Wednesday, 9 September 2026

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 09 ستمبر 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 09 September-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۹/ستمبر ۶۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہیں خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ UPI بھارت کے فِن ٹیک سفر کا حقیقی ہیرو ہے: وزیرِ اعظم نریندر مودی کا اظہارِ خیال؛ ممبئی میں گلوبل فِن ٹیک فیسٹ 2026 کا افتتاح۔
٭ ہنر مند کھلاڑیوں کیلئے ملازمتوں میں پانچ فیصد ریزرویشن کو ہموار کرنے کیلئے نظرثانی شدہ پالیسی کو ریاستی کابینہ نے دی منظوری۔
٭ کنبی سرٹیفکیٹ سے متعلق مسائل کی یکسوئی کیلئے آج چھترپتی سمبھاجی نگر میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس۔
اور۔۔۔٭ لاتور، دھاراشیو اضلاع میں زرعی فصلیں اور باغات بحران کا شکار؛ عوامی نمائندوں کی جانب سے خصوصی راحت پیکیج کا اعلان کرنے کا مطالبہ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ UPI بھارت کے فِن ٹیک سفر کا حقیقی ہیرو ہے۔ وہ گزشتہ روز ممبئی میں گلوبل فنٹیک فیسٹ 2026 کے افتتاح کے موقعے پر خطاب کر رہے تھے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ فِن ٹیک وہاں پہنچ سکتا ہے جہاں روایتی ماڈل نہیں پہنچ سکتے اور یہ اس کی خاصیت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فنٹیک کمپنیاں اعلیٰ ترین سائبر سیکیورٹی، اپنے اخلاقی ڈیٹا کے تحفظ کے معیارات، ایک قابل فنٹیک ریگولیٹری انڈسٹری انوویشن ایکو سسٹم اور صارفین کے تحفظ کیلئے فن ٹیک انڈیکس بنائیں گی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ فن ٹیک کی توسیع نے ترقی یافتہ بھارت کے مستقبل میں اعتماد کو مزیدمضبوط کیا ہے۔ انھوں نے کہا..
بائٹ - وزیر اعظم نریندر مودی
Byte: Prime Minister Narendra Modi
قبل ازیں، وزیرِ اعظم نے گجرات میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور کُل 326 کلومیٹر طویل اور 20 ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والی مغربی مال بردار ریلوے لائن کے تین اہم مراحل کو قوم کے نام وقف کیا۔ یہ پندرہ سو کلومیٹر طویل کوریڈور شمالی بھارت کو مغربی بھارت سے جوڑے گا، اور JNPT بندرگاہ سے مال برداری ملک کے دیگر حصوں تک بھی پہنچ سکے گی۔
دریں اثناء‘ اُرَن میں جے این پی اے میں منعقدہ تقریب ِ رُونمائی میں گورنر جشنو دیو ورما، وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار سمیت دیگر وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔
***** ***** *****
ریاست میں ہنر مند کھلاڑیوں کو سرکاری، نیم سرکاری اور دیگر شعبوں میں ملازمتوں کیلئے پانچ فیصد ریزرویشن کو ہموار کرنے کیلئے نظر ثانی شدہ پالیسی کے نفاذ کو کل‘ ریاستی کابینہ نے منظوری دی۔ اس نظرثانی شدہ پالیسی کے مطابق ریزرویشن کے اہل کھلاڑیوں کو تین ماہ کے اندر اسپورٹس سرٹیفکیٹ کی درستگی کی تصدیق کرنی ہوگی۔
صحت عامہ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے، کابینہ نے کل ”پرگتی‘یعنی پرائمری ہیلتھ کیئر رِی امیجنڈ وِتھ ایڈوانسڈ گورننس اینڈ ایکسیسِبَل ٹیکنالوجی انٹیگریشن“ کے نفاذ کو بھی منظوری دی۔ اس منصوبے پر سال 2026 تا 2031 کے دوران عمل درآمد کیا جائے گا۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزرویشن سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لینے اور کنبی، مراٹھا-کنبی اور کنبی-مراٹھا ذات صداقت نامے جاری کرنے کے طریقہئ کار میں درپیش خامیوں اور مشکلات کو دور کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا ایک اجلاس آج چھترپتی سمبھاجی نگر میں ہورہا ہے۔ ریاستی وزیر اُدئے سامنت نے بتایا کہ اس اجلاس میں علاقائی سطح پر مختلف معاملات کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔
***** ***** *****
دریں اثناء، حکومت نے کنبی سرٹیفکیٹ سے متعلق منوج جرانگے کی جانب سے کیے گئے تمام مطالبات پر مثبت موقف اختیار کرتے ہوئے ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔ لہٰذا‘ مراٹھا ریزرویشن ذیلی کمیٹی کے صدر رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے اپیل کی ہے کہ جرانگے بھی اس مؤقف پر اطمینان کا اظہار کریں اور حکومت کے فیصلوں پر مثبت جواب دیں۔ وِکھے پاٹل کل‘ ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ سبکدوش جسٹس شندے کے مراٹھواڑہ دورے کل سے شروع ہوئے ہیں اور ان کے دوروں سے مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
اسی بیچ‘ریزرویشن کے مطالبے پر انتروالی سراٹی میں گزشتہ دس دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے منوج جرانگے کا جالنہ کے ضلع اسپتال کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا اور سلائن لگاکر ضروری علاج کیا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
***** ***** *****
دریں اثناء‘ لاتور ضلعے کے شرور اَننت پال تعلقے کے سُمٹھانا کے سنیل بِرادار نامی نوجوان نے مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے پر کنویں میں کودکر خودکشی کر نے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ مشتعل کنبے کے افراد اور گاؤں کے ساکنان نے جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے نوجوان کی نعش کو اُدگیر-لاتور شاہراہ پر واقع موڈ پر رکھ کرچکّا جام آندولن شروع کیا ہے۔
