیٰ کی اپیل۔
٭ وزیرِ اعظم کی ”من کی بات“ کے ذریعے ہم وطنوں سے بات؛ بڑھتی گرمی سمیت مختلف مسائل پر شہریوں کو مشورہ۔
٭ سینئر گلوکارہ سمن کلیان پور کا انتقال۔
٭ اہلیہ دیوی ہولکر کا یومِ پیدائش ہر جگہ جوش و خروش سے منایا گیا۔
اور۔۔۔ ٭ رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم نے دوسری مرتبہ حاصل کیا IPL کا خطاب۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
قانون ساز کونسل کی 17 نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات کیلئے مہایوتی کی نشستوں کی تقسیم کو کل حتمی شکل دی گئی۔ اسکے مطابق بی جے پی 11، شیوسینا چار اور نیشنلسٹ کانگریس دو نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔
بی جے پی کو دی گئی 11 سیٹوں میں چھترپتی سمبھاجی نگر- جالنہ، دھاراشیو- لاتور- بیڑ، ناندیڑ، شولاپور، جلگاؤں، بھنڈارا-گوندیا، وردھا-گڈچرولی-چندر پور، امراوتی، ناگپور، اہلیانگر، سانگلی-ستارا شامل ہیں۔
شیو سینا پربھنی، تھانے، ناسک اور ایوت محل سے انتخاب لڑے گی، جبکہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کو دو نشستیں ملی ہیں - پونے اور رائے گڑھ-رتناگیری-سندھودرگ۔
بی جے پی نے کل امیدواروں کی فہرست کا اعلان بھی کیا۔ سہاس شرساٹھ کو چھترپتی سمبھاجی نگر جالنہ سے، امر راجورکر کو ناندیڑ سے اور بسواراج پاٹل کو دھاراشیو-لاتور-بیڑ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
دریں اثناء، شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کی پارٹی نے دیویانی ڈونگاونکر کو چھترپتی سمبھاجی نگر-جالنہ، ویویک ناوندر کو پربھنی-ہنگولی سے، اور سریندر عرف بال مانے کو رائے گڑھ-رتناگیری-سندھودرگ حلقہ سے میدان میں اتارا ہے۔
اس الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے جبکہ ووٹنگ اور گنتی 22 جون کو ہوگی۔
***** ***** *****
راجیہ سبھا کے دو سالہ اور ضمنی انتخابات 18 تاریخ کو ہوں گے۔ اس حوالے سے کل نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں مہاراشٹر کی وہ نشست بھی شامل ہے جہاں سے نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار نے استعفیٰ دیا ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلی دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ کم از کم 10 جون تک ریاست کے بیشتر حصوں میں مانسون کی آمد کا امکان نہیں ہے، کسانوں کو پری مانسون پر انحصار کرتے ہوئے بوائی میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مناسب اور مستحکم بارش کو یقینی بنانے کے بعد ہی بوائی کی منصوبہ بندی کی جائے۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نیک نیتی اور مسلسل کوششوں سے معاشرے میں ایک بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ وہ کل آکاشوانی کے پروگرام ”من کی بات“ کے ذریعے ہم وطنوں سے بات کر رہے تھے۔ اس پروگرام کی 134ویں قسط کل نشر کی گئی۔ ملک کے ہر گاؤں اور شہر میں بے شمار متاثر کن چیزیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر ان کوششوں پر زیادہ بحث نہیں کی جاتی، لیکن جب ہم ان سے واقف ہوتے ہیں تو ہمارا یہ یقین مضبوط ہو جاتا ہے کہ ہمارا ملک اس طاقت کے بل بوتے پر آگے بڑھ رہا ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں بڑھتی ہوئی گرمی کے پس منظر میں وزیراعظم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور مسلسل پانی پئیں۔ اس موقع پر انہوں نے گرمیوں کے موسم میں کوکن کے ہاپوس سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر پائے جانے والے آموں کی اقسام کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا:
Byte: Prime Minister Narendra Modi
ہالینڈ کے دورے کے دوران چول سلطنت کی ایک قدیم تانبے کی پلیٹ ہندوستان کو واپس کی گئی، ملک کے ایسے انمول ورثے کے تحفظ اور فروغ کیلئے مسلسل کوششیں کی گئی ہیں، کھیلوں کے میدان میں بھارتی کھلاڑیوں کی نمایاں کامیابیاں، ”نمامی گنگا“ مہم کے تحت ”ڈولفن ریسکیو ایمبولینس“ مہم سمیت وزیر اعظم نے محکمہ موسمیات کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا:
Byte: Prime Minister Narendra Modi
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں۔
***** ***** *****
سینئر گلوکارہ سمن کلیان پور کل ممبئی میں ضعیف العمری کے باعث انتقال کر گئیں، وہ 89 برس کی تھیں۔ سمن کلیان پور 28 جنوری 1937 کو بھوانی پور میں پیدا ہوئیں جو اس وقت بھارت کا حصہ تھا اور اب بنگلہ دیش میں ہے۔ 1943 کے بعد وہ ممبئی میں آباد ہوگئی تھیں۔
کیشو راؤ بھولے سے گلوکاری کی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والی سمن کلیان پور نے سن 1952 کو آکاشوانی سے پہلی مرتبہ آغاز کیا۔ انھوں نے 1953 میں مراٹھی فلم شکراچی چاندنی اور 1954 میں ہندی فلم منگو سے پلے بیک سنگنگ کے میدان میں قدم رکھا۔ انھوں نے سینکڑوں ہندی فلموں میں جو گانے گائے چاہے وہ دل ایک مندر ہے‘ آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ وغیرہ کو شائقین نے پسند کیا۔
مراٹھی فلموں اور محبت کے گانوں کے میدان میں سمن تائی کی شراکت ناقابلِ فراموش ہے۔
نندا گھری نندن ون پھلے‘ شبد شبد جیون ٹھیو‘ کیشوا مادھوا‘ کیتکیچا بنی‘ متدول کرانی چھیڑت تارا‘ جتھے ساگرا دھرنی مڑتے جیسے بہت سے گیتوں کو نہ صرف عام کیا بلکہ لوگوں کے گھروں تک بھی پہنچایا۔
مراٹھی کے گانوں کے سنہرے دور میں عزت کا مقام حاصل کرنے والی سمن تائی نے چند سال قبل پلے بیک سنگنگ کا سفر روک لیا تھا اور ایک عوامی تقریب میں مداحوں کی موجودگی میں سمن تائی کل گہری نیند سوگئیں۔
آکاشوانی کا سمن تائی کو خراجِ تحسین ہے جسے سنتے ہوئے مراٹھی خاندانوں کی کئی نسلیں پروان چڑھیں۔
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سمن کلیان پور کے انتقال پر اپنے غم کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
اہلیہ بائی ہولکر کی یوم پیدائش پر کل انہیں ہر جگہ خراج عقیدت پیش کیا گیا۔گورنر جشنو دیو ورما نے ممبئی کے لوک بھون میں اہلیہ دیوی کی مورتی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیر اعلی دیویندر پھڑنویس، نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار کی موجودگی میں اہلیا نگر ضلع میں اہلیابائی کی جائے پیدائش چونڈی میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ شندے نے خیال ظاہر کیا کہ سماج کو اہلیا بائی کے خیالات کی وراثت کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ اہلیہ دیوی نے بہت سے ذاتی پریشانیاں برداشت کیں لیکن اس سے تھکے بغیر انھوں نے مثالی حکمرانی کا ایک سبق دیا۔
***** ***** *****
مختلف پارٹی تنظیموں نے چھترپتی سمبھاجی نگر کے کوکن واڑی علاقے میں اہلیا دیوی ہولکر کے مجسّمے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پربھنی میں رہائشی نائب کلکٹر انورادھا ڈھالکری نے جبکہ جالنہ کلکٹر دفتر میں تحصیلدار انل نواتے اور دیگر ملازمین نے اہلیابائی کی مورتی پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
بھارت بیڈمنٹن کھلاڑی ساتوک سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے سنگاپور اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ کل ہوئے فائنل مقابلے میں انہوں نے انڈونیشین جوڑی کو 18-21، 21-17، 21-16 سے شکست دی۔
***** ***** *****
رائل چیلنجرز بنگلور نے مسلسل دوسری بار انڈین پریمیئر لیگ - آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کل ہوئے فائنل مقابلے میں بنگلورو کی ٹیم نے گجرات ٹائٹنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات کی ٹیم نے 156 رنز کا ہدف دیا‘ جسے بنگلور کی ٹیم نے 18ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ناقابل شکست 75 رنز بنانے والے ویراٹ کوہلی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ راجستھان رائلز کے ویبھو سوریہ ونشی کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس سیزن میں 29 وکٹیں لینے والے کاگیسو رباڈاا کو پر پل کیپ دی گئی۔
***** ***** *****
کل ہنگولی ضلعے میں کچھ مقامات پر آواز کے ساتھ ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بسمت، کلمنوری اور اونڈھا تعلقہ کے 22 سے 25 گاؤں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی پیمائش کے مرکز میں اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر تین اعشاریہ پانچ درج کی گئی۔ ضلع کلکٹر راہل گپتا نے شہریوں سے افواہوں پر یقین نہ کرنے اور امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
سبز لاتور پیڑ ٹیم نے کل لاتور میونسپل کارپوریشن کمشنر مانسی مینا کی رہائش گاہ کے روبرو نالی کے کام کے دوران درختوں کی کٹائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک درخت کا نیم برہنہ جنازہ نکالا۔ انتظامیہ نے یقین دلایا کہ متعلقہ جگہوں پر مناسب کارروائی کی جائے گی اور فوری طور پر نئے درخت لگائے جائیں گے۔
***** ***** *****
سرخیاں
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر....
٭ قانون ساز کونسل کی 17 نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات کیلئے مہایوتی کی نشستوں کی تقسیم طئے۔
٭ کسان بوائی میں جلد بازی نہ کریں‘ مانسون 10 جون تک آنے کا امکان نہیں: وزیرِ اعلیٰ کی اپیل۔
٭ وزیرِ اعظم کی ”من کی بات“ کے ذریعے ہم وطنوں سے بات؛ بڑھتی گرمی سمیت مختلف مسائل پر شہریوں کو مشورہ۔
٭ سینئر گلوکارہ سمن کلیان پور کا انتقال۔
٭ اہلیہ دیوی ہولکر کا یومِ پیدائش ہر جگہ جوش و خروش سے منایا گیا۔
اور۔۔۔ ٭ رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم نے دوسری مرتبہ حاصل کیا IPL کا خطاب۔
***** ***** *****

No comments:

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 01 جون 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 01 June 2026 Time: 09:00-09:10 AM آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبریں ...