Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 09 February-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۹/فروری ۶۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہیں خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ریاست کے 12 ضلع پریشدوں اور 125 پنچایت سمیتیوں کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج۔
٭ محکمہئ صنعت‘ صنعتی ترقی کیلئے مفاہمت ناموں پر عمل درآمد کیلئے کام کررہا ہے: وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے ستائش۔
٭ ریزرو بینک کا مالی خواندگی ہفتہ آج سے شروع۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر میں آیوش و CGSH ویل نیس سینٹر کا افتتاح۔
اور۔۔۔٭ اس سال کا مرکزی بجٹ ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ بھارت کی مسابقت کو کرے گامضبوط: مرکزی وزیرِ مملکت رکشا کھڑسے کا اظہارِ خیال۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
ریاست کی 12 ضلع پریشدوں اور ایک سو پچیس پنچایت سمیتیوں کے ووٹوں کی گنتی آج ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی صبح دس بجے سے شروع ہوگی۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی کیلئے سیکوریٹی سمیت تمام انتظامات کیے ہیں۔ اس الیکشن کیلئے 68.28 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ پربھنی میں سب سے زیادہ 75 فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ سب سے کم ووٹنگ فیصد رتناگری کا 56 فیصد رہا۔
دریں اثناء‘ ضلع کلکٹر و ضلع الیکشن افسر دلیپ سوامی نے کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں ویڈیوکانفرنسگ کے ذریعے اس گنتی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں گنتی مرکز کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ گنتی کی تیاریوں کا سوامی نے معائنہ کیا اور متعلقہ افسران و ملازمین کی رہنمائی بھی کی۔
لاتور ضلعے میں ووٹوں کی گنتی کیلئے کُل 142 میزیں لگوائی گئی ہیں جبکہ ایک ہزار دو سو اکیانوے افسران و ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔ گنتی مرکز کے علاقے میں سخت پولس بندوبست تعینات کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
سابق وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے سمیت قانون ساز کونسل کے نو اراکینِ اسمبلی کی مدت 13 مئی کو ختم ہورہی ہے۔ ٹھاکرے سمیت ڈاکٹر نیلم گورہے‘ ششی کانت شندے‘ امول مٹکری‘ راجیش راٹھوڑ‘ گوپی چند پڈلکر‘ پروین دَٹکے‘ رنجیت سنگھ موہیتے اور رمیش کراڑ شامل ہیں۔ قانون ساز کونسل کے ان انتخابات سے قبل سات خالی راجیہ سبھا نشستوں کیلئے اپریل میں انتخابات ہوں گے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ محکمہئ صنعت ترقی کیلئے مفاہمت ناموں کو نافذ کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔ وہ کل‘ اہلیا نگر میں ایک ایلومینیم کاسٹنگ کمپنی کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں مخاطب تھے۔ اس پروگرام میں وزیرِ صنعت اُدئے سامنت‘ اہلیا نگر کے سرپرست وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل‘ کمپنی کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر بھارت گیتے اور دیگر موجود تھے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ حکومت ریاست کے تمام حصوں میں صنعتی شعبے کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔
پھڑنویس نے کہا کہ شمالی مہاراشٹر کے پانچ اضلاع میں گذشتہ سال داؤوس میں دستخط کیے گئے سرمایہ کاری کے معاہدوں کے ذریعے روزگار کے 75 ہزار مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان معاہدوں کے ذریعے 50 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری میں سے 11 ہزار 519 کروڑ روپئے صرف اہلیا نگر ضلع میں لگائے جائیں گے۔
***** ***** *****
ریزرو بینک آف انڈیا کا معاشی خواندگی ہفتہ آج سے شروع ہورہا ہے۔ 13 تاریخ تک جاری رہنے والے اس سال کے ہفتے کا موضوع ”KYC محفوظ بینکنگ کی جانب پہلا قدم“ ہے۔ گورنر سنجئے ملہوترا نے کل ممبئی میں اس ہفتے کا افتتاح کیا۔
دریں اثناء‘ RBI کی جانب سے KYC کی اہمیت و فوائد اسی طرح KYC سے متعلق دھوکہ دہی والی کالس، پیغامات اور لنکس سے ہوشیار رہنے کے بارے میں بیداری سے متعلق رہنمائی ملے گی۔
***** ***** *****
آیوش کے مرکزی وزیرِ مملکت پرتاپ راؤ جادھو نے کہا ہے کہ آیوروید صرف علاج کا طریقہ ہی نہیں ہے بلکہ ایک مکمل طرزِ زندگی ہے۔ جادھو‘ کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں صحت و خاندانی بہبودکی مرکزی وزارت کے تحت آیوش اور CGHS ویل نیس سینٹر کے افتتاح کے موقعے پر مخاطب تھے۔ جادھو نے کہا کہ اس سہولت سے مرکزی حکومت کے ملازمین‘ سبکدوش ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کا مالی بوجھ کم ہوا ہے اور نجی اسپتالوں پر اُن کا انحصار بھی کم ہوا ہے۔
***** ***** *****
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے منکی بخار نامی بیماری کے خلاف مکمل طور پر دیسی ویکسین تیار کی ہے۔ اس ویکسین کے انسانوں پر کلینیکل ٹرائل کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ یہ ویکسین جسم کے مدافعتی نظام کو زیادہ موثر طریقے سے بیدار کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس ویکسین کی دو خوراکیں 28 دنوں کے وقفے سے دی جائیں گی۔ آزمائش کا یہ مرحلہ کامیاب ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر اس ویکسین کو عوامی طبّی نظام میں شامل کرلیا جائے گا۔ مہاراشٹر کے سہیادری پہاڑی سلسلوں میں کام کرنے والے جنگلاتی کارکن‘ کسان‘ لکڑ ہارے‘ اس بیماری کے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ یہ ویکسین ان کیلئے راحت کا باعث ہوگی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
کھیل اور نوجوانوں کے اُمور کی مرکزی وزیرِ مملکت رکشا کھڑسے نے کہا ہے کہ اس سال کا بجٹ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں بھارت کو مضبوط کرے گا۔ وہ کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے کھیلو انڈیا ملٹی پرپز ہال کے سنگ ِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ کھڑسے نے کہا کہ کھیلو انڈیا ملٹی پرپز ہال اولمپک کھیلوں کیلئے کھلاڑیو ں کی تیاری کو مضبوط بنانے کیلئے ایک بہت اہم قدم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ای اسپورٹس نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
کھڑسے نے ICICI فاؤنڈیشن کے CSR پہل کے تحت فراہم کردہ اعلیٰ معیار کے اسپورٹس سائنس آلات کا بھی افتتاح کیا۔ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر کھڑسے نے اعزاز سے نوازا۔
***** ***** *****
ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپویشن STکے بیڑے میں آئندہ مہینے راج ماتا جیجاؤ کے زمرے کی نئی بسیں داخل ہوں گی۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ اور ایس ٹی کارپوریشن کے چیئرمین پرتاپ سرنائیک نے یہ اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ تین بائے دو نشستوں کی 55 سیٹر بسیں زعفرانی و سفید رنگوں سے مزین ہوں گی۔
***** ***** *****
”پریکشا پہ چرچا2026“ کے دوسرے ایپی سوڈ میں وزیرِ اعظم نریندر مودی آج صبح ملک بھر کے طلبہ سے بات کریں گے۔ یہ پروگرام صبح دس بجے آکاشوانی اور دوردرشن کے مختلف چینلوں پر نشر کیاجائے گا۔ اس ایپی سوڈ میں تمل ناڈو‘ چھتیس گڑھ‘ گجرات اور آسام کے امتحانی امیدوار وزیرِ اعظم نریندر مودی سے بات کریں گے۔
***** ***** *****
قومی پنچایت ایوارڈ 2025 کیلئے نامزدگی کا عمل سرکاری طور پر پنچایت راج کی وزارت‘ حکومت ِ ہند نے شروع کیا ہے۔ اس کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان گرام پنچایتوں کیلئے نامزدگیاں جمع کریں جنھوں نے اپنے دائرہئ اختیار میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس ایوارڈ کے تحت دین دیال اپادھیائے پنچایت سسٹینیبل ڈیولپمنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔
***** ***** *****
شیوسینا مراٹھواڑہ کے ڈویژنل سکریٹری اشوک پٹوردھن نے کہا ہے کہ بیڑ ضلعے میں جاری چمپاوتی فیسٹیول کے ذریعے پارٹی کے ضلعی سربراہ انل جگتاپ شیوسینا کے سربراہ آنجہانی بالاصاحب ٹھاکرے کے فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ وہ کل نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اجتماعی گیت گلوکاری کے مقابلے کے افتتاح کے موقعے پر مخاطب تھے۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ اس فیسٹیول کے ذریعے فن کو ابھارنے کا کام کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ میں کل‘ چنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ جبکہ ممبئی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو صرف چار رنز سے شکست دی، اسی طرح کولمبو میں میزبان سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے ہرادیا۔
اس ٹورنامنٹ میں آج اسکاٹ لینڈ اور اٹلی، زمبابوے اور عمان‘ جبکہ جنوبی افریقہ اور کینیڈا کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔ بھارت کا اگلا مقابلہ 12 تاریخ کو نامبیا کے خلاف ہوگا۔
***** ***** *****
دھاراشیو میں کینسر سے متعلق بیداری کیلئے منعقدہ ساڑی واکیتھان کو کل زبردست پذیرائی ملی۔ اس واکیتھان میں ساڑیوں میں ملبوس خواتین نے کینسر کے بارے میں بیداری پلے کارڈ ہاتھوں میں تھامے شہر کی تمام بڑے راستوں پر دوڑ لگائی۔ اس موقعے پر مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو دھاراشیو ناری شکتی اعزاز سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
ماہِ رمضان المبارک کی آمد کے اور شیو جینتی پیشِ نظر بیڑ ضلعے میں خصوصی صفائی مہم چلائی جا رہی ہے۔ رکنِ اسمبلی وجئے سنگھ پنڈت نے کل اس سلسلے میں ایک جائزاتی اجلاس لیا۔ انہوں نے اس مہم کے حوالے سے میونسپل انتظامیہ کو ضروری ہدایات بھی دیں۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر...
٭ ریاست کے 12 ضلع پریشدوں اور 125 پنچایت سمیتیوں کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج۔
٭ محکمہئ صنعت‘ صنعتی ترقی کیلئے مفاہمت ناموں پر عمل درآمد کیلئے کام کررہا ہے: وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے ستائش۔
٭ ریزرو بینک کا مالی خواندگی ہفتہ آج سے شروع۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر میں آیوش و CGSH ویل نیس سینٹر کا افتتاح۔
اور۔۔۔٭ اس سال کا مرکزی بجٹ ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ بھارت کی مسابقت کو کرے گامضبوط: مرکزی وزیرِ مملکت رکشا کھڑسے کا اظہارِ خیال۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment