Sunday, 15 February 2026

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 فروری 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 15 February-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہیں خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ مرکزی کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپیؤں پر مشتمل فنڈ قائم کرنے کا کیا فیصلہ۔
٭ لمبی دوری کی ریل گاڑیوں میں اب ہر گھنٹے دیڑھ گھنٹے بعد کی جائے گی صاف صفائی۔ ریلوے کے وزیر کا اعلان۔
٭ ”کسان قدرتی کھیتی کو اپنائیں“، پر لی میں منعقدہ مہا پشو دھن نمائش میں وزیر اعلیٰ کی اپیل۔
٭ مہا شیو راتری کے موقع پر آج ملک بھر کے شیو مندروں میں مختلف مذہبی پروگرامس کا انعقاد۔
اور۔۔۔٭ T-20عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
مرکزی کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپیوں پر مشتمل اربن چیلنج فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کل نئی دہلی میں ایک صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ 10لاکھ سے زائد آبادی والے شہر اس فنڈ سے مستفید ہونگے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت 10ہزار کروڑ روپیوں کا فنڈ آف فنڈ بھی شروع کرے گی۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کے کسارا اور منماڑ کے درمیان تیسری اورچوتھی ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی گھوٹی اورپالگھر کے درمیان قومی شاہراہ کو four Trackکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا۔۔۔۔
Byte: Ashwini Vaishnav, Union Minister for Informantion and Broadcasting
ساوتھ بلاک میں مرکزی کابینہ کی یہ آخری میٹنگ تھی۔ اس کے بعد آئندہ کے کابینی اجلاس سیوا تیرتھ میں ہونگے۔ ویشنو نے بتایا کہ ساوتھ اور نارتھ بلاک کو یوگے یوگین بھارت کے نام سے ایک عجائب گھر میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
***** ***** *****
ملک میں لمبی دوری کی ریل گاڑیوں کو ہر گھنٹے دیڑھ گھنٹے بعد صاف کیا جائے گا۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے نئی دہلی میں ریلوے اصلاحات پر ایک صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ اس صفائی کے لیے مقرر کیا گیا خصوصی عملہ بیت الخلاء، کوڑے دان اور ریل ڈبوں کی مسلسل صفائی کرے گا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ صفائی کا کام پہلے مختلف کمپنیوں کو دیا جاتا تھا،اب یہ ایک ہی کمپنی کو دیا جائے گا۔تا کہ ذمہ دار ی طئے کی جاسکے اور کارکردگی میں اضافہ کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے کے جنرل کلاس ڈبوں کی صفائی فرسٹ کلاس ڈبوں کی طرح کی جائے گی۔
***** ***** *****
کیمیائی کھادیں زراعت کی پیداواری صلاحیت کو کم کر ہی ہیں۔ اس بحران سے نمٹنے کے لیے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کسانوں سے قدرتی کھیتی کو اپنانے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کل بیڑ ضلع کے پرلی میں منعقدہ مہا پشو دھن نمائش میں شرکت کے بعد بول رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت جانوروں کے تحفظ کی خاطر اقدامات کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت، فطرت اور مٹی کے تحفظ کی کہانی بیان کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے افزائش مویشیاں اورماحولیات کے محکموں کے تحت ریاست بھر میں زراعت کی خاطر خواتین کے لیے poultry farming scheme، بکری اوربھیڑ کی افزائش کی اسکیمات سمیت دیگر business schemes تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس موقع پر ماحولیات کی وزیر پنکجہ منڈے، سابق وزیر دھننجئے منڈے اور دیگر معززین موجود تھے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکاڑ کی جانب سے چھتر پتی شیواجی مہاراج کا موازنہ ٹیپو سلطان سے کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کل ناگپور میں میدیا سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کو بے دردی سے قتل کرنے والے سفاک حکمران کا شیواجی مہاراج سے موازنہ کرنا،ووٹ حاصل کرنے کے سیاست ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور اس کے ریاستی صدر کو اس کے لیے معافی مانگنی چاہئے۔اور کانگریس کی اتحادی جماعتوں کو اس معاملے میں اپناموقف واضح کرنا چاہئے۔
***** ***** *****
قانون ساز کاونسل کی ڈپٹی چیئر پرسن ڈاکٹر نیلم گورہے نے ناسک اورترمبکیشور کے کنبھ میلے کے دوران خواتین کی حفاظت کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت دی ہے۔ ڈاکٹر گورہے کل ناسک میں منعقدہ ایک ڈویژنل اجلاس سے خطاب کر ہی تھیں۔ انہوں نے اس کنبھ میلے کے دوران امدادی مراکز، ہرکنی رومزاور بیت الخلاؤں کی تعمیر کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے معذورین کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کے بھی احکامات دیئے۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل واشم ضلع کے پوہرا دیوی میں سنت سیوالال مہاراج جینتی سیاحتی میلے کا افتتاح کیا۔ اس سیاحتی میلے کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ نے Video Conferencingکے ذریعے مبارکباد دی۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی سات شخصیات کو سیوا رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں مٹی اور پانی کے تحفظ کے ریاستی وزیر سنجئے راٹھوڑ، ریاستی وزیر اندرنیل نائک اوردیگر معززین موجود تھے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
مہا شیو راتری کا تہوار آج منایا جارہا ہے۔ اس مناسبت سے ملک بھر کے شیو مندروں میں آج مختلف مذہبی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مراٹھواڑہ کے پرلی میں ویدھناتھ، اوندھا میں ناگناتھ اور ایلورہ میں گھشنیشور کے درشن کے لیے عقیدت مند آدھی رات سے قطاروں میں کھڑے ہیں۔ عقیدت مندوں کے ہجوم کے پیش نظر چھتر پتی سمبھاجی نگر شہر کے کھڈکیشور کے مہا دیو مندر میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سڈکو N-1علاقے کے نرمدیشور مندر میں آج شام بھکتی گیت گانے کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
لاتور ضلع کے چاکور تعلقے کے جانول میں جناردھن راؤ راجے مانے آشرم اسکول کے نویں جماعت کے دو طالب علموں کو ملک کے خلائی ادارے اسرو کے تعلیمی سفر کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام ریاستی حکومت کے دیگر پسماندہ طبقات کی بہبود کے محکمے کے ذریعے Science Inspirationمہم کے تحت چلایا جارہا ہے۔ ان طلباء کے نام مہیش ویدیہ اور ابھیشیک جادھو ہیں۔ یہ تعلیمی دورہ آج سے آئندہ 20/فروری تک جاری رہے گا۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع کے پاتھری تعلقے کے دیو نندرہ کی ایک کسان ارونا بھجنگ تھورے کو بر اعظم یور پ کے مطالعاتی دورے کے لیے چنا گیا ہے۔ کاشتکار ارونا تھورے نے قدرتی کھیتی تیار کی ہے۔ ان کے اس کام کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت نے انہیں مطالعاتی دورے کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس دورے کے بیچ وہ چارممالک سوئزر لینڈ، نیدر لینڈ، فرانس اور جرمنی میں جدید زراعت، ٹیکنالوجی اورفروٹ پروسسنگ کا مطالعہ کریں گی۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع کی پورنا پنچایت سمیتی پر بی جے پی کا جھنڈا لہرانے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ اس تعلقے میں 6/ضلع پریشد حلقوں اور 12پنچایت سمیتی حلقوں میں ہوئے انتخابات میں بی جے پی نے 4/نشستیں جیتی ہیں۔ شیو سینا ادھو بالاصاحب ٹھاکرے پارٹی نے 3/، یشونت سینا نے 2/، راشٹر وادی کانگریس پارٹی نے ایک اور دو سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی در ج کی ہے۔ تین نو منتخب پنچایت سمیتی ممبران کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد بی جے پی کے پنچایت سمیتی ممبران کی تعداد اب سات ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع کے ماجل گاؤں تعلقے کے دندرڈ میں دیودوت فاؤنڈیشن کی جانب سے 45آشاخادماؤں کو پیٹھنی ساڑیاں پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی گئی ہے۔ فلم اداکارہ ورشا اسگاؤنکر نے ان خادماؤں کو یہ ساڑیاں پیش کی۔اس پروگرام میں آشاخادماؤں کے کام پر مبنی فلم آشا کا خصوصی شو دکھا یا گیاہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع میں سلک اینڈ ملک نامی ایک اخترائی تصور نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کے ایک حصے کے طور پر مہا ریشم مہم آئندہ 11/مارچ تک چلائی جائے گی۔ ضلع کلکٹر سنجئے سنگھ چوہان کے کل ریشم چتر رتھ کو ہر ی جھنڈی دکھا کر اس مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کے ذریعے کسانوں کو ریشم کی اہمیت، اس سے متعلق سرکاری اسکیمات اور سبسیڈی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھاجی نگر میں منعقدہ طبی ادب کی ثقافتی کانفرنس کا آج اختتام ہو رہاہے۔گرنتھ دنڈی نکال کر کل اس کانفرنس کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر دلیپ سوامی سمیت دیگر معززین موجودتھے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع کے آشٹی میں کل سینئر لیول دیوانی عدالت کی عمارت کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی بھیم راؤ دھونڈے نے کہا کہ عدالت کے اس قیام سے آشٹی تعلقے کے شہریان کو مقامی سطح پر آسانی اور تیز رفتاری سے انصاف مل سکے گا۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع کے گنگا کھیڑ میں کل بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ کے جسٹس سنجئے کما ر مورے کی موجودگی میں سرکاری اسکیمات کا ایک اجتماع اور ایک قانونی کیمپ کا انعقاد کیاگیاہے۔ ایک ہی چھت کے نیچے پسماندہ طبقات کو حکومتی اسکیمات پہنچیں اس کی خاطر یہ اجتماع منعقد کیاگیاہے۔
***** ***** *****
T-20عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ کولمبو میں ہونے والا یہ میچ شام 7/بجے شروع ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں آج کھیلے جانے والے دوسرے دو میچ ویسٹ انڈیز بنام نیپال اور ریاستہائے متحدہ امریکہ بمقابلہ نمیبیا ہیں۔ اسی دوران اس ٹورنامنٹ میں کل کھیلے گئے میچوں میں آئر لینڈ نے اومان کو، برطانیہ نے اسکاٹ لینڈ کو اورجنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔

::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر...
٭ مرکزی کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپیؤں پر مشتمل فنڈ قائم کرنے کا کیا فیصلہ۔
٭ لمبی دوری کی ریل گاڑیوں میں اب ہر گھنٹے دیڑھ گھنٹے بعد کی جائے گی صاف صفائی۔ ریلوے کے وزیر کا اعلان۔
٭ ”کسان قدرتی کھیتی کو اپنائیں“، پر لی میں منعقدہ مہا پشو دھن نمائش میں وزیر اعلیٰ کی اپیل۔
٭ مہا شیو راتری کے موقع پر آج ملک بھر کے شیو مندروں میں مختلف مذہبی پروگرامس کا انعقاد۔
اور۔۔۔٭ T-20عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 02.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 02 April 2026 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छ...