Sunday, 22 February 2026

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 22 فروری 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 22 February-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲/فروری ۶۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہیں خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ انڈیا (AI) امپیکٹ سمٹ اور نمائش کا اختتام۔
٭ ریاست کے کالجوں میں انوویشن کونسل لیب کے قیام کا ڈائریکٹر برائے اعلیٰ تعلیم کا اعلان۔
٭ وزیرِ اعظم نریندر مودی آج آکاشوانی کے ”من کی بات“ پروگرام کے ذریعے کریں گے اہلِ وطن سے بات۔
٭ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایڈلیڈ T-20 مقابلہ جیت کر سیریز پر کیا قبضہ۔
اور۔۔۔٭ T-20 کرکٹ عالمی کپ کے سپر ایٹ میں آج بھارت کا جنوبی افریقہ سے مقابلہ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ و نمائش کل اختتام پذیر ہوئی۔ سربراہی اجلاس اور کانفرنس نے ٹکنالوجی کے عالمی اداروں اور اسٹارٹ اَپس کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں‘ محققین‘ صنعت اور رہنماؤں اور پالیسی سازوں کو اکٹھا کیا۔ نمائش کو حاضرین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ نصف ملین سے زائد افراد نے نمائش کا دورہ کیا اور مختلف ورکشاپس اور سمینارز میں شرکت کی۔
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اس کانفرنس کے اعلامیہ پر 86 ممالک اور دو بین الاقوامی تنظیموں نے دستخط کیے ہیں اور یہ مصنوعی ذہانت پر عالمی تعاون میں ایک اہم قدم ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے انسان پر مبنی نقطہئ نظر کو پوری دنیا سے مثبت ردّ عمل مل رہا ہے اور ”سرو جن ہتائے‘ سرو جن سکھائے“ کے اُصول پر مبنی اعلامیے میں اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے کہ AIکے فوائد سب کیلئے یکساں طور پر ہیں۔ اس اعلامیے میں لوگوں‘ زمین اور ترقی کے فارمولے کے مطابق ٹھوس اقدامات کیلئے مستقل بین الاقوامی تعاون‘ کثیر حصہ داروں کی شرکت اور ذمہ دار AIترقی پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ ویشنو نے کل کانفرنس میں اختراع کاروں کے ساتھ بات چیت کی۔ اپنی تقریر میں ویشنو نے کہا:
Byte: Union Minister Ashwini Vaishnav
***** ***** *****
ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیلندر دیولانکر نے ریاست کے کالجوں میں انوویشن کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ وہ کل ہونے میں انوویشن کے اننوویٹ ٹیکیتھان کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ طلبہ کو جدید تحقیق کا موقع اور پلیٹ فارم فراہم کنے کیلئے لیب قائم کی جائیگی۔
***** ***** *****
ماجھی وسندھرا ریاستی سطح کے ایوارڈز کی تقریب کل ممبئی میں گورنر اچاریہ دیوورت کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نائب وزیرِ اعلیٰ سُنیترا پوار‘ وزیرِ ماحولیات پنکجا منڈے‘ اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر اور دیگر معززین موجود تھے۔ ماجھی وسندھرا مشن چار اور مشن پانچ کے تحت ریاستی سطح کے ایوارڈز کو معززین نے تقسیم کیا۔ اس میں مختلف زمروں میں سو سے زیادہ ایوارڈ شامل ہیں۔
***** ***** *****
مہاراشٹر سدن کے رہائشی کمشنر آف انویسٹمنٹ سشیل گائیکواڑ کو آپریشن سندور میں شاندار کارکردگی پر کل بھارتی آرمی چیف کے تعریفی تمغے سے نوازا گیا۔ نئی دہلی میں وزارتِ دفاع میں منعقدہ ایک تقریب میں فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پشپیندر سنگھ نے گائیکواڑ کو اعزاز سے نوازا۔ 2025 میں وزیرِ دفاع کے ڈائریکٹوریٹ آف آپریشنز اینڈ لاجسٹکس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے گائیکواڑ نے آپریشن سندور کے دوران مواصلات کے انتظام میں کلیدی کردار ادا کیا۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی آج آکاشوانی کے ”من کی بات“ پروگرام کے ذریعے ہم وطنوں سے بات کریں گے۔ یہ اس پروگرام کی 131 ویں قسط ہوگی۔ صبح گیارہ بجے نشرہونے والا یہ پروگرام آکاشوانی اور دوردرشن کے تمام چینلوں کے ساتھ نیوز آن AIR ایپ پر بھی سنا جاسکتا ہے۔
***** ***** *****
پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ کیلئے اسکالر شپ کا امتحان آج ہورہا ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع سے اس امتحان میں جماعت پنجم اور ہشتم کے کُل 53 ہزار 105 طلبہ شرکت کریں گے۔ یہ 150 نمبرات کے دوپرچے ہوں گے۔ جماعت پنجم کے امتحان کیلئے 188 مراکز میں 31 ہزار 593 طلبہ اور جماعت ہشتم کے امتحان کیلئے 143 مراکز پر 21ہزار 512 طلبہ شرکت کریں گے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی مہاراج ریاستی سطح کی ون ایکٹ ٹرافی‘ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کی ”دی لاسٹ بیٹل“ نے ایک مقابلہ جیتا۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن کے زیرِ اہتمام اس مقابلے میں 21 ٹیموں نے معیاری ایکٹ پیش کیا۔ ڈپٹی میئر راجندر جنجال نے مقابلے کے انعامات تقسیم کیے۔ جنجال نے اعلان کیا کہ اس مقابلے کا پہلا انعام آئندہ سال دو لاکھ روپئے ہوگا۔
***** ***** *****
پرلی ویجناتھ میں حال ہی میں منعقدہ مہاپشودھن نمائش میں زرعی کالج پونے کے دیسی ولیج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹرکو شدھ دیسی گوونش سمان اسکیم ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ توصیف نامہ، مومنٹو پر مشتمل ہے‘ جو ریاستی گو سیوا کمیشن کے چیئرمین شیکھر مندڑا نے پیش کیا۔
***** ***** *****
شیوار کلچرل فاؤنڈیشن ایوارڈ کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں ایک تقریب میں پیش کیے گئے۔ پرنسپل آر آر بوراڑے شیتکری ساہتیہ ایوارڈ سنگم نیر کے مصنف شری کانت ڈھیرنگے کو دیا گیا، جبکہ سندیپ دلوی بچوں کے ادب کا ایوارڈ چھترپتی سمبھاجی نگر کے وشال تائیڑے کو دیا گیا۔ مشہور شاعر فاؤنڈیشن کے ایڈیٹر شری دھر ناندیڑکر اور بزرگ لیکچرر ڈاکٹر منجوشا شرساگر نے ان دونوں ادیبوں کی ادبی تخلیق پر تبصرہ کیا۔
***** ***** *****
کل ہنگولی کے سرکاری میڈیکل کالج میں پروٹوکول ڈیزائننگ اور غیر ملکی فنڈنگ کے مواقع پر ایک قومی کانفرنس کا افتتاح کیا گیا۔ اس کانفرنس کے ذریعے طبّی تحقیق کی آگہی اور سمت کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کانفرنس میں ملک بھر سے 500 سے زائد مندوبین نے شرکت کی ہے۔
***** ***** *****
خواتین کرکٹ میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیاء کو 17 رنز سے شکست دیکر تین مقابلوں کی T-20 سیریز 2-1 سے جیت لی۔ ایڈلیڈ میں پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی۔ دریں اثناء‘ دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے مقابلوں کی سیریز منگل سے شروع ہوگی۔
***** ***** *****
T20 کرکٹ عالمی کپ کے سپر ایٹ میں گروپ میچز میں آج بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ یہ میچ شام سات بجے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
***** ***** *****
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے مالی سال 2026-27 کے 359 کروڑ روپے کے بجٹ کو جنرل سینیٹ اجلاس میں منظوری دی گئی۔ اس سال یونیورسٹی کی متوقع وصولی 333 کروڑ روپے ہے، اور 25 کروڑ روپے کا خسارہ دکھایا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی جنرل سینیٹ کا اجلاس کل وائس چانسلر ڈاکٹر وجئے پھلاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
پربھنی ضلعے کے جنتور دیہی اسپتال کو ”بالاصاحب ٹھاکرے آروگیہ رتن ایوارڈ اور ”مہا آروگیہ سمان 2026“اعزاز کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے دیا جانے والا یہ ایوارڈ آج ممبئی میں تفویض کیا جائے گا۔
***** ***** *****
بیڑ کے رکنِ پارلیمان بجرنگ سونونے نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ بیڑ ضلعے میں گنے توڑنے والے مزدوروں کی شناخت کو تبدیل کرنے کیلئے پہل کریں۔ وہ کل پاٹودہ تعلقے کے املنیر اور ڈونگرکِنہی میں ”امید“ کے تحت بینک قرض کی منظوری کے خط اور قرض کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مختلف قومی اور امدادِ باہمی بینکوں کے ذریعے منظور شدہ قرضوں کی تقسیم کی گئی۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں، وزیرِ اعلیٰ تربیت ِ نوجواں تنظیم کے کارگزار صدر بالاجی پاٹل چاکورکر نے وزیرِ اعلیٰ تربیت ِ نوجواں اسکیم کے تحت تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو مستقل ملازمت دینے کا مطالبہ کرنے کیلئے24 فروری سے ممبئی کے آزاد میدان میں غیر معینہ مدت کا احتجاج شروع کرنے کا انتباہ دیا ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر شہر میں غیر مجاز بینر ہٹانے کے دوران دو کارکن بجلی سے جھلس گئے۔ اس واقعے میں امول جادھو نامی ملازم کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ کل صبح مکندواڑی میں پیش آیا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر شہر میں ریلوے پولس کے عہدے کیلئے جسمانی ٹیسٹ کے دوران ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ نوجوان کا نام سنگرام شندے ہے اور وہ سانگلی ضلع کا رہنے والا ہے۔
***** ***** *****
کرناٹک کے باگل کوٹ ضلع میں کل صبح پیش آئے ایک حادثے میں چار افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مہاراشٹر سے گنے کی کٹائی کرنے والوں کو لے جانے والی گاڑی اچانک اُلٹ گئی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر...
٭ انڈیا (AI) امپیکٹ سمٹ اور نمائش کا اختتام۔
٭ ریاست کے کالجوں میں انوویشن کونسل لیب کے قیام کا ڈائریکٹر برائے اعلیٰ تعلیم کا اعلان۔
٭ وزیرِ اعظم نریندر مودی آج آکاشوانی کے ”من کی بات“ پروگرام کے ذریعے کریں گے اہلِ وطن سے بات۔
٭ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایڈلیڈ T-20 مقابلہ جیت کر سیریز پر کیا قبضہ۔
اور۔۔۔٭ T-20 کرکٹ عالمی کپ کے سپر ایٹ میں آج بھارت کا جنوبی افریقہ سے مقابلہ۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 02.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 02 April 2026 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छ...