Friday, 8 May 2026

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 08 مئی 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 08 May-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۸/مئی ۶۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہیں خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ آپریشن سندور کو ایک سال مکمل؛ وزیرِ اعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھارت کے عزم کا کیا اعادہ۔
٭ ملک بھر میں 40 سال سے زائد عمر کے ملازمین کیلئے مفت سالانہ طبّی چیک اَپ مہم کا آغاز۔
٭ ریاستی تعلیمی بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا آن لائن اعلان آج۔
٭ TCS مبینہ تبدیلی مذہب کیس میں ملزم ندا خان چھترپتی سمبھاجی نگر سے گرفتار۔
٭ بیڑ اراضی گھوٹالے معاملے میں اس وقت کے ضلع کلکٹر اویناش پاٹھک گرفتار۔
اور۔۔۔٭ آج تھیلیسیمیا دن‘ چھترپتی سمبھاجی نگر میں ریاستی سطح کے پروگراموں کا انعقاد۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
آپریشن سندور کو کل ایک سال مکمل ہوگیا۔ اس موقعے پر ملک بھر میں بھارتی مسلح افواج ی بہادری کا جشن منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پر صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ اس آپریشن کی بے مثال کامیابی بھارتی مسلح افواج کی بے مثال ہمت اور وفاداری کو ظاہر کرتی ہے۔
نائب صدرِ جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے اس موقعے پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس آپریشن نے بھارت کے امن‘ اتحاد اور خود مختاری کو درہم برہم کرنے کی کوششوں کا سخت اور مناسب جواب دیا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورا ملک بھارتی فوج کو اس بے مثال کارنامے کیلئے سلام پیش کرتا ہے جو بھارتی فوج کی تیاری اور ہم آہنگی کو ظاہر کرتاہے۔ آپریشن سندور کے لوگو کے ساتھ ایک DP سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ DP اپنے وہاٹس ایپ پر لگائیں۔
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور نے ملک کے دشمنوں کو بھارت کی طاقت کا اندازہ لگادیا گیا ہے۔ وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے آپریشن کے دوران تینوں افواج کے ذریعے دکھائے گئے تال میل کی تعریف کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس آپریشن سے خود انحصاری بڑھانے اور ملک کی مضبوطی کی کوششوں کو تقویت ملی ہے۔
***** ***** *****
ملک بھر کے 40 سال سے زائد عمر کے ملازمین کیلئے مفت سالانہ طبّی چیک اَپ مہم کا آغاز کل ہوا۔ ملازمین یہ سہولت ESIC ملازمین کے بیمہ انشورنس کارپوریشن کے دواخانوں میں حاصل کرسکتے ہیں۔ مرکزی وزیرِمحنت و روزگار ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے نئی دہلی میں اس مہم کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کہا:
Byte: Union Minister Mansukh Mandviya
***** ***** *****
بہار کے وزیرِ اعلیٰ سمراٹ چودھری کی کابینہ میں کل توسیع کی گئی۔ سبکدوش لیفٹیننٹ جنرل سیّد عطا حسنین نے پٹنہ کے گاندھی میدان میں 30 وزراء کو حلف دلایا۔ ان میں سابق وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار بھی شامل ہیں۔ اس تقریب میں وزیرِ اعظم مودی‘ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ اور جنتا دَل یونائٹیڈ کے صدر نتیش کمار کے علاوہ کئی دیگر معززین موجود تھے۔
***** ***** *****
مغربی بنگال کے گورنر آر این روی نے مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کردیا ہے۔ انھوں نے اس تعلق سے کل ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اسمبلی فوری طور پر تحلیل کردی جائیگی۔ اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد سابق وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا تھا‘ جس کے بعد گورنر نے یہ کارروائی کی۔ دریں اثناء‘ مغربی بنگال میں نئی حکومت کی حلف برداری کل 9 تاریخ کو ہونے کا امکان ہے۔
***** ***** *****
بامبے ہائیکورٹ نے بدنام زمانہ گینگسٹر سہراب الدین‘ اس کی بیوی کوثر بی اور اس کے معاون تلسی رام پرجاپتی کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر کیس میں 22 لوگوں کو بری کردیا ہے۔ خصوصی عدالت نے 2018 میں دئیے گئے اپنے فیصلے میں تمام 22 ملزمان کو بری کردیا تھا۔ اس فیصلے کو سہراب الدین کے بھائیوں نے بامبے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ وہ قتل کی سازش اور اس میں ملزمان کے ملوث ہونے کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
***** ***** *****
آکاشوانی کے 90 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر آج دہلی میں میراتھان کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ آکاشوانی سن 1936 سے ”بہوجن ہتائے بہوجن سکھائے“ کے نعرے کے ساتھ کام کررہا ہے۔ ملک بھر کے دیگر مراکز پر بھی مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے جماعت ِ دسویں کے امتحان کے نتائج کا آج آن لائن اعلان کیا جائے گا۔ بورڈ کے سیکریٹری ڈاکٹر دیپک مالی نے بتایا کہ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر آج دوپہر ایک بجے نتائج شائع کیے جائیں گے۔ یہ نتائج result.digilocker.gov.in, maha hssc board.in, sscresult.mkcl.org ان مذکورہ ویب سائٹس پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
