Tuesday, 31 March 2026

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 31 مارچ 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 31 March-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۳/مارچ ۶۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہیں خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ حکومت کی کاوشوں کے باعث نکسلائٹس سے متاثرہ علاقوں تک بھی ترقی پہنچ چکی ہے: وزیرِ داخلہ امیت شاہ کا لوک سبھا میں اظہارِ خیال۔
٭ کل سے ملک بھر میں مردُم شماری 2027 کے عمل کا آغاز۔
٭ عالمی عدم استحکام کے باوجود بھی ہندوستانی معیشت کی بنیادیں مستحکم: مرکزی وزیرِ خزانہ کا اظہارِ اعتماد۔
٭ بھگوان مہاویر جینتی پر آج مختلف پروگراموں کا انعقاد۔
اور۔۔۔٭ متعدد اضلاع میں زوردار غیر موسمی بارش؛ جالنہ ضلع میں بجلی گرنے سے دو افراد کی موت۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی زیرِ قیادت حکومت نے نکسل ازم کے خلاف فیصلہ کُن اقدامات کے ذریعے نکسل متاثرہ علاقوں تک ترقی پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کل لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گذشتہ عشرے میں ملک میں نکسلائٹس سے متعلق پُرتشدد واقعات میں قابلِ ذکر کمی آئی ہے اور کئی نکسلائٹس نے خودسپردگی کی ہے۔ 2024 سے اب تک چھتیس گڑھ میں دو ہزار سے زیادہ نکسلائٹس جنگجوؤں نے مرکزی دھارے میں شمولیت اختیار کی ہے۔ شاہ نے کہا کہ گذشتہ برس یعنی 2025 میں 300 سے زائد نکسلائٹس مختلف وارداتوں میں ہلاک ہوئے اور 800 سے زائد جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا۔ جو عسکریت پسند ہتھیار ڈال دیتے ہیں ان سے مذاکرات کیے جائیں گے لیکن گولی باری پر آمادہ افرادکو گولی سے ہی جواب دیاجائے گا۔ انھوں نے کہا:
Byte: Home Minister Amit Shah
***** ***** *****
ملک بھر میں کل سے ”مردم شماری 2027“ کے عمل کا آغاز ہورہا ہے۔ ملک میں یہ مجموعی طور پر 16 ویں اور آزادی کے بعد کی آٹھویں مردم شماری ہے۔ ملک کے رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر مرتیونجئے کمار نارائن نے کل نئی دہلی میں یہ اطلاع دی۔ دو مرحلوں میں ہونے والے اس عمل میں یکم اپریل تا 30 ستمبر کے دوران ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں مکانات کی فہرست تیار کرنے کا کام کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا:
Byte: Census Commissioner Mritunjay Kumar Narayan
انھوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا سوالنامہ پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے اور دوسرے مرحلے کے سوالات عنقریب جاری کیے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری کی جائیگی۔
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رَمن نے کہا ہے کہ ہندوستانی معیشت کی اساس اور بنیادی ڈھانچہ عالمی عدم استحکام کے اس دور میں بھی مضبوط ہے۔ گذشتہ روز لوک سبھا میں وقفہئ سوالات کے دوران انھوں نے کہا کہ جنگ کی موجودہ صورتحال کے باعث دنیا بھر کے ممالک کی کرنسی متاثر ہوئی ہے لیکن بھارت میں مہنگائی کم ہوئی - جی ڈی پی میں سات فیصد سے زائد کی شرح سے بڑھ رہی ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک فیصد سے کم ہوا ہے۔ انھوں نے کہا:
Byte: Finance Minister Nirmala Sitharaman
***** ***** *****
ملک میں یکم اپریل سے کوڑا کرکٹ ضائع کرنے سے متعلق ”گھن کچرا ویوستھاپن ضابطہ 2026“ لاگو کیا جارہا ہے۔ اس قانون کے تحت کوڑا کرکٹ جہاں پیدا ہوتا ہے اسی مقام پر گیلا کچرا‘ سوکھا کچرا‘ حیاتیاتی کوڑا کرکٹ اور خصوصی توجہ کی ضرورت والے کچرے کو چار علیحدہ علیحدہ زمروں میں بانٹ کر جمع کیا جانا لازمی ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
پائپ لائن کے ذریعے طبعی گیس یعنی PNG کی سہولت والے شہروں میں عوام کو اندرونِ تین ماہ پی این جی کنکشن کے درخواست دینا لازمی ہوگا۔ اغذیہ اور شہری رسدکے وزیر چھگن بھجبل نے کل ممبئی میں ایک اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ شہریوں کے ابہام اور خوف کو دور کرنے کیلئے راشن دکانوں کو تین ماہ کا راشن پیشگی دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی تقسیم بھی شروع کردی گئی ہے۔
***** ***** *****
کسانوں کے مختلف مسائل کے حل کیلئے کانگریس پارٹی نے کل دھاراشیو ضلع کے سورت گاؤں تا تلجاپور شیتکری نیائے یاترا نکالی۔ کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکاڑ کی زیرِ قیادت نکالی گئی اس یاترا میں کانگریس عہدیداران‘ خواتین اور کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
***** ***** *****
جین مذہب کے 24 ویں تیرتھنکار بھگوان مہاویر کی جینتی آج منائی جارہی ہے۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو نے مہاویر جینتی کی مناسبت سے جین سماج کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس ضمن میں مختلف مقامات پر مذہبی اور سماجی شوبھا یاترائیں نکالی جارہی ہیں۔ دھاراشیو شہر میں کل ہی سکل جین سماج کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی۔ جس میں کم عمر بچوں نے یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے بہترین رقص پیش کیا۔
***** ***** *****
تلجاپور میں تلجابھوانی دیوی کے چیترپورنیما اُتسو کا کل سے آغاز ہوا۔ تین اپریل تک چلنے والے اس اُتسو میں آج‘ کل اور پرسوں مسلسل تین دن جلوس نکالے جائیں گے۔ اس اُتسو میں عقیدت مندوں کی متوقع بڑی تعداد کے پیشِ نظر مندر ٹرسٹ کی جانب سے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ بھر میں کل غیر موسمی بارش ہوئی۔ چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع میں بھی کل چند مقامات پر زوردار بارش ہوئی۔ پیٹھن اور سلوڑ تعلقوں سمیت چھترپتی سمبھاجی نگر شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ چند ایک مقامات پر ژالہ باری کی بھی خبر ہے۔ سلوڑ تعلقے میں بجلی گرنے سے چار مویشی ہلاک ہوگئے۔
پربھنی شہر میں کل ژالہ باری کے ساتھ بارش ہوئی۔ بیڑ ضلع میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ غیر موسمی بارش ہوئی۔
جالنہ شہر کے ساتھ ضلع بھر میں کل گھن گرج کے ساتھ زوردار بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس غیر موسمی بارش کے باعث گندم‘ چنا‘ مکا اور پیاز کے بیج کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ تیز ہواؤں کے سبب آم کی فصل بھی متاثر ہورہی ہے۔ عنبڑ تعلقے کے مہاکاڑہ موضع میں بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں نیانیشور آپے گاؤں کے مہادیو مندر میں درشن کیلئے جارہے تھے۔
دریں اثناء ریاست میں آئندہ چار دنوں میں زوردار بارش کی پیش گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔ بیڑ ضلع میں آئندہ دو دِنوں کیلئے آرینج الرٹ‘ جبکہ جالنہ اور ناندیڑ میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان دو دنوں میں ان اضلاع میں زوردار بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ریاستی حکومت نے کسانوں کو کاٹی گئی فصلوں کی حفاظت کرنے کی۔۔۔
***** ***** *****
ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی 47 خدمات اب مکمل طور پر آن لائن دستیاب ہیں۔ ان خدمات کیلئے قائم کردہ کنٹرول روم کا سابق وزیرِ اعلیٰ اوررکنِ پارلیمان اشوک چوہان کے ہاتھوں کل افتتاح عمل میں آیا۔ شہریوں کو اب میونسپل کارپوریشن آئے بغیر گھر بیٹھے ہی مختلف رسیدیں اور لائسنس مل سکیں گے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر...
٭ حکومت کی کاوشوں کے باعث نکسلائٹس سے متاثرہ علاقوں تک بھی ترقی پہنچ چکی ہے: وزیرِ داخلہ امیت شاہ کا لوک سبھا میں اظہارِ خیال۔
٭ کل سے ملک بھر میں مردُم شماری 2027 کے عمل کا آغاز۔
٭ عالمی عدم استحکام کے باوجود بھی ہندوستانی معیشت کی بنیادیں مستحکم: مرکزی وزیرِ خزانہ کا اظہارِ اعتماد۔
٭ بھگوان مہاویر جینتی پر آج مختلف پروگراموں کا انعقاد۔
اور۔۔۔٭ متعدد اضلاع میں زوردار غیر موسمی بارش؛ جالنہ ضلع میں بجلی گرنے سے دو افراد کی موت۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 01.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 01 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...