Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 05 March-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:۵/مارچ ۶۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ مغربی ایشیاء میں بھارتیوں کی مدد کے لیے وزارت خارجہ کی جانب سے کنٹرول روم قائم
٭ مہاراشٹر کے باشندوں کو بحفاظت گھر واپس لایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا تیقن۔
٭ قرض کی وصولی میں ریزرو بینک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں یا قرض فراہم کرنیوالوں کے خلاف ریاستی حکومت کرے گی کاروائی۔
٭ بی جے پی نے راجیہ سبھا کے لیے کیا چار امیدواروں کا اعلان۔
اور۔۔۔٭ T-20عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل۔نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں بنائی جگہ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزارت خارجہ نے مغربی ایشیاء میں بھارتی شہریوں کی مدد کے لیے ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔تقریباً ایک کروڑ بھارتی شہری مغربی ایشیاء میں رہتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ایران میں بھارتی سفارت خانے نے امریکہ۔ایران تنازعے کے دوران سیکڑوں بھارتی طلباء کو تہران سے محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے۔ بھارت نے خلیج میں تنازعات کے مذاکراتی حل کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے یقین دلایا ہے کہ مہاراشٹر کے لوگ جو ان تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، انہیں بحفاظت اپنے وطن واپس لایا جائے گا۔ وہ کل قانون ساز کونسل میں اظہار خیال کررہے تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت مختلف ذرائع سے ہر طر ح کی مدد فراہم کر رہی ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ نے اُن لائسنس یافتہ ساہوکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا ہے جو ریزرو بینک کی جانب سے مقر ر کردہ شرح سے زیادہ وصول کرتے ہیں اور قرضوں کی وصولی کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔ کل راشٹر وادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے ششی کانت شندے نے قانون ساز کونسل میں مسئلہ اُٹھایا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے متنبہ کیا ہے کہ ایسے ساہوکاروں کے لائسنس قواعد کے مطابق منسوخ کر دیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ لاپتہ خواتین کی تلاش کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم کی وجہ سے گذشتہ سال لاپتہ خواتین کے معاملوں کی تعداد میں 10فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔دریں اثناء آپریشن مسکان کے دوران جو 20/جنوری سے 20/فروری کے دوران نافذ کیا گیا تھا۔ اس میں 454لڑکے اور 947 لڑکیوں سمیت مجموعی طور پر ایک ہزار 401بچے ڈھونڈنے کی اطلاع وزیر مملکت برائے داخلہ پنکج بھوئیر نے دی۔
***** ***** *****
مالی سال 2026-27کا بجٹ وزیر اعلیٰ و مالیات و منصوبہ بندی کے وزیر دیویندر فڈنویس کل چھ مارچ کو قانون ساز اسمبلی میں پیش کریں گے۔ بجٹ کو عام آدمی کے لیے قابل فہم بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ کی جانب سے لکھی گئی کتاب ”ارتھ سنکلپ سوپیہ بھاشیت“ جو آج ہی کے دن 2020میں شائع کی گئی تھی وہ www.devendrafadnavis.in/budget_2020 اس ویب سائیٹ پر دستیاب ہے۔اس کتاب میں وزیر اعلیٰ نے لفظ بجٹ کی اصل کے بارے میں ان پہلوؤں کی تفصیلی معلومات دی ہے جن کو بجٹ سے پہلے سمجھنا ضروری ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے 271ایس ٹی ڈپو کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت اچھی آمدنی والے ڈپو کے ساتھ تین ڈپو، دو دیہی یا تعلقہ سطح کے ڈپو کا پیکیج تیار کیا جائے گا۔ وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک نے کل قانون ساز کونسل کے وقفہئ سوالات کے دوران یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے بس اسٹینڈس پر بیت الخلاء کی صفائی کے لیے ایک آزاد ٹھیکیدار کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس طرح شیو نیری بس خدمت کو بھی ریاست بھر میں پھیلایا جائے گا۔
***** ***** *****
ریاست میں فصل بوائی کے اندراج کے عمل میں نیٹ ورک یا سرور کے مسائل کی وجہ سے کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے طور پر آف لائین فوٹو ریجسٹریشن کی سہولت دستیاب کرائی گئی ہے۔ اگر کسان کھیت میں اپنی فصلوں کی تصویر کھیچتے ہیں جب موبائیل نیٹ ور ک دستیاب نہیں ہوتا ہے تونیٹ ور ک دستیاب ہونے کے بعد یہ خود بخود سسٹم پر اپلوڈ ہو جائے گا۔یہ اطلاع وزیرمحصول چندر شیکھر باون کڑے نے دی۔وہ کل قانون ساز اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
***** ***** *****
آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پر چہئ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ آج ختم ہو رہی ہے۔ بی جے پی نے کل ریاست کی چار نشستو ں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔ان میں رام داس آٹھولے، ونود تاوڈے، مایا ایوناتے اور رام راؤ وڈکونے شامل ہیں۔مہاوکاس آگھاڑی نے کل اپنی ایک نشست کے لیے سینئر قائد شرد پوار کے نام کی تصدیق کی۔ کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال اور رکن پارلمان سپریہ سلے نے کل ممبئی میں نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ریاستی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے سلسلے میں کل نائب وزیر اعلیٰ اور کھیل و نوجوانوں کی بہبود کی وزیر سنیترا پوار کی صدارت میں کل ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔اس طرح چھتر پتی شیواجی مہاراج کپ والی بال مقابلہ امبرناتھ میں، کبدی مقابلہ ناگپورمیں، آنجہانی کاشابا جادھو کپ کشتی مقابلہ بیڑ میں اور بھائی نیرورکر کھو کھو مقابلے بارامتی میں منعقد ہونگے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ریاست کی بھرپورکھیلوں کی روایت کو مزید مضبوط کریں گے اورقومی اور بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی پیدا کریں گے۔
***** ***** *****
T-20کرکٹ عالمی کپ کا دوسرا سیمی فائنل مقابلہ آج بھارت اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔یہ مقابلہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں شام سات بجے شروع ہوگا۔ ادھر نیوزی لینڈ نے کل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
***** ***** *****
دھاراشیو کے سرپرست وزیر پر تاپ سر نائیک نے واضح ہدایات دی ہیں کہ تلجہ بھوانی دیوی مندر کے مقام کی ترقی اگلے سو برسوں کومد نظر رکھتے ہوئے کی جانی چاہئے۔وہ کل اس حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
***** ***** *****
ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ چھتر پتی سمبھاجی نگر ضلع میں ایندھن کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث بعض مقامات پر ایندھن کی قلت کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔انتظامیہ اور ایندھن فراہمی تنظیم نے شہریوں سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ بیڑ ضلع سپلائی افسر شیو کما ر سوامی نے شہریوں سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بیڑ ضلع میں ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا بھی انتباہ دیا ہے۔
***** ***** *****
کانگریس کے قانون ساز اسمبلی قائد وجئے وڈیٹیوار نے چھترپتی سمبھاجی نگر کے بودھ غاروں کے علاقوں میں معدنیات کی اسمگلنگ کا معاملہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس سلسلے میں شہریوں کی جانب سے انتظامیہ کو معتدد بار شکایات کرنے کے باوجود ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ وڈیٹی وار نے اس کھدائی کو روکنے کے لیے کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع کے کلمنوری تعلقے کے داتی کے بزرگ مجاہد آزادی مانوت راؤ لکشمن راؤ سوریہ ونشی مانکری کا 99برس کی عمر میں کل طویل العمری کے باعث انتقال ہوگیا۔ہنگولی پولس دستے کی جانب سے سلامی دے کر ان کی آخری رسومات اد ا کی گئی۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھاجی نگر میونسپل کا رپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے لیے 16/ اراکین کے انتخاب کے لیے آج ایک خصوصی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ اس اجلاس میں گروپ لیڈران کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے لیے اراکین کے نام پیش کرنے ہونگے۔
جالنہ میونسپل کارپوریشن میں چھ منظور شدہ ممبران کے نام موصول ہوئے ہیں جن میں سے چار ممبران اہل اور دو ممبران نااہل پائے گئے۔ اہل اراکین میں کانگریس اور شیو سینا سے ایک ایک اوربی جے پی سے دو شامل ہیں۔ دونوں نااہل اراکین بی جے پی کے ہیں۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع کے سین گاؤں تعلقے میں ایک مال بردار گاڑی کے ندی میں گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ گاڑی منگل کی رات یلدری ڈیم کے قریب ایک انتہائی تنگ اور خطرناک پل پر سے گر گئی۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع انتظامیہ کہ جانب سے آئکندہ آتھ مارچ تا پندرہ مارچ چھترپتی شیواجی مہاراج مہاراجسو اختتامی کیمپ مہم دو مرحلوں میں رو بہ عمل لائی جائیگی۔اس مہم کا مقصد عوام،کسان اورطلباء کے محکمہئ محصول سے متعلق روز مرہ کے مسائل کو ایک ہی مقام پر حل کرنا ہے۔بیڑ ضلع کے کلکٹر وویک جانسن نے شہریوں سے اس کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
انسداد رشوت ستانی دستے نے تلجہ پور پولس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولس انسپیکٹر آردواڑ کو پانچ ہزار روپیئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ اس نے یہ رشوت ایک درج مقدمے میں الزامات میں اضافہ نہ کرنے کے لیے طلب کی تھی۔
***** ***** *****
ریاست میں درجہئ حرارت بڑھ رہا ہے۔ کئی شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت 35اور 39ڈگری سیلسئس کے درمیان در ج کیا جارہاہے۔ کل چھتر پتی سمبھاجی نگر میں زیادہ سے زیادہ در جہئ حرارت 37ڈگری سیلیس در ج کیا گیا۔ پالگھر، تھانے، رائے گڈھ اضلاع کے لیے آج یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ مغربی ایشیاء میں بھارتیوں کی مدد کے لیے وزارت خارجہ کی جانب سے کنٹرول روم قائم
٭ مہاراشٹر کے باشندوں کو بحفاظت گھر واپس لایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا تیقن۔
٭ قرض کی وصولی میں ریزرو بینک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں یا قرض فراہم کرنیوالوں کے خلاف ریاستی حکومت کرے گی کاروائی۔
٭ بی جے پی نے راجیہ سبھا کے لیے کیا چار امیدواروں کا اعلان۔
اور۔۔۔٭ T-20عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل۔نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں بنائی جگہ۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment