Thursday, 19 March 2026

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 19 مارچ 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 19 March-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ مرکزی کابینہ نے صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے ”بھوّیہ اسکیم“ کو دی منظوری۔
٭ کمرشیل صارفین کو LPGکی مزید 10/فیصد فراہمی کو مرکزی حکومت نے دی منظوری۔
٭ املاء درست کرنے کے نام پر کسانوں سے دھوکہ، محکمہئ محصول کا سب سے بڑا گھپلہ بے نقاب۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر اور پربھنی ضلع پریشد کے صدور کا عہدہ بی جے پی کے پاس۔
اور۔۔۔٭ محکمہئ موسمیات کی آج مراٹھواڑہ میں غیر موسمی بارش کی پیش گوئی۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مرکزی حکومت نے کل ملک میں 100صنعتی ژون تیار کرنے کے لیے بھویہ اسکیم یعنی بھارت صنعتی ترقی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ کابینہ نے اس اسکیم کے لیے 33ہزار 660کروڑ روپیئے کی فراہمی کو بھی منظوری دی ہے۔ کابینہ نے سال 2023-24کے کپاس ہنگام کے لیے کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کو ایک ہزار 718کروڑ روپیئے کے فنڈ کو بھی منظوری دی ہے۔ مرکزی کابینہ نے چھوٹی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ڈیویلپمنٹ اسکیم کو بھی منظوری دی۔ یہ اسکیم اگلے پانچ سالوں تک چلے گی۔یہ اسکیم ملک بھر میں 1500میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے تقریباً دو سو منصوبوں کے لیے کام کرے گی۔مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں ان فیصلوں کی اطلاع دی۔انہوں نے کہا۔۔۔
Byte: Ashiwin Vaishnav, Union Minister for Information and Broadcasting
***** ***** *****
راجیہ سبھا کے 59/ممبران کو جو اپنی میعاد پوری کر رہے تھے کل وداع کیا گیا۔ سبکدوش ہونے والے ارکان میں ڈپتی چیئر مین ہری ونش، ایچ ڈی دیوی گوڑا، ملک ارجن کھرگے اور شرد پوار شامل ہیں۔
الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سیاست میں کبھی وقفہ نہیں ہوتا۔ مستقبل میں ہمیشہ نئے مواقع چھپے رہتے ہیں اور یہ کہ ہر رکن کا تجربہ اور شراکت قوم کی تعمیر میں ہمیشہ قیمتی رہے گا۔انہوں نے کہا۔۔۔
Byte: Prime Minister, Narendra Modi
***** ***** *****
محصول افسران وملازمین کے املاء درست کرنے کے نام پر ریاست کے ایک سے دیڑھ لاکھ کسانوں کو دھوکہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیر محصول چندر شیکھر باون کڑے نے کل قانون ساز کونسل کومطلع کیا کہ محکمہئ محصول میں یہ اب تک کا سب سے بڑا گھپلہ ہے۔محکمہئ محصول کی دفعہ 155کا غلط استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر سترہ حوالوں میں ردوبدل کیا گیا۔ باونکڑے نے بتایا کہ کچھ مقامات پر زمین کی غیر قانونی منتقلی بھی کی گئی۔ انل پرب نے بھی اس پر توجہ دلانے کی کوشش کی تھی۔
یہ واقعہ پونے ضلع میں جولائی۔اگست 2025میں سامنے آیا۔ وزیر محصول نے بتایا کہ اس معاملے میں ڈویژنل کمشنر کی صدارت میں ایک تحقیقاتی کمیٹی مقرر کی گئی ہے۔ باون کڑے نے بتایاکہ تحقیقات میں قصور وار پائے جانے والوں کے خلاف مقدمات در ج کئے جائیں گے اور ضلع کلکٹروں کو ریاست میں تمام مشکوک ریکارڈ منسوخ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں اور آئندہ سات دنوں میں کاروائی شروع ہو جائے گی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے سیلف فائنانسڈ اسکولوں کے قیام اور تقسیم ترمیمی بل کو قانون ساز کونسل نے کل منظوری دی گئی۔مہاراشٹر اسٹیمپ دوسرا ترمیمی بل اور مہاراشٹر وائلڈ لائف پروٹیکشن ترمیمی بل کل قانون ساز اسمبلی میں اکثریت سے منظور ہو گئے۔
***** ***** *****
سماجی انصاف کے وزیر سنجئے شر ساٹھ نے کہاہے کہ ریاست کے فوجی اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کودیئے جانے والے الاؤنس کو 15/ہزار سے بڑھا کر 50/ہزار کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وہ کل قانون ساز اسمبلی میں شیواجی راؤ گرجے کی توجہ دلاؤ تحریک کا جواب دے رہے تھے۔
***** ***** *****
مملکتی وزیر برائے داخلہ پنکج بھوئیر نے کل قانون ساز کونسل کو یقین دلایا کہ سنگمنیر تعلقے میں ایک بارہ سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کے لیے پولس انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہیں۔ بھوئیر نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے کہ تیزاب آسانی سے دستیاب نہ ہو۔
