Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 12 March-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد۔
٭ ریاست کو درپیش مشکلات سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کی صلاحیت ہے۔ وزیر اعلیٰ کا بیان۔
٭ ریاستی حکومت گھریلو گیس کی قلت کے حوالے سے مناسب اقدامات کرے۔اسمبلی اسپیکر کی ہدایت۔
٭ حکومت خواتین کسانوں کوبا اختیار بنانے کے لیے آئندہ اجلاس میں ایک خصوصی بل لائے گی۔نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار کا اعلان۔
اور۔۔۔٭ چھتر پتی شیواجی مہاراج کے اُس وقت کے شہر اورنگ آباد کے دورے کے 360برس مکمل۔15/مارچ کو شہر میں ایک خصوصی ہیرٹیج واک کا کیا جائے گا اہتمام۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ایوان نے کل لو ک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کل شام دو روزہ بحث کا جواب دیا۔ انہوں نے ایوان کی توجہ اس طرف مبذول کروائی کہ گذشتہ کئی سالوں میں لو ک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ان نے صدر کے خطاب، بجٹ پر بحث یا کسی اور اہم بل پر شکریہ کی تحریک میں حصہ نہیں لیا تھا۔ ایوان کا کام قواعد کے مطابق چلایا جاتا ہے اور اگر قائد ِ حزب اختلاف کو ان قواعد کا علم نہیں ہے تو انہیں اپنی پارٹی کے سینیئر لیڈروں سے یہ اصول سمجھنا چاہیئے۔اس موقع پر شاہ نے کہا۔۔۔۔۔
Byte: Union Home Minister Amit Shah
***** ***** *****
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپیل کی ہے کہ پانی کی حفاظت ہر شہری کا فرض ہے اور شہر یان پانی کے تحفظ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ وہ کل نئی دہلی میں نیشنل واٹر فیسٹول سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی صر ف استعما ل کی چیز نہیں ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا
Byte: President of India, Dropadi Murmu
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس وقت ملک کے تقریباً 82فی صددیہی گھرانوں میں نل کے ذریعے پانی فراہم ہوتا ہے جو کہ جل جیون مشن کی ایک بڑی کامیابی ہے۔پروگرام کے دوران جل جیون مشن کے تحت نچلی سطح پر بہترین کام کرکے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے والی شخصیات اور تنظیموں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کی اقتصادی حالت اچھی ہے اور اس سال کا بجٹ مالیاتی نظم و ضبط کے تحت پیش کیا گیا ہے۔ وہ کل قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا جواب دے رہے تھے۔ ریاست فی کس آمدنی کے لحاظ سے ملک میں پانچویں نمبر پر ہے اور ریاست کی GDPترقی کی شرح ملک کی GDPکی شرح نمو سے زیادہ ہے۔
ریاست کی GSDP سال 2013-14میں 16لاکھ کروڑ تھی اور اب یہ 51لاکھ کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہGDP میں مہاراشٹر کا حصہ 14.3فی صد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی معیشیت دنیا کی 30ویں بڑی معیشیت ہے۔ مہاراشٹر میں مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت ہے۔ریاست کا قرض بڑھ گیا ہے لیکن ریاست کا قرض مجموعی گھریلو پیداوار کے 25فیصد کے اندر ہونا چاہئے اور مہاراشٹر کا 18فی صدہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ مالیاتی خسارہ تین فی صد سے نیچے اور محصولات کے خسارے کو ایک فی صد سے نیچے رکھا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاست نے آبپاشی،توانائی اورسماجی انصاف جیسے تمام شعبوں میں ترقی کی ہے۔
***** ***** *****
اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے ریاستی حکومت کو گھریلو گیس کی قلت کے سلسلے میں مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کانگریس کے وجئے وڈیٹی وار نے اس سلسلے میں اسمبلی میں سوال کیا تھا۔
دریں اثناء قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیئر مین رام شندے نے ضلع کلکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہاسٹلوں میں رہنے والے بچوں کے لیے گیس اور ایندھن کی قلت کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔ پرساد لاڈ، پرون دریکراور سچن اہیر نے اس معاملے میں سوالات پیش کئے تھے۔ شندے نے یہ بھی کہا کہ ضلع کلکٹرزکو ہاسٹلوں میں طلباء کے لیے مناسب انتظامات کرنے چاہیئے۔ دریں اثناء سماجی انصاف کے وزیر سنجئے شرساٹھ نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ضلع کلکٹرز کو مطلع کردیا گیا ہے۔
ہنگولی ضلع کلکٹر راہل گپتا نے شہریوں سے نہ گھبرانے کی اپیل کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ضلع میں گیس سلنڈرس کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ وہیں چھتر پتی سمبھاجی نگر ضلع انتظامیہ نے بھی شہر یان سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ گھریلو گیس کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
***** ***** *****
نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں کشمیرکے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو کل شام گولی مارنے کی کوشش کی گئی۔ عبداللہ گریٹر کیلاش علاقے میں ایک شادی کی تقریب میں شریک تھے۔ نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری بھی ان کے ساتھ تھے۔واقعے کی CCTVفوٹیج میں فاروق عبداللہ کو شادی سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب حملہ آورکمل سنگھ جموال پیچھے سے ان کے قریب آیا۔ اس نے ان کے سر پر پستول تانی اور گو لی چلانے کی کوشش کی تاہم ان کے ساتھ موجود سیکورٹی اہل کاروں نے انہیں بچا لیا اور حملہ آور کو پکڑ لیا۔حکام نے بتایا کہ فاروق عبداللہ اورسریندر چودھری محفوظ ہیں اور حملے کے پیچھے کے محرکات کا پتہ لگایا جارہاہے۔ نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کہا ہے کہ پولس سے پوچھ گچھ کرنی چاہئے کہ ان سے ایسی کوتاہی کیسے ہوئی۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے آئندہ اجلاس میں خصوصی بل پیش کرے گی۔ وہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کل ودھان بھون کے مرکزی ہال میں مخاطب تھیں۔اس پروگرام میں سینئر زرعی ماہر نتیاراؤ نے مشورہ دیا ہے کہ خواتین کسانوں کا تناسب مردوں کے مقابلے میں 20فیصد زیادہ ہے۔تاہم انہیں زراعت سے متعلق مختلف اسکیمات کا فائدہ کیونکہ ان کے نام پر زمین کا 7/12نہیں ہوتا ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے ریاست میں ایک مرکز شروع کیاجانا چاہئے۔ اس مناسبت سے سنیترا پوار نے یقین دلایا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں جلد ہی ایسا ایک مرکز شروع کرے گی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں انتظامی سہولت کے لیے دوسرامحصول کمشنریٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ دفتر ناندیڑ یا لاتور میں قائم کیا جائے گا۔وزیر محصول چندر شیکھر باون کڑے نے کل قانون ساز اسمبلی میں یہ اطلاع دی۔
اس دوران انہوں نے یقین دلایا کہ زمین کی شماری کے عمل کا دورانیہ 60سے 90دنوں سے کم کرکے 30دن کر دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ 1500نئی روور مشینوں سے گنتی کی جائے گی۔
***** ***** *****
اس برس چھترپتی شیواجی مہاراج کے اس وقت کے اورنگ آباد شہر کے تاریخی دورے کے 360ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اسے یادگار بنانے کے لیے چھتر پتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن اور INTACکے اشتراک سے 15/مارچ کو جئے سنگھ پورہ علاقے میں ایک خصوصی ہیریٹیج واک کا انعقاد کیا گیاہے۔ تاریخ کے مطابق شیواجی مہاراج نے پورندر معاہدے کے بعد آگرہ جاتے ہوئے اورنگ آباد میں قیام کیا تھا۔5/مارچ 1666کو رائے گڈھ سے آگرہ کے لیے روانہ ہوئے مہاراج تقریباً ایک ہفتے بعد اورنگ آباد پہنچ گئے تھے۔ شہر کے تاریخی ورثہ کو متعارف کرانے کے لیے اس اقدام میں شہریوں، طلبہ اور تاریخ کے شائقین سے بڑی تعداد میں حصہ لینے کی اپیل میونسپل کارپوریشن نے کی ہے۔
***** ***** *****
پیٹھن کا ناتھ ششٹھی تہوار کل اختتام پذیر ہوا۔ کل شام کیرتن کے بعد راؤ صاحب گوساوی نے ہانڈی توڑی، وہاں موجود عقیدتمندوں نے ناتھ سمادھی کے درشن کیے۔
***** ***** *****
سنتوں کے ادب کے اسکالر جیئنت دیشپانڈے نے سماج سے اپیل کی ہے کہ وہ روحانی زندگی کے ساتھ ساتھ دنیا میں تکارام کی مثال کو برقرار رکھیں۔ وہ چھترپتی سمبھاجی نگر میں جیون وکاس لائبریری کے یوم قیام تقریب سے مخاطب تھے۔
***** ***** *****
ممبئی یونیورسٹی میں فنون اکیڈمی کے سربراہ ڈاکٹر گنیش چندن شیوے نے عوامی فنکارو ں سے اپیل کی ہے کہ وہ عقیدت کے ذریعے عوامی ثقافت کی تاریخ کو محفوظ کریں۔ وہ کل بیڑ میں عوامی فنون تحفظ سے متعلق قومی ورکشاپ کے افتتاح کے بعد مخاطب تھے۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے تلجاپور میں ضلع و ایڈیشنل سیشن کورٹ کے قیام کو منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے حکومتی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے اور نئی عدالت کے لیے 25مختلف آسامیاں بنانے کی انتظامی منظوری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع کے گنگا کھیڑمیں کل پنڈت دین دیال اپادھیائے روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلے میں 166میں سے 83امیدواروں کا ابتدائی انتخاب کیاگیا۔
***** ***** *****
کل ہنگولی ضلع میں HPVویکسنیشن مہم چلائی گئی۔ ضلع کلکٹر راہل گپتا اور ضلع پریشد کے سی ای او وویک گائیکواڑ کی موجودگی میں سین گاؤں تعلقہ کے کاپڑ سنگی ابتدائی مرکز میں 15لڑکیوں کو ٹیکے لگائے گئے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد۔
٭ ریاست کو درپیش مشکلات سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کی صلاحیت ہے۔ وزیر اعلیٰ کا بیان۔
٭ ریاستی حکومت گھریلو گیس کی قلت کے حوالے سے مناسب اقدامات کرے۔اسمبلی اسپیکر کی ہدایت۔
٭ حکومت خواتین کسانوں کوبا اختیار بنانے کے لیے آئندہ اجلاس میں ایک خصوصی بل لائے گی۔نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار کا اعلان۔
اور۔۔۔٭ چھتر پتی شیواجی مہاراج کے اُس وقت کے شہر اورنگ آباد کے دورے کے 360برس مکمل۔15/مارچ کو شہر میں ایک خصوصی ہیرٹیج واک کا کیا جائے گا اہتمام۔
***** ***** *****
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment