Saturday, 15 August 2026

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 15 August-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۵۱/اگست ۶۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
ہمارے سبھی سامعین کو یومِ آزادی کی مبارکباد
::::: سرخیاں::::::
پیش ہیں خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ملک کے 80 ویں یومِ آزادی کے موقعے پر ہر طرف پرچم کشائی سمیت مختلف پروگراموں کا انعقاد۔
٭ ترقی کے ثمرات معاشرے کے آخری فرد تک پہنچانا حکومت کی ترجیح: صدرِ جمہوریہ کا بیان۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر میں ترنگا ریلی کو شہریوں کا بہترین ردِ عمل۔
٭ وزیرِ اعلیٰ نے جالنہ میں سِلک مارکیٹ کی عمارت کا کیا افتتاح۔
٭ بیڑ میں گنّے کے مزدوروں کے بچوں کیلئے ہاسٹل کا افتتاح۔
اور۔۔۔٭ دیسی مصنوعات کا استعمال کرکے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کی مرکزی وزیرِ مملکت رکشا کھڑسے کی اپیل۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
ملک کا 80واں یوم آزادی آج منایا جارہا ہے۔ یوم آزادی کے موقعے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل قوم سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا ملک ثقافت اور ہم آہنگی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترقی کے ثمرات معاشرے کے آخری فرد تک پہنچنے چاہیے جو کہ حکومت کی ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا:
Byte: President Draupadi Murmu
اپنی تقریر میں، صدر جمہوریہ نے ملک کی معیشت، دفاعی افواج کی تیاری، خواتین کو بااختیار بنانے، ماحولیاتی تحفظ، کھلاڑیوں کی کارکردگی، نکسل ازم کے خاتمے، نوجوانوں کی بہبود، صنعت اور زرعی ترقی کے ساتھ ساتھ جن دھن اسکیم، فوڈ سیکورٹی کی اسکیم اور پی ایم سمان سمیت ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے مختلف شعبوں کا ذکر کیا۔
صدر جمہوریہ نے ملک کو متحد کرنے کیلئے اس وقت کے نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا:
Byte: President Draupadi Murmu
***** ***** *****
یوم آزادی کے موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں صبح 7 بجے راجدھانی دلی کے لال قلعہ پر پرچم کشائی ہوگی۔ ممبئی منترالیہ میں صبح 9 بجکر پانچ منٹ پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور پونے میں گورنر جشنو دیو ورما پرچم کشائی کریں گے۔ ریاست کے ضلع ہیڈکوارٹرس پر متعلقہ سرپرست وزراء اور وزراء کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری دفاتر میں صبح 9 بجکر پانچ منٹ پر پرچم کشائی کی جائے گی۔
***** ***** *****
وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں ایک عظیم الشان ترنگا ریلی نکالی گئی۔اورنگ پورہ میں مہاتما پھلے اور ساوتری بائی پھلے کے مجسّموں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شروع ہوئی اس ریلی میں وزیر اعلیٰ سمیت مرکزی مملکتی وزیر رکشا کھڑسے، بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر چوہان، قانون ساز کونسل کے چیئرمین پروفیسر رام شندے، ریاستی کابینہ کے ارکان گریش مہاجن، جے کمار راول، رادھا کرشن وکھے پاٹل، پنکجا منڈے، میگھنا بورڈیکر، اتل ساوے، میئر سمیر راجورکر، کالج کے طلباء چھاتر سینا کے کیڈٹس عوام اور کئی سرکاری نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوان نئی تحقیق میں پیش پیش ہیں اور اسی بنیاد پر ہم ترقی یافتہ بھارت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ مراٹھواڑہ کی اگلی نسل کو خشک سالی نہیں دیکھنے دیں گے۔
اس ریلی کے بعد رضاکاروں کی ٹیم نے پورے علاقے کی صفائی کی۔
***** ***** *****
دریں اثناء‘ وزیر اعلیٰ نے کل جالنہ میں ریشم کوکون مارکیٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے جالنہ میں ریشمی لباس کا ایک نیا برانڈ بنانے کی اپیل کی۔ وزیر اعلیٰ نے کسانوں کی معاشی ترقی کیلئے پیداوار کے ساتھ ساتھ ویلیو چین بنانے کی ضرورت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے سلک مارکیٹ کے مختلف پروسیسنگ ڈیپارٹمنٹس کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے سات بنیادی مراکز صحت کا افتتاح اور عنبڑ میں ایک نئے پولس اسٹیشن کا افتتاح بھی کیا۔
***** ***** *****
کل ملک بھر میں تقسیم یادگار دن منایا گیا۔ اس موقع پر پربھنی شہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کلیان منڈپ میں تقسیم کی یادوں کو بیان کرنے والی پینٹنگز کی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس نمائش کا افتتاح میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر تکارام کدم نے کیا۔ یہ نمائش 17 اگست تک روزانہ صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک سب کیلئے کھلی رہے گی۔
***** ***** *****
پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل کو کل ناندیڑ کے ایک اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ پرسوں بادل ایک شخص کے حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے میں بادل کا دفاع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے اسپیشل پولس انسپکٹر سنتوش کیندرے کو بادل کی تعلیم یافتہ بیوی و سابق مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے اسپتال میں عیادت کی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
