Friday, 27 February 2026

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 27 فروری 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 27 February-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۷۲/فروری ۶۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہیں خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ دہشت گردی کے خلاف اسرائیل کی لڑائی میں بھارت کی مضبوط حمایت؛ اسرائیل کا اسپیکر آف دی نیسیٹ میڈل سے مودی کا اعزاز۔
٭ مہاراشٹر 2032 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا: وزیرِ اعلیٰ کا تیقن۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر کی صنعتی ترقی کا نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کی جانب سے جائزہ۔
٭ آج یومِ مراٹھی زبان‘ مختلف پروگراموں کا انعقاد۔
اور۔۔۔٭ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ میں بھارت کی زمبابوے کے خلاف 72 رنوں سے فتح۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ وہ کل اسرائیلی پارلیمنٹ میں مخاطب تھے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ نے وزیرِ اعظم مودی کو بھارت اور اسرائیل کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خصوصی شراکت کیلئے اعلیٰ ترین اعزاز ”اسپیکر آف دی نیسیٹ میڈل‘’سے نوازا۔ مودی نے اس اعزاز سے نوازے جانے پر اسرائیلی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ بھارت اور اسرائیل کے مابین اقتصادی و اسٹریٹجک تعلقات کے بارے میں انھوں نے کہا:
Byte: Prime Minister Narendra Modi
بھارت اور اسرائیل نے کل مختلف مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔ ان میں جیو فزیکل ایکسپلوریشن‘ ماہی پروری‘ ایکواکلچر‘ یو پی آئی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تعلیم میں اصلاحات وغیرہ کے معاہدے شامل ہیں۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے یقین ظاہر کیا ہے کہ مہاراشٹر ملک کی سب سے بڑی معیشت ہے اور 2032 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائیگی۔ وہ کل قانون ساز اسمبلی میں گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دے رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کی معیشت گذشتہ 11 سالوں میں تین گنا بڑھی ہے اور 13 لاکھ کروڑ سے 51 لاکھ کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ملک میں کل بیرونی سرمایہ کاری کا 39 فیصد مہاراشٹر میں ہے۔
***** ***** *****
نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ مہاراشٹر صنعتی سرمایہ کاری میں ملک کی پہلی ریاست ہے اور اب مہاراشٹر کی ترقی کی رفتار کو کوئی نہیں روک سکتا۔ وہ گورنرکے خطاب پر قانون ساز کونسل میں منعقدہ بحث کا جواب دے رہے تھے۔ دنیا کا سب سے بڑا عالمی صلاحیت مرکز ممبئی میں قائم کیا جائے گا، جس سے 45 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ شندے نے کہا کہ چھترپتی سمبھاجی نگر ملک کا پہلا اسمارٹ صنعتی شہر ہے اور مستقبل میں EV کی پیداوار کا ایک بڑا مرکز ہوگا۔
***** ***** *****
کل ریاستی اسمبلی میں ضمنی مطالبات پر بحث شروع ہوئی۔ اس سال ضمنی مطالبات میں گیارہ ہزار کروڑ روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ شیوسینا رکنِ اسمبلی ارجن کھوتکر نے دوسری بار جالنہ ضلعے کیلئے مختلف اسکیموں کیلئے فنڈز کا مطالبہ کیا۔ کانگریس لیڈر نتن راؤت نے مختلف اسکیموں کیلئے فنڈ کی کمی پر تنقید کی۔
حکومت نے اسمبلی کو مطلع کیا کہ سارتھی اسکیم کے تحت مالی سال 2025-26 میں 388 طلبہ کو سات کروڑ 24 لاکھ روپئے کی اسکالر شپ تقسیم کی گئی۔ حکومت نے واضح کیا کہ یہ اسکیم مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
***** ***** *****
قانون ساز کونسل کے چیئرمین رام شندے نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اجیت پوار کے طیارے حادثے سے متعلق حقائق ایوان کے روبرو پیش کریں۔ این سی پی شرد پوار گروپ کے رکنِ اسمبلی ششی کانت شندے نے التواء کی تحریک پیش کی تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس معاملے میں 28 تاریخ کو بحث کی جائے۔
دریں اثناء‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس سنیل رامانند نے کہا ہے کہ CID یعنی کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ تحقیقات کا مرکز ہے۔ وہ کل پونے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ رامانند نے کہا کہ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ ملنے کے بعد اس کے نتائج کو CID کی تحقیقات میں شامل کیاجائے گا۔
***** ***** *****
نائب وزیرِ اعلیٰ سُنیتراپوار کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی قومی صدر منتخب کیا گیا ہے۔ کل ممبئی میں منعقدہ پارٹی کے قومی کنونشن میں اس تجویز کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ پرفل پٹیل نے آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی سے پارتھ پوار کے امیدوار ہونے کا بھی اعلان کیا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ای بانڈ کی سہولت اب ریاست میں رجسٹریشن کے عمل کیلئے دستیاب ہوگی۔ وزیرِ محصول چندر شیکھر باونکولے نے یہ اطلاع دی۔ اس سہولت سے شہری گھر بیٹھے ای بانڈ جاری کرکے اسٹیمپ ڈیوٹی آن لائن ادا کرسکیں گے۔
***** ***** *****
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA)نے مطلع کیا ہے کہ ہوائی سفر کے ٹکٹوں کو بکنگ کے 48 گھنٹوں کے اندر بغیر کسی اضافی چارجز کے منسوخ یا تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اگر گھریلو سفر کیلئے بقیہ مدت سات دن سے کم ہے اور بین الاقوامی سفر کیلئے 15 دن سے کم ہے تو یہ قواعد لاگو نہیں ہوں گے۔
***** ***** *****
ونایک دامودر ساورکر کو کل ان کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ چھرپتی سمبھاجی نگر میونسپل کے میئر سمیر راجورکر نے ان کے مجسّمے پر پھول چڑھاکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
سابق وزیرِاعلیٰ ڈاکٹر شنکر راؤ چوہان کا یادگاری دن کل ناندیڑ میں رکنِ پارلیمنٹ اشوک چوہان نے ان کے مجسّمے پر پھول چڑھا کر منایا۔ چوہان خاندان نے دھنے گاؤں میں شنکر راؤ چوہان کی سمادھی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
آج مراٹھی زبان کا دن منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر آج قانون ساز اسمبلی کے مرکزی ہال میں ”جاوے ونوداچیا گاؤں“ کے عنوان پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کتاب ’لوک سیویچا لوک جاگر“ جس کی تدوین وی ایس پارلیمانی تربیتی مرکز کے ذریعے کی گئی ہے اس کا افتتاح وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے ہاتھوں ہوگا۔
***** ***** *****
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے آڈیٹیوریم میں چار روزہ ”مائے مراٹھی“ فیسٹیول کے حصے کے طور پر کل ایک بے عیب مراٹھی تحریری ورکشاپ اور ایک شاعری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میلہ آج گیت لکھنے کے ورکشاپ اور پروفیسر وی ایل کلکرنی کے لیکچر کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مراٹھی زبان ے یومِ فخر سے 8 مارچ کو خواتین افسران و ملازمین کیلئے مختلف مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ اس ہفتے کے دوران مضمون نویسی‘ پینٹنگ‘ رنگولی جیسے مقابلوں کے ساتھ ساتھ مشاعرے اور ثقافتی پرگراموں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ میں بھارت نے گزشتہ روززمبابوے کو 72 رنز سے شکست دے دی۔ چنئی میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلّے بازی کی دعوت دی اور بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے جو اس ٹورنامنٹ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا ہدف ہے۔ جواب میں کھیلنے اُتری زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز ہی بنا سکی۔ شاندار نصف سنچری بنانے والے ہاردک پانڈیا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پرسوں‘ اتوار کو بھارت کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔
***** ***** *****
سماجی انصاف کے مرکزی وزیرِ مملکت رام داس آٹھولے نے ہدایت دی ہے کہ تمام سرکاری اسکیموں کو مؤثر طریقے سے لاگو کیا جائے اور ان اسکیموں کا فائدہ دیہی علاقوں کے اہل استفادہ کنندگان تک پہنچایا جائے۔ وہ کل لاتور میں ایک جائزاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ دریں اثناء‘ کلاری میں آٹھولے کی موجودگی میں بدھ دھم پریشد منعقد ہوئی۔ اس موقعے پر آٹھولے نے کہا کہ زلزلہ سے تباہ ہونے والے کلاری کی سرزمین سے آج پوری دنیا میں امن کا پیغام پھیل رہا ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میں کل سے عالمی بدھ کانفرنس کا آغاز ہوا۔ اس کانفرنس میں 30 ممالک کے اسکالرز سمیت 1500 سے زائد پیروکارشریک ہوئے ہیں۔
***** ***** *****
جعلی کرنسی نوٹ معاملے میں کل ہنگولی تعلقہ کے باسمبا میں دو لوگوں کو پولس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمین کے پاس سے کُل13 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے 500 روپے کے جعلی کرنسی نوٹ، ایک فور وہیلر اور ایک موبائل فون ضبط کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلع پریشد کے صدر‘ نائب صدر اور آٹھ پنچایت سمیتی کے چیئرپرسن کے انتخاب کے نظام الاوقات کا اعلان ضلع کلکٹر کیرتی کرن پجار نے کیا ہے۔ آٹھ پنچایت سمیتی کے چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کے عہدوں کا انتخاب 6 مارچ کو ہوگا جبکہ ضلع پریشد کے صدر و نائب صدر کا 13 مارچ کو ہوگا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن نے آج سے ڈویژنل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے میلے کا انعقاد کیا ہے۔ میلے کا افتتاح سابق ہاکی کھلاڑی پدم شری دھنراج پلّے کریں گے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر...
٭ دہشت گردی کے خلاف اسرائیل کی لڑائی میں بھارت کی مضبوط حمایت؛ اسرائیل کا اسپیکر آف دی نیسیٹ میڈل سے مودی کا اعزاز۔
٭ مہاراشٹر 2032 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا: وزیرِ اعلیٰ کا تیقن۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر کی صنعتی ترقی کا نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کی جانب سے جائزہ۔
٭ آج یومِ مراٹھی‘ زبان مختلف پروگراموں کا انعقاد۔
اور۔۔۔٭ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ میں بھارت کی زمبابوے کے خلاف 72 رنوں سے فتح۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 02.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 02 April 2026 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छ...