Saturday, 21 March 2026

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 21 مارچ 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 21 March-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۲/مارچ ۶۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
تمام سامعین کو عیدالفطر کی پُرخلوص مبارکباد۔
پیش ہیں خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ پانچ علاقائی ڈیویژنوں کے مطابق ملک میں خریف کی منصوبہ بندی: مرکزی وزیرِ زراعت کی اطلاع۔
٭ نائب صدرِ جمہوریہ مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر۔
٭ رُوپالی چاکنکر نے ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کے عہدے سے دیا استعفیٰ۔
٭ موہن جوشی متفقہ طور پر 101 ویں آل انڈیا مراٹھی تھیٹر کانفرنس کے صدر منتخب۔
٭ آج عیدالفطر کا تہوار ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
اور۔۔۔٭ چودار تڑے ستیہ گرہ کا 100 واں سال شروع۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
خریف سیزن کی منصوبہ بندی ملک کے پانچ علاقائی ڈویژنوں میں کیے جانے کی اطلاع مرکزی وزیرِ زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے کل دہلی میں منعقدہ میٹنگ کے بعد دی۔ چوہان نے کہا کہ خریف کی منصوبہ بندی کے حوالے سے علاقائی کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ اس میں حکام‘ زرعی سائنسداں‘ کسان پروڈیوسر اسوسی ایشن اور ترقی پسند کسان شامل ہوں گے۔ اس ربیع سیزن میں گیہوں اور دھان کی پیداوار تسلی بخش رہی ہے‘ اس کے ساتھ ہی چوہان نے یقین دلایا کہ کسانوں کی جانب سے تیارکی جانے والی دالیں بھی پوری طرح سے خریدی جائیں گی۔
گذشتہ چند دِنوں سے ژالہ باری اور بارشوں نے ملک کے مختلف حصوں میں کاشت و غیر کاشت فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچایا ہے۔ چوہان نے کہا کہ فصل بیمہ محکمے کے انچارج افسران کو فوری طور پر نقصان کا اندازہ لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس موقعے پر انھوں نے کہا:
Byte: Agriculture Minister Shivraj Singh Chouhan
***** ***** *****
وزارتِ پیٹرولیم کی جوائنٹ سیکریٹری سجاتا شرما نے بتایا کہ LPG کی گھریلو پیداوار مستحکم ہے اور کافی ذخیرہ دستیاب ہے۔ وہ کل دہلی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے گیارہ ہزار 300 ٹن کمرشیل LPG اسٹاک دستیاب کروایا گیا ہے۔ شرما‘ نے گھریلو صارفین سے دوبارہ اپیل کی کہ وہ LPG اور PNG یعنی پائپ گیس کنکشن میں تبدیل ہوجائیں۔ انھوں نے کہا:
Byte: Petroleum And Natural Gas Joint Secretary Sujata Sharma
***** ***** *****
دریں اثناء‘ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں پریمیئم پیٹرول کی قیمت میں دو روپئے سے ڈھائی روپئے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ صنعتی استعمال کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 22 روپئے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ عام پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ابھی تک کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔
***** ***** *****
نقد لین دین کیلئے مستقل اکاؤنٹ غیر PAN فراہم کرنے کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔ اب اگر بینک اکاؤنٹ سے ہر سال 10 لاکھ روپئے کی نقد رقم جمع کرتے ہیں یا نکالتے ہیں تو PAN کا ذکر کرنا لازمی ہوگا۔ فی الحال یہ حد 50ہزار روپئے یومیہ ہے۔ یہ قوانین یکم اپریل سے نافذ ہوں گے۔ پانچ لاکھ روپئے سے زیادہ کی کسی بھی قسم کی گاڑی خریدنے پر PAN لازمی ہوگا‘ اگر ہوٹل و ریستوران کا بل یا ہال کا کرایہ ایک لاکھ روپئے سے زیادہ ادا کیا گیا ہے اور مکان اور زمین کے لین دین کے معاملے میں اگر متعلقہ جائیداد کی قیمت 20 لاکھ روپئے سے زیادہ ہے تو PAN لازمی ہوگا۔
ممبئی‘ دہلی‘ کولکاتہ اور چنئی میں ٹیکس دہندگان کو نئے مالی سال میں ہاؤس رینٹ الاؤنس کیلئے 50 فیصد انکم ٹیکس کی کٹوتی ملے گی، جبکہ دوسرے شہروں میں شہریوں کو 40 فیصد کٹوتی ملے گی۔
***** ***** *****
نائب صدرِ جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن آج مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وہ آج ناگپور کے مہرشی ویاس آڈیٹوریم میں منعقدہ انڈین یوتھ پارلیمنٹ کے 29 ویں قومی کنونشن کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ساتھ رَتن ٹاٹا مہاراشٹر اسٹیٹ اسکل یونیورسٹی کے پہلے جلسہئ تقسیمِ اسناد میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ ممبئی کے لوک بھون میں جین دکشا تقریب میں شریک ہوں گے۔ کل وہ پونے کے اُرَڑی کانچن میں نسروگوپچار آشرم کے یومِ تاسیس کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چاکنکر نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر و نائب وزیرِ اعلیٰ سُنیترا پوار کو پیش کیا ہے۔ چاکنکر نے کہا کہ انھوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے۔
***** ***** *****
سینئر اداکار موہن جوشی کومتفقہ طور پر 101 ویں کُل ہند مراٹھی ناٹیہ سمّیلن کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ناٹیہ پریشد کی گورننگ باڈی میٹنگ میں لیا گیا۔ کونسل کے کارگذار صدر اجیت بھورے نے بتایا کہ 100 واں ناٹیہ تہوار 24 اور 26 اپریل کے درمیان رتناگری میں اختتام پذیر ہوگا۔
***** ***** *****
عیدالفطر آج ملک بھر میں منائی جارہی ہے۔ کل شوال کا چاند ہونے پر مقدس رمضان کا مہینہ اختتام پذیر ہوا۔ آج صبح مختلف مقامات پر عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ چھترپتی سمبھاجی نگر کی عیدگاہ عثمان پورہ میں نمازِ عید صبح دس بجے ہوگی‘ جبکہ مسجد جمیل بیگ اور جامع مسجد عثمان پورہ میں ساڑھے نو بجے ہوگی۔ اسی طرح جامع مسجد صدائے حق ناریگاؤں میں ساڑھے نو اور درگاہ شریف موتی کارنجہ میں ساڑھے دس بجے نمازِ عید ادا کی جائیگی۔
دریں اثناء‘ سٹی پولس کمشنریٹ نے مطلع کیا ہے کہ عید کے موقعے پر آج صبح پانچ بجے سے صبح گیارہ بجے تک چھترپتی سمبھاجی نگر شہر کی اہم سڑکوں کے ٹریفک میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
***** ***** *****
سبکدوش آفیسر لینا میہندڑے کو اتفاقِ رائے سے نئی دہلی میں منعقدہ سرکاری خواتین افسران کی پہلی کُل ہند مراٹھی ادبی کانفرنس کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس کا انعقاد پونے کی سرحد سنستھااور دہلی کے نوین مہاراشٹر سدن کے اشتراک سے 11 اور 12 اپریل کو کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
رائے گڑھ ضلعے کے مہاڈ میں بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے ذریعے چلائی گئی چودار جھیل ستیہ گرہ کو 99 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس مناسبت سے کل‘ مہاڈ میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کی موجودگی میں ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے بابا صاحب کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں‘ وزیرِاعلیٰ کے ہاتھوں چودار جھیل کے پانی صاف کرنے اور علاقے کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاگیا۔ اس موقعے پر وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اس چودار ستیہ گرہ نے ملک کو مساوات کی طرف گامزن کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس ستیہ گرہ کے صد سالہ سال کا آغاز ہو رہا ہے‘ لہٰذا ممبئی میں اندو مل میں بابا صاحب کی یادگار کے تعمیری کام کو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔
***** ***** *****
ریاست کے مختلف اضلاع میں گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی غیر موسمی بارش نے زرعی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ جالنہ ضلعے میں جمعرات کی شب طوفانی ہواؤں اور بجلی کی گھن گرج کے ساتھ ہوئی غیر موسمی بارش سے تقریباً ایک ہزار 346 ہیکٹر رقبے پر فصلیں متاثر ہوئیں، جن میں سے 618 ہیکٹر باغاتی فصلیں، 310 ہیکٹر زراعتی فصلیں اور 436 ہیکٹر رقبے پر محیط پھلوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا، جبکہ بارش کے سبب چار مویشی بھی فوت ہوئے ہیں۔
پربھنی ضلعے کے جنتور تعلقے کے جوگواڑہ میں بجلی گرنے سے ایک بیل ہلاک ہوگیا۔
ریاستی وزیرِماحولیات تحفظ ِ مویشیان پنکجا منڈے نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بیڑ ضلع میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کے فوری پنچنامے کریں اور کسانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے۔
چھترپتی سمبھاجی نگرضلعے میں گندم، مکااور پیاز کی فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے کے بھوکردن تعلقے میں پنڈھر پور واڑی میں ایک بارہ سالہ لڑکی اور اس کی ماں کھدان کے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ کل دوپہر پیش آیا۔ اس معاملے میں حسن آباد پولس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا اندراج کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ضلع کلکٹر ویویک جانسن نے بیڑ ضلعے کے شکر کارخانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گنا فراہم کرنے والے کسانوں کو وقت پر پیسوں کی ادائیگی کریں۔ وہ کل‘ اس سلسلے میں منعقدہ جائزاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
***** ***** *****
خواتین بچت گروپوں کی تیار کردہ مصنوعات کی چار روزہ نمائش کل سے چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے کے پیٹھن میں شروع ہوئی۔ اس نمائش کا افتتاح رکنِ اسمبلی ولاس بھومرے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقعے پر بھومرے نے پیٹھن تعلقے کے خواتین بچت گروپوں میں 50 لاکھ روپئے اور ضلعے کے دیگر تعلقہ جات میں 50 لاکھ روپے اس طرح مجموعی طور پر ایک کروڑ روپئے تقسیم کیے۔
***** ***** *****
زلزلہ پیماء مرکز نے واضح کیا ہے کہ کل دوپہر لاتور ضلعے کے بھادا اور اوسہ علاقوں میں سنائی دینے والی آواز زیرِ زمین ارتعاش کی وجہ سے پیدا ہونے والی آواز ہے۔ تصدیق کے بعد بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں زلزلوں کا کوئی سرکاری اندراج نہیں گیا ہے۔ لاتور ضلع انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور خوفزدہ نہ ہوں اور انتظامیہ کی طرف سے دی گئی سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے شہر میں کچرا جمع کرنے اور نقل و حمل کا ذمہ ویسٹرن امیجنری کمپنی کو دیا ہے۔ یہ کمپنی یکم اپریل سے کام شروع کردے گی۔ میونسپل کمشنر جی شری کانت نے کمپنی کے عہدیداروں کو شہر کا کچرا باقاعدگی سے اٹھانے اور گھنٹہ گاڑی ہر علاقے تک پہنچانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر...
٭ پانچ علاقائی ڈیویژنوں کے مطابق ملک میں خریف کی منصوبہ بندی: مرکزی وزیرِ زراعت کی اطلاع۔
٭ نائب صدرِ جمہوریہ کل سے مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر۔
٭ رُوپالی چاکنکر نے ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کے عہدے سے دیا استعفیٰ۔
٭ موہن جوشی متفقہ طور پر 101 ویں آل انڈیا مراٹھی تھیٹر کانفرنس کے صدر منتخب۔
٭ آج عیدالفطر کا تہوار ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
اور۔۔۔٭ چودار تڑے ستیہ گرہ کا 100 واں سال شروع۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 01.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 01 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...