***** ***** *****
ناسک کی TCS کمپنی میں مبینہ تبدیلیِ مذہب کی کوشش معاملے مفرور ملزمہ ندا خان کو کل چھترپتی سمبھاجی نگر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ناسک پولس نے چھترپتی سمبھاجی نگر کرائم برانچ کے ساتھ مشترکہ آپریشن سے یہ کارروائی انجام دی۔ پولس کو اطلاع ملی تھی کہ ندا خان چھترپتی سمبھاجی نگر کے نارے گاؤں علاقے میں رہ رہی ہے۔ یہ کارروائی موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
***** ***** *****
بیڑ پولس نے اس وقت کے ضلع کلکٹر اویناش پاٹھک کو کل لاتور سے بیڑ ضلعے میں مبینہ طور پر قبضہ اراضی گھوٹالہ معاملے میں گرفتار کیا۔ بیڑ شہر کے شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں درج ایک کیس کے تحت لاتور ضلع پولس کی مدد سے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اس معاملے کی مزید تفتیش بیڑ ضلع پولس کررہی ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں دیہی پولس نے آپریشن کریک ڈاؤن کے تحت 43 لاکھ 48 ہزار روپئے مالیت کا اسلحہ ضبط کیا ہے۔ پولس نے اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران امریکہ، کولمبیا اور چین سے لائے گئے ہتھیاروں سمیت دیسی تلواریں خنجر وغیرہ سمیت کُل چار ہزار 796 تیز دھاردار ہتھیار ضبط کیے گئے۔
***** ***** *****
عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقعے پر آج چھترپتی سمبھاجی نگر میں ریاستی سطح کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تھیلیسیمیا سے آزادی کی جانب سے ایک قدم سنکلپ ہفتے کا اختتام اور تھیلیسیمیا سے آزادی کی جانب اگلے قدم کیلئے محکمہ صحت کے عزم کے ساتھ یہ پروگرام IMA آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
گنّے کی کاشت میں نئے انقلاب کیلئے Super 50 AI Farmers اس پائیلٹ پروجیکٹ کو جالنہ ضلعے میں شروع کیا گیا۔ یہ ضلع کلکٹر دفتر‘ مہاراشٹر زرعی محکمہ اور فائنڈ ایبلٹی سائنسز کے اشتراک سے عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس کا مقصد جدید ٹکنالوجی کی مدد سے زراعت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ اس تقریب میں سرپرست وزیر پنکجا منڈے‘ ضلع کلکٹر آشیما متل‘ منتخب کسان اور محکمہ زراعت کے افسران موجود تھے۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلعے کے تلجا پور، عمرگہ اور لوہارا تعلقہ جات کے سات آبپاشی منصوبوں میں موجود پانی کا ذخیرہ اگلے احکامات تک پینے کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔ ضلعے میں کم بارش اور ممکنہ پانی کی قلت کے امکان کے پیشِ نظر ضلع کلکٹر کیرتی کرن پجار نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے۔ ان ساتوں منصوبوں میں پانی کا اطمینان بخش ذخیرہ موجود نہ ہونے کی صورت میں پانی کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کیلئے خصوصی چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ دریں اثناء، دھاراشیو ضلع انتظامیہ نے پانی کے تحفظ کیلئے ایک بڑی مہم چلانے کافیصلہ لیا ہے اور اس کے تحت ”ایک لاکھ آبی ذخائر“ قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کیلئے زرعی پیداوارکمپنیوں، زرعی حلقوں اور سماجی تنظیموں کا ایک اہم اجلاس کل ضلع کلکٹر کی صدارت میں منعقد ہوا۔
***** ***** *****
کل دوپہر ریاست کے نوی ممبئی اور تھانے کے علاقوں میں گرو غبار کے طوفان سے شہریان پریشان ہو گئے۔ اس طوفان کے سبب نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے مرباڑ کی طرف جا نے والے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
اس دوران ریاست میں ستارا، سانگلی، ناگپور، ایوت محل اور ناندیڑ سمیت کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں اور بجلی گرج اور چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
دریں اثناء‘ کل واشم میں درجہ حرارت 42 اعشاریہ چھ ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا۔ جبکہ مراٹھواڑہ کے پربھنی میں 41 ڈگری سیلسیس، چھترپتی سمبھاجی نگر میں 39 اعشاریہ پانچ ڈگری سیلسیس اور دھاراشیو میں 40 اعشاریہ چھ ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر...
٭ آپریشن سندور کو ایک سال مکمل؛ وزیرِ اعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھارت کے عزم کا کیا اعادہ۔
٭ ملک بھر میں 40 سال سے زائد عمر کے ملازمین کیلئے مفت سالانہ طبّی چیک اَپ مہم کا آغاز۔
٭ ریاستی تعلیمی بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا آن لائن اعلان آج۔
٭ TCS مبینہ تبدیلی مذہب کیس میں ملزم ندا خان چھترپتی سمبھاجی نگر سے گرفتار۔
٭ بیڑ اراضی گھوٹالے معاملے میں اس وقت کے ضلع کلکٹر اویناش پاٹھک گرفتار۔
اور۔۔۔٭ آج تھیلیسیمیا دن‘ چھترپتی سمبھاجی نگر میں ریاستی سطح کے پروگراموں کا انعقاد۔
***** ***** *****

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 30.05.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 30 May 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत्र...