***** ***** *****
آج گوڑی پاڑوا منایا جارہا ہے۔ ہندو کیلنڈر کے مطابق نیا سال آج سے شروع ہوا ہے۔ اس دن ہر گھر میں گوڑی لگا کر،رنگولی بناکر اور دروازوں کو سجا کر ہندو دیوتاؤں کے درشن کئے جاتے ہیں۔ آج کے دن گھر، گاڑیاں، سونے چاندی کے زیورات کے ساتھ ساتھ دیگر اہم چیزوں کی خریداری کی جاتی ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، گورنر جشنو دیو ورما اور وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے لوگوں کو گوڑی پاڑوا کی مبارکباد دی ہے۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے کل تجارتی صارفین کو مزید 10/فیصد LPGکی فراہمی کو منظوری دے دی۔ اس کے نتیجے میں اب ان صارفین کوماہانہ اوسط LPGکا 30فیصد ملے گا۔ پیٹرولیم سیکریٹری نے تمام ریاستوں کے چیف سیکریٹریوں کو خط لکھ کر زیادہ سے زیادہ تجارتی صارفین سے LPGکے بجائے پائپ گیس کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سیکریٹری سنجئے جاجو نے کہا ہے کہ ملک میں ایک ذمہ دار، شفاف اور قابل اعتماد اشتہاری نظام کی ضرورت ہے۔ وہ کل ممبئی میں ایڈور ٹائزنگ اسٹینڈرڈ کونسل آف انڈیا کے زیر اہتمام،ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ مصنوعی ذہانت کے موثر استعمال پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا۔۔۔۔
Byte: Sanjay Jaju, Secretary ministry of information and broadcasting
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
بی جے پی کے اویناش گلانڈے کو بلا مقابلہ چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع پریشد کے صدر اور جتیندر جیسوال کو نائب صدر منتخب کیا گیاہے۔ کل انتہائی ڈرامائی ماحول میں ہوئے اس انتخابی عمل میں ضلع کی مہایوتی میں دراڑ صاف دکھائی دی۔شیوسینا کے 21ارکان نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا جبکہ شیو سینا بالاصاحب ٹھاکرے پارٹی کے نو ارکان غیر حاضر رہے۔ لہذا پریسائڈنگ افسر نے اعلان کیا کہ بی جے پی کے گلانڈے اور جیسوال جنہیں ان دونوں عہدوں میں سے ہر ایک کے لیے صرف ایک درخواست موصول ہوئی تھی کو بالترتیب صدر و نائب صدر کے طور پر بلامقابلہ منتخب کیا گیا۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع پریشد کے صدر و نائب صدر کے عہدوں کے لیے انتخابی عمل کل منعقد ہوا۔ اس میں جنتور تعلقے کے ساونگی مہالسہ گروپ سے بی جے پی کی لتا وجئے کو صدر منتخب کیاگیا سون پیتھ تعلقے کے ویٹا گروپ سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے شری کانت وٹیکر کو بلامقابلہ نائب صدر منتخب کیاگیا۔
***** ***** *****
جنتور تعلقے کے چار تھانہ میں کل مراٹھواڑہ کی پہلی AIآنگن واڑی کا افتتاح کیا گیا۔ آنگن واڑی کا onlineافتتاح ضلع کلکٹر سنجئے سنگھ چوہان نے پربھنی میں منعقدہ مثالی سوپروائزوں، آنگن واڑی کارکنوں اور مددگاروں کے لیے ایوارڈ تقریب میں کیا۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھاجی نگر شہر میں کل رات کچھ دیر تک موسلا دھار بارش ہوتی رہی جس کی وجہ سے کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی رک گئی تھی۔ کل ضلع کے کنڑ، خلدآباد اور پیٹھن تعلقوں کے کئی مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ اس غیر موسمی بارش سے ربیع سیزن کی مکئی، گہیوں، چنا، پیازوغیرہ فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
دریں اثناء محکمہئ موسمیات نے آج چھتر پتی سمبھاجی نگر، جالنہ، پربھنی اور بیڑ اضلاع کے لیے بارش کا آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ وہیں ہنگولی، ناندیڑ، لاتور اور دھاراشیو اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیاہے۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلع میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے ہونے والے زرعی فصلوں اور مالی نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے گاؤں کی سطح پر کمیٹیوں کے ذریعے پنچنامے کئے جارہے ہیں۔ ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کریں اور مقررہ فارمیٹ میں پنچ نامے مکمل کریں۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ مرکزی کابینہ نے صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے ”بھوّیہ اسکیم“ کو دی منظوری۔
٭ کمرشیل صارفین کو LPGکی مزید 10/فیصد فراہمی کو مرکزی حکومت نے دی منظوری۔
٭ املاء درست کرنے کے نام پر کسانوں سے دھوکہ، محکمہئ محصول کا سب سے بڑا گھپلہ بے نقاب۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر اور پربھنی ضلع پریشد کے صدور کا عہدہ بی جے پی کے پاس۔
اور۔۔۔٭ محکمہئ موسمیات کی آج مراٹھواڑہ میں غیر موسمی بارش کی پیش گوئی۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 02.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 02 April 2026 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छ...