انقلابی شخصیت مہاتما جیوتی راؤ پھولے کے یوم پیدائش کے دو سو سال پورے ہونے کے موقعے پر محکمہ محصول نے 'مہاتما جیوتی راؤ پھولے محصول لوک عدالت مہم' کو ریاست بھر میں یکم ستمبر 2026 تا 31 مارچ 2027 تک سات ماہ کے لیے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اور بیڑ کی سرپرست وزیر سنیترا پوار نے کہا ہے کہ گنے کے مزدوروں کے بچوں کیلئے ہاسٹل روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ وہ کل بیڑ میں گوپی ناتھ منڈے گنا توڑ کامگار کلیان مہامنڈل کے تحت بچوں کیلئے سنت بھگوان بابا لڑکوں کے سرکاری ہاسٹل کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب تھیں۔ اس موقعے پر سماجی انصاف کے وزیر سنجے شرساٹ بھی موجود تھے۔ پوار نے اس سلسلے میں میٹنگ میں ہدایات دیں کہ حکومت ان بچوں کی ہمہ جہت ترقی کیلئے پابند ِ عہد ہے اور فلاحی اسکیموں کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہیے۔ دریں اثناء، پوار نے ضلعی اسپورٹس کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔
***** ***** *****
کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت رکشا کھڑسے نے زیادہ سے زیادہ دیسی مصنوعات کا استعمال کرکے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ وہ کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں تین روزہ نمائش ”سودیشی ایکسپو 2026“کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب تھیں۔ کھڑسے نے دیسی مصنوعات کے استعمال پر توجہ دینے کی اپیل کی۔
رکن اسمبلی انورادھا چوہان اور دیگر معززین نے نمائش کے ہر ہال کا دورہ کیا اور مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ 16 تاریخ تک جاری رہنے والی اس نمائش میں دستکاری اور ہینڈلوم ٹیکسٹائل کے مختلف ہال نمائش کیلئے دستیاب ہوں گے۔
***** ***** *****
یوم آزادی کے موقع پر، ہنگولی ضلعے کے کلمنوری تعلقے کے کوڈا میں ساوتری بائی پھولے آدیواسی کالج کے طلباء نے پلے کارڈ تحریر کے ذریعے ”آزادی کا ایک مطالبہ، میرا مراٹھی اسکول چلتا رہے“کا نعرہ دیا۔ فی الحال ہر ترنگا مہم چلائی جا رہی ہے۔ مشہور شاعر‘گیت کار داسو ویدیہ نے شہریوں سے اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع میں ترقیاتی میدان میں نمایاں کام کرنے والے نوجوانوں اور تنظیموں کے لیے ضلعی اسپورٹس آفیسر کے دفتر کے 'ڈسٹرکٹ یوتھ ایوارڈز' کا کل اعلان کیا گیا۔ ایوارڈ جیتنے والوں میں یہڑیگاؤں کی رینوکائی ملٹی پرپز چیریٹیبل آرگنائزیشن، ہنگولی کے پشیامترا کیشو جوشی، اوندھا ناگناتھ تعلقے کے بجرنگ لمباجی کدم اور وڈچونا کے گجانن اشوک آڑے شامل ہیں۔ یہ ایوارڈ آج رابطہ وزیر نرہری جھرواڑ پیش کریں گے۔
***** ***** *****
ناندیڑ کی سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں آج شجر کاری کی گئی۔ اس اقدام کو وائس چانسلر ڈاکٹر منوہر چاسکر اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اشوک مہاجن کی رہنمائی میں روبہ عمل لایا گیا۔ یونیورسٹی کے سوشل سائنسز کمپلیکس علاقے میں رجسٹرار ڈاکٹر ڈی ڈی پوار کے ذریعے شجر کاری کی گئی۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی میرا گاؤں صحت مند گاؤں خصوصی مہم کے تحت چھترپتی سمبھاجی نگر کے ابتدائی طبی مرکز گولٹ گاؤں اور علاقے میں مختلف طبی خدمات مہم کے شہری کمشنر ڈاکٹر سنیل بھوکرے نے کل جائزہ لیا اور معائنہ کیا۔ ضلع کے ماں اور بچہ ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر وشال بیندرے نے اس مہم کے تحت ہونے والے کاموں کے بارے میں اطلاع دی۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر ولاس راؤ دیشمکھ کی 14ویں برسی پر کل لاتور ضلع کے بابھل گاؤں میں ایک دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔ ولاس راؤ دیشمکھ خاندان اور ریاست بھر سے مختلف تنظیموں کے عہدیداروں بشمول مراٹھواڑہ، کانگریس کارکنوں اور ایک تعداد کی موجودگی میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر...
٭ ملک کے 80 ویں یومِ آزادی کے موقعے پر ہر طرف پرچم کشائی سمیت مختلف پروگراموں کا انعقاد۔
٭ ترقی کے ثمرات معاشرے کے آخری فرد تک پہنچانا حکومت کی ترجیح: صدرِ جمہوریہ کا بیان۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر میں ترنگا ریلی کو شہریوں کا بہترین ردِ عمل۔
٭ وزیرِ اعلیٰ نے جالنہ میں سِلک مارکیٹ کی عمارت کا کیا افتتاح۔
٭ بیڑ میں گنّے کے مزدوروں کے بچوں کیلئے ہاسٹل کا افتتاح۔
اور۔۔۔٭ دیسی مصنوعات کا استعمال کرکے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کی مرکزی وزیرِ مملکت رکشا کھڑسے کی اپیل۔
***** ***** *****

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 01.10.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 01 October 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्र...