***** ***** *****
امباجوگائی میں کل مراٹھا ریزرویشن کیلئے منوج جرانگے کی حمایت میں راستہ روکو احتجاج کیا گیا۔ اس دوران مشتعل افراد نے لاتور-پرلی-احمد پور شاہراہ کو بند کر دیا جس کے باعث شاہراہ پر کچھ دیر کیلئے آمد و رفت متاثر ہوئی۔
اسی طرح‘جرانگے کی بھوک ہڑتال کی تائید میں کل پربھنی ضلعے میں ایک بڑی وہیکل ریلی نکالی گئی۔ جس میں ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
سبکدوش جسٹس سندیپ شندے نے اہل افراد کو کنبی ذات کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عمل کو قواعد کے مطابق دستیاب دستاویزی ریکارڈ، نسب اور متعلقہ شواہد کی تصدیق کرکے ہموار اور شفاف بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں۔ وہ کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں ڈویژنل کمشنر دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ جائزاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے دیہی اور تعلقہ سطح کے دفاتر کو درخواست گزاروں کو درکار ضروری ریکارڈ فراہم کرنے میں تعاون کرنے کی ہدایت بھی دی۔
اسی دوران‘بیڑ ضلعے میں آئندہ 11، 15 اور 16 تاریخ کو کنبی سرٹیفکیٹ اور ذات صداقت نامے تیز رفتاری سے فراہم کرنے کیلئے خصوصی کیمپ لگانے کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ہے۔
اسی طرح‘ لاتور ضلعے کے تمام تعلقہ جات میں 10 سے 17 ستمبر کے درمیان خصوصی کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں۔
***** ***** *****
فہرست ِ رائے دہندگان پر جامع نظرثانی مہم کے دوسرے مرحلے کے کاموں کے سلسلے میں کل ناندیڑ میں ووٹر رجسٹریشن افسران کا ایک تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔ ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے ہدایت دی کہ اس مرحلے میں رائے دہندوں سے موصول ہونے والے دعوؤں اور اعتراضات کی تصدیق کرکے انہیں قواعد کے مطابق فوری طور پر فیصل کیا جائے۔
***** ***** *****
کانگریس رہنماء اور سابق رُکنِ اسمبلی دھیرج دیشمکھ نے لاتور تعلقے کے کرکٹّا اور ماٹے پھل میں کسانوں کے کھیتوں میں پہنچ کر بارش کی کمی کی وجہ سے متاثرہ فصلوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کسانوں نے اپنے مسائل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ سال شدید بارشوں اور فصلوں کے نقصان کے معاوضے سے ابھی تک محروم ہیں۔ دیشمکھ نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر مراٹھواڑہ سمیت لاتور ضلعے کیلئے خصوصی راحت پیکیج کا اعلان کرے۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلعے میں اس سال بارش کی کمی کے سبب زرعی فصلیں اور باغات متاثر ہوئے ہیں۔ بی جے پی کسان مورچہ کے ریاستی صدر رام کرشنا ویتال نے بتایا کہ وزیرِ اعلی دیویندر پھڑنویس کو اس صورتحال سے آگاہ کرکے متاثرہ کسانوں کو امداد فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وہ کل دھاراشیو تعلقے کے آمبے واڑی میں سویا بین کی فصل کا معائنہ کرنے کے بعد کسانوں سے بات کر رہے تھے۔
***** ***** *****
ریاستی پبلک سروس کمیشن کے مختلف امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور امتحانی عمل سے متعلق دیگر شکایات کو لے کر متعلقہ امیدواروں نے کل چھترپتی سمبھاجی نگر کے کرانتی چوک علاقے میں زوردار احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایم پی ایس سی کے صدر اور سکریٹری کی ذمہ داریوں پر نظر ثانی کرکے ان کی جگہ غیر جانبدار اور صاف ستھری شبیہ کے حامل افسران کو تعینات کیا جائے۔
***** ***** *****
شیوسینا ادھو بالاصاحب ٹھاکرے پارٹی کی جانب سے کل دھاراشیو میں احتجاج کیا گیا۔ اس دوران‘ پارٹی رہنماء امباداس دانوے نے ریاستی حکومت کی طرف سے مراٹھواڑہ کیلئے شروع کی گئی مختلف اسکیمات مکمل نہ ہونے پر حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔
***** ***** *****
موسم: محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں میں کوکن کے بیشتر مقامات سمیت وسطی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور ودربھ کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر...
٭ UPI بھارت کے فِن ٹیک سفر کا حقیقی ہیرو ہے: وزیرِ اعظم نریندر مودی کا اظہارِ خیال؛ ممبئی میں گلوبل فِن ٹیک فیسٹ 2026 کا افتتاح۔
٭ ہنر مند کھلاڑیوں کیلئے ملازمتوں میں پانچ فیصد ریزرویشن کو ہموار کرنے کیلئے نظرثانی شدہ پالیسی کو ریاستی کابینہ نے دی منظوری۔
٭ کنبی سرٹیفکیٹ سے متعلق مسائل کی یکسوئی کیلئے آج چھترپتی سمبھاجی نگر میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس۔
٭
اور۔۔۔٭ لاتور، دھاراشیو اضلاع میں زرعی فصلیں اور باغات بحران کا شکار؛ عوامی نمائندوں کی جانب سے خصوصی راحت پیکیج کا اعلان کرنے کا مطالبہ۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 01.10.2026 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 01 October 2026 Time: 7.10 to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छत...