Monday, 16 February 2026

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 16 فروری 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 16 January-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۶۱/جنوری ۶۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ سیاسی استحکام کے باعث سرمایہ کاروں کے بھارت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم کا اظہار خیال
٭ ایوت محل اور اہلیہ نگر اضلاع میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے چھاپے۔ متعدد مشکوک افراد حراست میں
٭ کل ہند سر پنچ کونسل کا 20 /فروری کو علامتی ہڑتال کا انتباہ
٭ مہا شیو راتری تہوار عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اونڈھا میں چشم کشا لائٹ شو
اور۔۔۔٭ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو 61/رنوں سے شکست دے کر بھارت سوپر۔8میں داخل
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے باعث سرمایہ کاروں کا بھارت پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔ وہ کل خبر رساں ادارے پی ٹی آئی سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط پیداواری شعبے۔خدمات شعبے۔ مائیکرو، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی فراہم کردہ بنیاد پر تجارتی معاہدوں میں بھارت قائدانہ کردار ادا کر نے کے موقف میں ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ تحقیقی ترقی۔ رسد زنجیر اور معیار میں بہتری لانے کے لیے خانگی شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کرے۔
کمپیوٹنگ پاور اور ڈیٹا سینٹر انفرا اسٹرکچر میں توسیع کرکے ایک موثر مصنوعی ذہانت یعنی Artificial Intelligenceماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ ڈیٹا سینٹر کے باعث نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
***** ***** *****
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں بحث اور ووٹنگ کروائی جائے گی۔ پارلمانی امور کے وزیر کرین رجیجو نے کل اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے اس دوسرے مرحلے میں چند ایک اہم بل مباحثے کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کل گجرات کے گاندھی نگر سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی یعنی CBDCپر منبی عوامی نظام تقسیم کا افتتاح کیا۔ شاہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ اس اقدام سے وزارت برائے امور صارفین۔خوراک اورعوامی تقسیم کے نظام میں بدعنوانیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے غریبوں تک اجناس کی رسائی سہل ہو جائے گی۔
***** ***** *****
یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں صنعتی ماہرین کی پروفیسر کی حیثیت سے تقرری میں مہاراشٹر ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس معاملے میں تامل ناڈو اور گجرات تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں عارضی طور پر اس طرح کی ایک ہزار 841تقرریاں ہوئیں ہیں۔ جن میں تمل ناڈو میں 345/مہاراشٹر میں 193/ گجرات میں 179/ اور کرناٹک میں 170/تقرریاں کی گئیں۔ تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے میں تال میل قائم کرنا اور طلباء کو ان پیشہ وارانہ صلاحیتں پہچاننے میں مدد کرنا ان تقرریوں کا مقصد ہے۔
***** ***** *****
مہا راشٹر انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے کل ایوت محل اور اہلیہ نگر اضلاع میں 20/سے زائد چھاپے مار کر چند مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ایوت محل کے پوسد اور عمرکھیڑ میں تلاشی کے دوران قابل اعتراض دستاویزات۔ موبائیل فون اور برقی آلات ضبط کئے گئے ہیں۔ متعلقہ افسران نے بتایا کہ اس خصوس میں CCTVفوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے لیکن ابھی تک کسی کو بھی باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ اہلیہ نگر شہر کے مکند نگر علاقے میں عسکریت پسند کاروائیوں کی خفیہ اطلاعات پر متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
***** ***** *****
احمد آباد طیارہ حادثے سے متعلق غیر ملکی زرائع ابلاغ کی جانب سے کئے گئے دعووں کی مرکزی شہری ہوابازی کے مملکتی وزیر مرلی دھر موہوڑ نے تردید کی ہے۔ وہ کل سانگلی میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اٹلی کے ایک روزنامے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والے ادارے نے حادثے کا ذمہ دار پائلٹ کو قرار دیا ہے تاہم موہوڑ نے کہا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات ہنوز مکمل نہیں ہوئی ہے اس لیے بیرون ملک زرائع کی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
کل ہند سرپنچ کونسل نے 20/فروری کو ایک روزہ علامتی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔کونسل کے بانی چیئر مین جیئنت پاٹل نے کل ناسک میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی 16/ہزار سے زائد گرام پنچایتوں کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ اور وہاں ایڈمنسٹریٹر ز کے تقرر سے ”مکھیہ منتری سمردھ پنچایت راج ابھیان“ متاثر ہو رہا ہے۔ پاٹل نے مطالبہ کیا کہ حکومت حکمنامہ جاری کرکے قانون وضع کرکے موجودہ سرپنچوں ہی کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کرے۔
***** ***** *****
ریاستی مراٹھی زبان محکمے کی جانب سے چوتھا وشو مراٹھی سمیلن 27، 28فروری اور یکم مارچ کو ناسک میں منعقد ہوگا۔ مراٹھی زبان کے وزیرادے سامنت نے کل اس سمیلن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس سمیلن میں 35/افراد کو ساہتیہ بھوشن ایوارڈ دیا جائے گا۔
***** ***** *****
مہا شیو راتری کا تہوار کل نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ملک ے بارہ جیوترلنگ مقامات سمیت متعدد قدیم شیو مندروں میں خصوصی پوجا اور رودرابھیشیک کیا گیا۔ چھتر پتی سمبھاجی نگر کے کھڑکیشور کے مہا دیو مندر میں عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ ہنگولی ضلع کے اونڈھا ناگناتھ میں ضلع انتظامیہ اور مندر ٹرسٹ کی جانب سے 160ڈرونز کے ذریعے ایک شاندار لیزر شو کیا گیا جسے دیکھ کر عقیدت مندوں نے بے حد مسرت کا اظہار کیا۔
***** ***** *****
سنت سیوالال مہاراج کی جینتی کل ریاست بھر میں منائی گئی۔ اس ضمن میں ریاست بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیاگیا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے سیوا لال مہاراج کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس حوالے سے واشم کے سرکاری میڈیکل کالج و اسپتال کا نام اب سنت سیوا لال مہا راج سرکاری میڈیکل کالج کر دیا گیا ہے۔
چھتر پتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن میں میئر سمیر راجورکر نیاور پربھنی میں نائب تحصیلدار پرشانت واکوڑکر نے کلکٹر آفس میں سیوا لال مہاراج کی شبیہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
***** ***** *****
آکاشوانی بیڑ مرکز میں کل ”ریڈیو کسان دن“ منایاگیا۔اس موقع پر بیڑ کے تحصیلدار چندر کانت شیڑکے نے کہاکہ کسانوں کو چاہئے کہ آکاشوانی کے کسان وانی پروگرام کے ذریعے حکومت کی مختلف اسکیمات کی معلومات حاصل کرکے اپنی کھیتی کے لیے نئی نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔
***** ***** *****
ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل بھارت نے پاکستان کو 61/رنوں سے شکست دے دی اور سوپر۔8مرحلے میں داخل ہوگیا۔کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7وکٹ پر 175رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 114رنوں پر ہی آوٹ ہو گئی۔ جسپریت بھمراہ، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور ہاردک پانڈیہ نے 2-2اورکلدیپ یادو اور تلک ورما نے ایک ایک وکٹ لیا۔ 40/گیندوں میں 77رنز بنانے والے ایشان کشن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کل کے دوسرے میچوں میں ویسٹ انڈیز نے نیپال کو نو وکٹ سے اور امریکہ نے نمیبیا کو 31رنوں سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں آج افغانستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے، انگلینڈ کا مقابلہ اٹلی سے اور آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔
***** ***** *****
خواتین کرکٹ میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں کل بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کی بنیاد پر 9وکٹ سے فتح حاصل کی۔ آسٹریلیا نے بھارت کو 134رنوں کا ہدف دیاتھا لیکن بھارت نے 5.1/اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 50رنزبنائے تھے تب بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کی بنیاد پر بھارت کو فاتح قرار دیا گیا۔
***** ***** *****
ہنگولی میں منعقدہ کل ہند ہاکی ٹورنامنٹ میں ممبئی پولس نے جیت در ج کی ہے۔کل کھیلے گئے فائنل میں ممبئی پولس نے اٹارسی کی ٹیم کو 3-1سے شکست دی۔
***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ سیاسی استحکام کے باعث سرمایہ کاروں کے بھارت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم کا اظہار خیال
٭ ایوت محل اور اہلیہ نگر اضلاع میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے چھاپے۔ متعدد مشکوک افراد حراست میں
٭ کل ہند سر پنچ کونسل کا 20 /فروری کو علامتی ہڑتال کا انتباہ
٭ مہا شیو راتری تہوار عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اونڈھا میں چشم کشا لائٹ شو
اور۔۔۔٭ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو 61/رنوں سے شکست دے کر بھارت سوپر۔8میں داخل
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 01.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 01 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...